Tag: دھمکی

  • متحدہ رہنماؤں کوطالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول

    متحدہ رہنماؤں کوطالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول

    کراچی : بھتہ مافیا کراچی میں بے قابو ہوگئی، کالعدم تنظیم نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو بھی بھتے کی پرچیاں بھیج دیں،ایم کیوا یم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےمتعدداراکین کوبھتے کی پرچیاں موصول ہونے رابطہ کمیٹی نے اظہار تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کو طالبان کیخلاف بولنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    کالعدم تنظیم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں حملوں کی دھمکی دی ہے اوراراکین سے 5سے25لاکھ روپے تک بھتہ مانگاگیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ’’تحریک طالبان زندہ باد‘‘  کے لیٹر ہیڈ پر نائن زیرو کے پتے پرخط موصول ہوا ہے،مذکورہ خط رابطہ کمیٹی کے گیارہ اراکین کے نام بھیجا گیا ہے جس میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، حیدر عباس رضوی، نسرین جلیل ودیگر شامل ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ جس طرح آئی ڈی پیز کی امداد کی جا رہی ہے اسی طرح طالبان رہنماؤں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی بھی کفالت کی جائے اور اس سلسلے میں رقوم کی ادائیگی ان افرادکو کی جائے جن کے فون نمبرز مذکورہ خط میں درج کئے گئے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے پانچ سے پچیس لاکھ روپے تک کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہےاور یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اگر رقم کا بندوبست نہ کیا گیا تو مذکورہ اراکین کہ جہنم واصل کر دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  یہ خط پندرہ ستمبر کو موصول ہوا تھا اوررابطہ کمیٹی نے ایک ماہ قبل حکام بالاکوآگاہ کردیا تھا جس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔

  • دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    اسلام آباد: حمزہ شہباز کا کہنا ہے  کہ بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا ورنہ آج سیہلاب سے اتنا نقصان نہیں ہوتا، دھرنے والے انا کے بت توڑیں اور مذکرات کریں۔

    مسلم لیگ ن کےرہنما حمزہ شہباز نےکہابدقسمتی سےکالاباغ ڈیم سیاست کی نذرہوگیا،حمزہ شہبازنے کہادھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے،تین ممالک کےسربراہان دورے منسوخ کرچکےہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنے دینےوالوں کو مشورہ دیاکہ معاملات کےحل کیلئےانا کے بت توڑکرمذاکرات نتیجہ خیزبنائیں،موجودہ وقت میں نئےڈیم وقت کی ضرورت ہے، دھرنےوالےاناپس پشت ڈالیں۔

  • نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مینڈیٹ قومی ہے، کوئی مائی کا لال ان سے استعفٰی نہیں لے سکتا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی سے پنجاب اسمبلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے، مسلم لیگ ن اس کا جواب لاہور کراچی موٹروے بنا کر دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میوزیکل شو سجاتے ہیں، انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کا دل اور کلیجہ شیر کا ہے، کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، دھاندلی کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو ملک سے اندھیرے ختم کر کے جواب دینگے، آج لاہور نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔