Tag: دھناشری ورما

  • روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دھناشری ورما پر طنز کیوں کیا؟

    روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دھناشری ورما پر طنز کیوں کیا؟

    انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ کو طلاق پر پونے پانچ کروڑ روپے بطور مینٹیس (طلاق کے بعد ملنے والی رقم) لینے پر دھناشری ورما کو طنز کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل اور انکی سابق اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق ہوئی اور فائنل سیٹلمینٹ میں بھارتی کھلاڑی کی جانب سے پونے پانچ کروڑ ادائیگی طے ہوئی۔

    ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں بھارتی صحافی اور انٹرنیٹ پرسنالٹی شوبھانکر مشرا رقاصہ دھناشری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کلپ میں اُن کا کہنا ہے کہ لوگ انکے بارے میں ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ مال اینٹھنے والی خاتون ہیں۔

    ریتیکا سجدے نے شوبھانکر مشرا کی اس پوسٹ کو لائیک کیا، بظاہر اس کا مقصد دھناشری ورما کی مذمت کرنا ہی ہے۔

    ویڈیو میں شوبھانکر کا کہنا تھا کہ دھناشری کے کیس میں، دھناشری کو اپنی دوسری زندگی شروع کرنے میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا، کیونکہ چاہل کے چاہنے والے نہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے۔

    ایسے میں پیسہ رہے گا تو یہ ایمپاورمنٹ (بااختیار بنانا) اور طاقت کا احساس دلاتا ہے، پھر میں سوچتا ہوں،تو پھر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آئی ایم سیلف میڈ وومن۔

    اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ ’آل آئیز آن رفح‘ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر رفح کے حق میں یہ پوسٹ معروف شخصیات سمیت بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    روہت شرما کی اہلیہ نے بھی ’آل آئیز آن رفح‘ پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    کرکٹر کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن پر بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

  • یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

    جج نے اس موقع پر ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

    کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

    عدالت نے تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا یا۔ واضح رہے کہ جوڑا دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

  • طلاق کی افواہیں، یزویندرا چہل کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    طلاق کی افواہیں، یزویندرا چہل کی معنی خیز پوسٹ وائرل

    طلاق کی افواہیں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے زیر گردش ہیں اب کرکٹر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    چہل نے 22 دسمبر 2020 کو یوٹیوبر، ڈانس کوریوگرافر دھناشری سے شادی کی اور اسی سال اگست میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    طلاق کی افواہیں بیچ یزویندرا چہل نے لکھا کہ ’حقیقی محبت نایاب ہے، ہائے میرا نام ’نایاب‘ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yuzvendra Chahal (@yuzi_chahal23)

    اس سے قبل چہل نے معنی خیز پوسٹ میں لکھا کہ ’خاموشی ایک گہرا راگ ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے تمام شور سے بڑھ کر سن سکتے ہیں۔‘

    اس سے قبل دھناشری نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ کچھ دن میرے اور میرے خاندان کے لیے ناقابل یقین حد تک سخت رہے ہیں۔ بے بنیاد تحریر، حقائق کی جانچ سے عاری، اور نفرت پھیلانے والے بے چہرہ ٹرولز کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانا واقعی پریشان کن ہے۔

    یزویندر اچہل نے بھارت کے لیے 121 ون ڈے اور 96 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

    واضح رہے کہ چاہل نے اگست 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کی۔ حال ہی میں ہندوستان کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی بی سی سی آئی اور ٹیم انڈیا کی انتظامیہ پر بغیر کسی واضح وجہ کے چاہل کے کیریئر کو "ختم” کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی ٹیم کے اسپنر یوزویندر چاہل نے اہلیہ دھانشری ورما سے علیحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوزویندر چہل نے طویل پیغام شیئر کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دخواست کی کہ قیاس آرائیوں میں ملوث نہ ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں جن کی غیر متزلزل محبت اور حمایت کے بغیر یہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا لیکن یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

    بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ جہاں مجھے ایک اسپورٹس مین ہونے پر فخر ہے، میں ایک بیٹا، ایک بھائی اور دوست بھی ہوں، میں حالیہ واقعات کے بارے میں خاص طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس کو سمجھتا ہوں۔

    یوزویندر چہل نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پیجز ایسے معاملات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں جو درست بھی ہوسکتے یا نہیں بھی، میں بیٹے، بھائی اور دوست کے طور پر عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان چیزوں میں ملوث نہ ہوں، کیونکہ انہوں نے مجھے اور میرے خاندان کو بہت تکلیف دی ہے۔

    واضح رہے کہ یوزویندر چہل اور دھانشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کردیا اور تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔

    اس کے بعد دنوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور بھارتی کرکٹر چہل کی جانب سے انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا جارہا تھا۔

  • دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    گزشتہ دنوں یوزویندر چہل اور دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو دونوں کے درمیان علحیدگی کی خبر پھیلنے لگی، چہل نے انسٹاگرام سے اپنی بیوی کی تصاویر ڈیلیٹ کی اور انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔

    تاہم اب ڈانسر دھناشری ورما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس مین  انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

    دھناشری نے لکھا کہ ’’گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین کی جارہی ہے‘‘۔

    طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    چہل کی اہلیہ نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر  منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ دھناشری پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ،  ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، انہوں نے مشہور ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی کوریوگرافری کی ہے۔

    دھناشری اور چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔