Tag: دھمکی

  • امریکہ شمالی کوریا کےجوہری ہتھیاروں کےنشانے پرہے‘ کم جونگ ان

    امریکہ شمالی کوریا کےجوہری ہتھیاروں کےنشانے پرہے‘ کم جونگ ان

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال نو پرامریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال نو پر امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے۔

    کم جونگ ان نے کہا کہ امریکہ کوپتا ہونا چاہیے یہ صرف دھمکی نہیں حقیقت ہے، انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا امن پسند اور ذمہ دارملک ہے۔

    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے۔


    اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں


    خیال رہے کہ 23 دسمبرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں اس پرنئی پابندیاں عائد کی تھیں۔


    امریکی صدرٹرمپ نےشمالی کوریا کو دہشت گردریاست قراردےدیا


    یاد رہے کہ رواں برس 21 نومبرکو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس

    دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس

    کابل: امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پنس نے افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے افغان صدر سے ملاقات سے متعلق کہا کہ افغان الیکشن کمیشن 2018 کے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کررہا ہے۔

    مائیک پنس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح سے زیادہ قریب ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    اس موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا تھا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو امریکہ کی شراکت داری سے بہت کچھ حاصل ہوگا لیکن پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔


    پاکستان کوبتادیادہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی،ٹرمپ


    خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتا دیا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع

    شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع

    واشنگٹن : امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے اپنے ہتھیاروں کا پروگرام بند کرنے کو کہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیردفاع کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنےآیا ہےجس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے امریکہ کو مزید دھمکی دی تو اسے آگ اور غصےکا سامنا کرنا پڑے گا۔


    امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن


    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کی جانب سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے جہاں امریکہ کے فوجی اڈے، اسٹریٹجک بمبار طیارے اور163،000 امریکی رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

    پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

    اسلام آباد : افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو 2 روز میں پاک افغان بارڈر کھولنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی آداب کے برخلاف افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس پر پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کو دو روز کے اندر اندر نہیں کھولا گیا تو وہ افغان حکومت سے سخت اقدامات کے لیے رجوع کریں گے۔


    افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے یہ بات مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے ٹیلی فو نک رابطے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی جو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا جب کہ یہ عمل سفارتی آداب کے منافی عمل ہے۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ سرحد بند کرنا ای سی او کے مرکزی خیال کے متضاد عمل ہے تاہم افغان حکومت پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو چارٹرڈ طیاروں کے زریعے واپس وطن لے آئے گی۔

    واضح رہے سرحد کی بندش کو ای سی او کے مرکزی خیال سے متصادم قرار دینے والا افغانستان کود پاکستان میں ہونے والے اسی سی او ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا تھا۔

    یاد رہے لاہور میں مال روڈ پر اور درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو بند کر کے افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارت کاروں کو جمع کرائی گئی تھیں۔

  • پاکستانی اداکاروں کے خلاف بیان گن پوائنٹ پر دیا، کرن جوہر

    پاکستانی اداکاروں کے خلاف بیان گن پوائنٹ پر دیا، کرن جوہر

    نئی دہلی: ممتاز بھارتی فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان ’گن پوائنٹ‘ پر دیا، اس کے پیچھے مہا راشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتائی جب صحافی کے سوال پر وہ جذبات پر قابو نہ پا سکے اور بہ بانگ دہل سچ بات کہہ ڈالی، انہوں نے کہا کہ انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کے بعد وہ بیان نہ چاہتے ہوئے بھی ریکارڈ کروایا۔


    Karan Johar opens up about ‘hostage video… by arynews

    انہوں نے کہا کہ بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میرے سر پر گن رکھی گئی ہو اور میرے منہ میں الفاظ ڈالے گئے ہوں جس کے بعد بہ حالت مجبوری مجھے اپنے پاکستانی ساتھی اداکاروں کے خلاف بیان دینا پڑا۔

    کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھ کر لوگ سمجھے کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کراتے وقت مجھے ایسا لگا جیسے کوئی بندوق میرے سر پر رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلم "اے دل ہے مشکل” کی ریلیز کے موقع پر ان کا پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام نہ دینے کا بیان گن پوائنٹ پر ریکارڈ کرایا گیا اور اس کے پیچھے مہاراشٹر نونرمان سینا کا ہاتھ تھا۔

    واضح رہے کہ کرن جوہر نے مذکورہ بیان اکتوبر 2016ء کو فلم’ اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز سے پہلے دیا تھا جس میں فواد خان کو شامل کرنے پر راج ٹھاکرے کی تنظیم ایم این ایس آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب تنظیم کے رہنما ایمے کھوپکر کہتے ہیں کہ ان کی جماعت بھارتی فلم ساز پر پاکستانی فنکاروں کو شامل نہ کرنے کا دباؤ برقرار رکھے گی، اگر کرن جوہر یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے گن پوائنٹ پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا تو وہ اسے دھمکی ہی سمجھیں۔

  • ڈونلڈٹرمپ کی کیوباکوتعلقات ختم کرنےکی دھمکی

    ڈونلڈٹرمپ کی کیوباکوتعلقات ختم کرنےکی دھمکی

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ اگر کیوبا کی حکومت نے اپنی عوام اور امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو ختم کر دیں گے۔

    ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت پرسامنے آیا ہے جب کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاستروکی موت کے بعد ملک میں سوگ کا سماں ہے۔

    خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کیوبا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال 64 برسوں بعد امریکہ اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ صدر اوباما نے 2015 میں کیوبا کا دورہ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:صدر کاعہدہ سنبھالنےکےبعد ٹی پی پی ڈیل ختم کروں گا،ٹرمپ

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ اگلے سال جنوری میں امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ سے باہر نکل جائے گا۔

    مزیدپڑھیں: فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ کیوباکا انقلابی رہنما فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا۔انہوں نے کہاکہ اب کیوباکے عوام آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں:کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    واضح رہے کہ کیوبا کے انقلابی رہنما اور سابق صدر فیدل کاسترو جمعے کی رات 90 برس کی عمر میں انقتال کر گئے تھے۔

  • یورپ تارکین وطن کے لیے تیار رہے،ترک صدر

    یورپ تارکین وطن کے لیے تیار رہے،ترک صدر

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے ترکی کے ساتھ مذاکرات معطل ہوئےتوتارکین وطن کی بڑی تعداد کو یورپ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق جمعے کے روزاستنبول میں اپنی ایک تقریرمیں اردگان نے یورپین یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’میری بات سنیے،اگرآپ نے مزید کچھ کیا تو پھریہ ذہن میں رکھیے کہ سرحدیں کھول دی جائیں گی‘۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    خیال رہے کہ مذاکرات کو اس وقت دھچکا لگاجب یورپین پارلیمنٹ میں جمعرات کو ترکی سے رکنیت کے معاملے پر بات نہ کرنے کے لیے پیش ہونے والی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے تھے

    یورپین پارلیمنٹ کے مطابق قرارداد پیش کرنےکی وجہ ترکی میں رواں سال ناکام بغاوت کے بعد ہونے والے کریک ڈاؤن کو قرار دیا گیا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال 18 مارچ کو تارکین وطن کی یورپ کی جانب ہجرت کو روکنے کے لیے انقرہ اور برسلزکے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔

    معاہدے کے تحت ترکی کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس کے شہریوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دی جائے گی اور ترکی کے یورپی یونین کے رکن بننے کے لیے مذاکرات میں تیزی سے پیش رفت کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دس لاکھ سے زائد تارکین وطن یورپ پہنچےتھے ان میں سے زیادہ تر ترکی کے راستے یورپ میں داخل ہوئےتھے۔

    واضح رہے کہ ترکی میں اس وقت تقریباً 30 لاکھ تارکین وطن موجود ہیں جن میں زیادہ تر شام سے آئے ہیں۔

  • ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان : صوبہ پنجاب میں ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے پولیس کی ڈوریں لگادیں،پولیس نے قلعہ جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس کو 15پر نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کو 2 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی  دھمکی دی گئی۔

    پولیس حکام نے دھمکی آمیز کال موصول ہونے کےبعد قلعہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور قلعہ اور اس کے آس پاس کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے قلعہ اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی۔

    دوسری جانب پولیس نے دھمکی آمیز کال کرنے والے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں پوری قوم کی ہے۔

    لاہور میں صوبائی محکمہ مذہبی امور و اوقاف کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلوں کے ساتھ کھلی گفتگو کی جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ تحفظات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کا دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دینی مدارس کے حولے سے اپنی پالیسی واضح کرے جن مدارس پر شبے کا اظہار کیا گیا ان کے بارے میں اگر ثبوت موجود ہیں تو سامنے لائے جائیں،تقریب سے قاری حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل سے باہر نکالنے کے لیے قوم کا متحد ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

  • حملے کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں ملی، مولانا فضل الرحمان

    حملے کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں ملی، مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ: خود کش حملے کےبعد مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اللہ نے ان کی اور ساتھیوں کی حفاظت فرمائی، نہ کوئی ایسی دھمکی ملی نہ کسی نے خدشے کا اظہار کیا تھا ۔

    کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس کے بعد ہونےو الے خود کش حملے میں مولانا فضل الرحمان ا ور ان کے ساتھی محفوظ رہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جیسے ہی ان کی گاڑی جلسہ گاہ سے باہر نکلی دھماکہ ہو گیا ، جس سے گاڑی کوشدید نقصان پہنچا۔

    مولانا نے بتایا کہ ایک دیوار بھی ان کی گاڑی پر گری لیکن کسی کو کوئی گزند نہ پہنچی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کے بعد جے یو اآئی کے ایک ذمہ دار کے گھر پہنچے

    انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نہ تو انہیں اس سے قبل کوئی دھمکی ملی تھی اور نہ ہی کسی نے خود کش حملے کے خدشے سے آگاہ کیا تھا۔