Tag: دھمکی آمیز کالیں

  • سینیٹروں اور ارکان اسمبلی کو دھمکی آمیز کالیں کرنے والا پکڑا گیا

    سینیٹروں اور ارکان اسمبلی کو دھمکی آمیز کالیں کرنے والا پکڑا گیا

    اسلام آباد : سینیٹروں اور ارکان اسمبلی کو دھمکی آمیز کالیں کرنے والا پکڑا گیا، آئی جی اسلام آباد نے بتایا گینگ ساہیوال سےآپریٹ کرتا تھا، شہروز احمد نامی شخص سے اکیس سمیں اور کئی موبائل فون ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس مین سینیٹرز اور ایم این ایز کو فیک کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مجھے بھی کالز موصول ہوئیں، پلوشہ خان اور عمر فاروق کوبھی کالزآئیں ، کالز میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ معاملہ بہت چیلنجنگ تھا،ہم نے اس کو بہت پروفیشنل طریقےسے ہینڈل کیا۔

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گینگ تھا، جو ساہیوال میں آپریٹ کرتا تھا، اسلام آباد ایک سینیٹر آئی 9 پولیس اسٹیشن بھی چلے گئے، مختلف سینیٹرز اور ایم این ایز کو جعلی ایس ایچ او بن کر کالز کیں۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ اس بندے نے مختلف سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات کو بھی کالز کیں، شہروز احمد نامی شخص کے پاس 21 سمز اور کئی فون برآمد ہوئے تھے، اس شخص کو ہم نے 3 دن میں گرفتار کیا ہے۔

    سید علی ناصر رضوی نے مزید بتایا کہ یہ لڑکا اسنیچنگ میں بھی ملوث ہے، اس کا سالا اس کی مدد کرتاہے، ایک ٹیم اس کوپکڑنے کے لیے فیصل آباد میں موجود ہے۔

    سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے بہترین کام کیا ہے، طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدانوں کو ہی کیوں کالز کرتا ہے ؟ آئی جی صاحب اب اس کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔

  • کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات

    کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات

    کراچی: شہرِ قائد میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے، دو دن میں بھتہ خوری کے دو واقعات سامنے آ گئے، تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش کے قریب پرانا گولیمار میں گینگ وار کے کارندے نے دکان دار کو پرچی بھیجی، دونوں واقعات میں گینگ وار کا نام سامنے آ رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”تاجر کو غیر ملکی نمبر سے واٹس ایپ پر کال، بھتہ نہ دینے پر تاجر کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گینگ وار کے کارندے نے دکان دار کو 50 ہزار بھتے کی پرچی تھما دی، رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دکان دار نے تا حال بھتے کی شکایت درج نہیں کرائی۔

    دوسرے واقعے میں مزارِ قائد کے قریب بھتہ نہ دینے پر کار پر فائرنگ کر کے تاجر کے بھائی کو زخمی کر دیا گیا، تاجر کے مطابق پہلے غیر ملکی نمبر سے واٹس ایپ پر کال کی گئی۔

    طفیل نامی تاجر کا کہنا تھا کہ ان سے لیاری گینگ وار کے کارندے زاہد لاڈلہ کے نام سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج کر دیا گیا۔

    موقع واردات سے گولیوں کے خول مل گئے، پولیس نے گولیوں کے خول فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے منظم مسلح گروپس کا خاتمہ کر دیا، رینجرز حکام


    خیال رہے کہ آج ہی سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کی کام یابی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ آپریشن سے مختلف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، منظم مسلح گروپ اب کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں ہیں۔

    رینجرز حکام نے کہا کہ لیاری گینگ وارکے زاہد لاڈلہ اور وصی لاکھو ایران میں ہیں، گینگ وار کارندے بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔