Tag: دھند

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر ویز کے متعدد سیکشنز بند

    لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند کر دیے ہیں جس کے باعث مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے باعث موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے۔

    موٹروے ایم فور شیرشاہ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    شدید دھند میں ریلوے ٹریک کو صاف شفاف دکھانے والا جدید سسٹم متعارف

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں اور حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موٹر ویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موٹروے ایم فور شیرشاہ سے فیصل آباد دھند کی وجہ سے بند کردیا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک بند کردیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

    ترجمان موٹر ویز نے موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر دھند، جدہ سے آنے والی فلائٹ لینڈ نہ ہو سکی

    کراچی: دھند کے باعث جدہ سے آنے والی فلائٹ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئر بلیو کی پرواز 171 کا رخ ملتان کی طرف موڑا گیا، جہاں طیارہ لینڈ کر گیا ہے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے سمیت 2 نجی ایئر لائنوں کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں۔

    ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے ارد گرد حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شیڈول پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہو گئی ہے۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول پر آ گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند، موٹر ویز بند، فضائی آپریشن متاثر

    لاہور: ملک بھر میں دھند کی صورت حال برقرار ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بھی شدید دھند چھا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، پشاور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی ہے، جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پشاور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی، ریاض اور ابوظبی سے پشاور آنے والی دو پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کرنے کی ہدایت کئی گئی، جب کہ پی آئی کی پرواز پی کے 218 اور نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں، ترجمان موٹر وے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاورسے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور تک بند ہے، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

  • لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے کی ہدایت

    کراچی: شدید دھند کے باعث لاہور سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سڑک کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں سے ان کی شیڈول پروازیں اڑان بھریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنچاب میں موسم کی خرابی، لاہور اور ملتان ایئر پورٹ پر دھند کی صورت حال کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ہو چکا ہے، جس کے سبب لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے دمام، مدینہ، جدہ اور ابوظبی سے آنے والی پروازوں کو لاہور اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس لیے بیرونی ممالک سے لاہور آنے والی 4 پروازوں کو اسلام آباد اتار دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف لاہور سے اندرون و بیرون جانے والی 5 پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، یہ پانچوں پروازیں اب لاہور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

    استنبول، ابوظبی، مدینہ، کوئٹہ اور جدہ کی پرواز کی روانگی کا مقام لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

    لاہور سے تاخیر کا شکار پروازوں میں اتحاد ای وائے 242 لاہور۔ ابوظبی، سیرین ای ار 821 لاہور- جدہ، سعودی ایئرلائنز ایس وی 735 لاہور- جدہ شامل ہیں۔ ڈائیورٹڈ پروازوں میں پی کے 322 لاہور- کوئٹہ، پی کے 760 لاہور- جدہ شامل ہیں۔ فیصل آباد سے اسلام آباد کی طرف موڑی گئی پروازوں میں پی کے 248 (پی آئی اے) دمام سے لاہور، پی کے 224 دبئی سے فیصل آباد، پی کے 716 مدینہ سے لاہور براستہ کراچی، پی کے 244 دمام سے سیالکوٹ شامل ہیں۔

  • لاہور ایئرپورٹ: بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، لاہور اترنے والی 5 اور لاہور سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، دھند کے باعث 5 پروازوں کا رخ اسلام آباد کے لیے موڑ دیا گیا۔

    جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے ان میں استنبول، کویت، کوالالمپور، جدہ اور شارجہ سے آنے والی پروازیں شامل ہیں۔

    لاہور سے جدہ اور مدینہ جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازوں کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، پی آئی اے کی دونوں پروازیں اب لاہور کے بجائے اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

    لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دے دی گئی۔

  • ملتان اور لاہور میں شدید دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    لاہور / ملتان: صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور کے ایئرپورٹس پر شدید دھند ہے، ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی جبکہ لاہور ایئر پورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی۔

    دھند کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 6305 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 735 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

    دوسری جانب پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 860 کو اسلام آباد میں اتار لیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

  • لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے سفر کے مختلف ذرائع متاثر ہوئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف بھی دھند ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    کراچی سے صبح 7 اور 8 بجے لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    لاہور سے نجف جانے والی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے اور دمام پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 4 بجے روانہ ہوگی۔

  • ملتان روڈ پر دھند کے باعث وین الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

    ملتان روڈ پر دھند کے باعث وین الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

    پتوکی: ملتان روڈ پر دھند کے باعث ایک وین الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، اور 11 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں دھند کے باعث افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ایک وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس میں تین مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار وین میں ایک ہی فیملی کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہو گیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون بھی شدید دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں شور کوٹ اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک رہ گئی ہے، ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا ہے۔

    دوسری طرف فضائی آلودگی میں لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ 10 لسٹ میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آیا ہے، گلبرگ ایف سی کالج کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 322 ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن میں 416 اور کینال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ 458 ریکارڈ کی گئی۔

  • سعودی عرب: بدھ سے کیا ہوگا؟ اہم خبر

    سعودی عرب: بدھ سے کیا ہوگا؟ اہم خبر

    ریاض: سعودی عرب میں بدھ سے رواں ہفتے کے آخر تک بیشتر علاقوں میں کہیں دھند اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ سے اس ہفتے کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ سے مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ مشرقی ریجن، ریاض ریجن اور نجران ریجن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کے مطابق خراب موسمی حالات کا دائرہ عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنز کے مشرقی مقامات تک پھیل جائے گا۔ رات اور صبح سویرے حدود شمالیہ اور الجوف ریجنز کے متعدد علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔