Tag: دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات

  • حکومتِ سندھ میرٹ کا قتلِ عام کررہی ہے، وسیم اختر

    حکومتِ سندھ میرٹ کا قتلِ عام کررہی ہے، وسیم اختر

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اخترکا کہنا ہے کہ حکومت سندھ میرٹ کاقتلِ عام کررہی ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ بتائیں یہ کونسامیرٹ کا نظام چل رہا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء وسیم اختر نے کہا کہ  پولیس بھرتی کیلئے 76 افراد نے سارے ٹیسٹ پاس کئے، یہ لوگ نوکری کا پوچھنے جائیں تو گرفتار کرلیا جاتا ہے، ان تمام 76 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کون سے میرٹ کا نظام چلارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، راگ الاپے جارہے ہیں سندھ حکومت میرٹ پر کام کررہی ہے، سندھ کی 98 فیصد آبادی کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، سیکریٹری ایجوکیشن نے خود کہا سندھ میں ایک لاکھ گھوسٹ اساتذہ ہیں، چور ڈاکوؤں کے بجائے اہل افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔

  • الطاف حسین کا بلاول کے دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا بلاول کے دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ حکومت اور پی پی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیز بیان کی پندرہ روز میں تحقیقات کرائے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں حکومت پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں، آصف علی زرداری، رحمان ملک، قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے چھ اکتوبر کے دھمکی آمیز بیان کی پندرہ روز میں تحقیقات کروائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے الطاف حسین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ انکل الطاف آپ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں، اگر میرے کارکنوں پر ایک آنچ بھی آئی تو لندن پولیس تو کیا میں آپ کا جینا حرام کردوں گا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بتائیں کہ انکے کارکنوں کو کب اور کہاں ذرا سی بھی آنچ آئی تھی اور انہوں نے مجھے کیوں اور کس لئے اس کا مورد الزام ٹھہرایا ہے؟

    الطاف حسین نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پندرہ دن کے اندر میرے اُٹھائے گئے سوال کا جواب نہ دے سکی تو میں اپنے قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بلاول بھٹوزرداری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔