Tag: دھمکی دیدی

  • مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل نے برطانیہ کو بڑی دھمکی دیدی

    مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل نے برطانیہ کو بڑی دھمکی دیدی

    غزہ میں وحشیانہ مظالم پر اقوام عالم کی مذمت کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی طرف سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے کے اعلان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ اسرائیل کو اس کے مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔

    گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ پابندیوں کی دھمکیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان بیانات کو حماس کے لیے ایک بڑی انعامی پیشکش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے حماس کے موقف کو تقویت مل رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل امریکی صدر کی غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیش کردہ حکمتِ عملی سے متفق ہے اور دیگر یورپی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسی مؤقف کو اپنائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پر اپنی فوجی کارروائی نہ روکی اور انسانی امداد پر عائد پابندیاں نہ ہٹائیں، تو اُس کے خلاف عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

    غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ ……. امریکی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت پیغام

    رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اسرائیلی حکومت کی جانب سے شہری آبادی کے لیے بنیادی انسانی امداد کو روکنا کسی صورت قبول نہیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

  • ’جیل میں ڈال دوں گا‘ ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو دھمکی دیدی

    ’جیل میں ڈال دوں گا‘ ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو دھمکی دیدی

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ترمپ نے میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کو جیل میں بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انتخابات متاثر کرنے کیلئے کوئی غیر قانونی کام کیا تو جیل میں ڈال دوں گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب’’ سیو امریکا ‘‘ میں لکھا ہم فیس بک کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

    ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • ایلون مسک کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کو دھمکی

    ایلون مسک کی فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کو دھمکی

    دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

    اسرائیلی بربریت اور  فلسطینی نسل کشی پر شدید الفاظ میں مذمت کرنے والے ایلون مسک نے ایکس پر فلسطینیوں کے حق میں دو جملے لکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    گزشتہ دنوں ہی بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اپنی کمپنی اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنےکا اعلان کیا تھا اس کے بعد ایکس پر ہی انہوں نے اسرائیلی بربریت اور  فلسطینی نسل کشی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے کہا تھا کہ نسل کشی کرنا کسی کے لیے بھی  قابلِ قبول عمل نہیں ہے۔۔

    تاہم اب ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ’’ دریا سے سمندر تک‘‘ یا ’’ نوآبادیات کا خاتمہ‘‘ لکھے گا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جائے گا۔

    ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس لیے کسی کو انہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح کے جملوں کے استعمال کے نتیجے میں ایکس اکاؤنٹ کو معطل کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ’من النہر فی البحر‘ کا نعرہ فلسطینی اپنی آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے۔ تاہم ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اور اسرائیل کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

    ایلون مسک کے فیصلے پر ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر عمر شاکر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرامن اور جائز تقریر پر صارفین کو خاموش کرنے کی دھمکی دینا ایلون مسک کی نچلی سطح ہے۔