Tag: دھند

  • پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں سانگلہ روڈ پرگاڑی نے دھند کے باعث ایک شخص کوکچل دیا جبکہ چوک سرورشہید روڈ پرسناواں موڑکے قریب کار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ روڈ پرکارنالے میں گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    ادھرلاہورروڈ پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 2 شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے جبکہ کوٹ مومن سے لاہور تک تمام گاڑیوں کا موٹروے پرداخلہ بند ہے۔

    موٹروے ایم 2 پراسلام آباد سےلاہورجانے والی گاڑیوں کا بھی داخلہ بند ہے جبکہ دھندکے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔


    پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند نے عوام کو پریشان کردیا جبکہ دھند کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔

    بہاولپور میں ٹیل والہ روڈ پر دھند کے باعث موٹرسائیکل بس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث وین اوڑ ٹریلر اور موٹرسائیکل ٹکرا گئے، حادثے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے آلودہ دھند اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی جبکہ فصلوں ، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پربھی پابندی عائد کی گئی تھی۔


    پنجاب میں شدید دھند‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی

    پنجاب میں شدید دھند‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند نے عوام کو پریشان کردیا جبکہ دھند کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے۔

    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پرٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جبکہ کوٹ مومن میں مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر چنیوٹ میں لاہور روڈ بائی پاس پر بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

    موٹروے پولیس نے سموگ اور دھند کے دوران مسافروں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    موٹروے حکام کے مطابق لاہور سے پتوکی اور چیچہ وطنی تک حد نگاہ صفر سے 150 میٹر، میاں چنوں سے خانیوال، ملتان اور بہاولپور تک حدنگاہ صفر سے 50 میٹر رہ گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خبردار! زہریلی اسموگ آںے کو ہے

    خبردار! زہریلی اسموگ آںے کو ہے

    ملک بھر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ میدانی علاقوں جیسے لاہور اور کراچی میں بھی ہلکی ہلکی ٹھنڈ شروع ہوچکی ہے جو خصوصاً صبح اور شام کے وقت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

    چند روز قبل بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند پھیل گئی تاہم رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ دھند نہیں زہریلی اسموگ تھی جس کا زہریلا دھواں اور بدبو انہیں متاثر کر رہی تھی۔

    یاد رہے کہ ماہرین موسمیات و ماحولیات رواں برس ایک بار پھر لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کے بھی زہریلی اسموگ کا شکار ہونے کی پیشن گوئی کر چکے ہیں۔

    اس زہریلی اسموگ نے گزشتہ برس لاہور اور بھارتی شہر نئی دہلی سمیت دنیا بھر کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا تھا اور اسکول کالجز بند کردیے گئے تھے۔

    یہ زہریلی اسموگ دراصل دھند ہی تھی جو بدترین فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج کے ساتھ مل کر جان لیوا زہریلی اسموگ کی شکل اختیار کر گئی۔

    مزید پڑھیں: زہریلی اسموگ سے کیسے بچا جائے؟

    عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق گزشتہ برس پاکستان اور بھارت میں اسموگ کی وجہ بھارتی کسانوں کا بڑی تعداد میں بے کار فصلوں کو جلانا تھا جس کا زہریلا دھواں بڑی مقدار میں فضا میں پھیل گیا۔

    ماہرین نے فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے رواں برس بھی اسموگ کے پھیلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تو اس اسموگ کا تقریباً آغاز ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ یہ زہریلی اسموگ آپ کے پھیپھڑوں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچا سکتی ہے جس کے باعث آپ دمہ اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    یہاں آپ کو چند تجاویز بتائی جارہی ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے پھیپھڑوں کو اسموگ سے بچا سکتے ہیں۔


    رش والے مقامات سے بچیں

    ایسے مقامات جہاں ٹریفک کا رش زیادہ ہو وہاں چہل قدمی کرنے، سائیکلنگ کرنے یا کسی کھلی گاڑی میں سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

    اسموگ کے سیزن میں گاڑیوں کا زہریلا دھواں اس کی خطرناکی میں کئی گنا اضافہ کرسکتا ہے جس سے آپ فوری طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔ کوشش کریں اسموگ کے دنوں میں ایسے راستوں پر سفر کریں جہاں نسبتاً کم ٹریفک ہو۔


    ایئر کنڈیشن کا استعمال

    اب چونکہ اسموگ کا آغاز موسم سرما سے قبل ہی ہوچکا ہے تو دوپہر کے وقت کھڑکیاں کھولنے سے پرہیز کریں تاکہ باہر کی اسموگ زدہ ہوا اندر نہ آسکے۔ اس کی جگہ ایئر کنڈیشن اور پنکھوں کے ذریعے کمروں کو ٹھنڈا کریں۔


    بیرونی سرگرمیاں کم کردیں

    اگر آپ صبح یا شام کے وقت کھلی فضا میں ورزش کرنے کے عادی ہیں تو اس عادت کو اس وقت تک ترک کردیں جب تک کہ اسموگ آپ کی جان نہیں چھوڑ دیتا۔

    اسموگ کے دنوں میں جم یا گھر کے اندر ورزش کرنا ہی مناسب ہے۔ کھلی فضا میں جانے سے جتنا ممکن ہو پرہیز کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    لاہور: خانپور میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے جبکہ ملتان میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹرالر اور وین میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقہ لاڑ کے قریب ٹرک اور ٹرالی میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

  • سندھ اور پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    سندھ اور پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    کراچی / لاہور: پنجاب کی فضاؤں میں تنی دھند کی دبیز چادر نے راستے دھندلا دیے۔ سڑکوں پر چھائی شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں مختلف شہروں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کی فضاؤں میں تنی دھند کی چادر جانیں لے گئی۔ کندھ کوٹ میں حد نگاہ صفر ہونے سے ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا۔ 2 مسافر کوچز میں تصادم سے چھ افراد کی جان گئی۔ درجنوں افراد منزل کے بجائے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    شدید دھند کے باعث فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    موٹر وے پر بھی کئی مقامات پر دھند سفر میں خلل ڈالتی رہی۔

  • فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل اور ٹرالرمیں تصادم کےنتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقےکراڑی کے رہائشی ناصر اقبال اور بلال احمد مقامی فیکٹری میں چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کینال ایکسپریس وے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

    نلے والا کے قریب جھمرہ بائی پاس پر دھند کے باعث ناصراور بلال سڑک پر کھڑے کماد کے ٹرالے کو نہ دیکھ سکےاور موٹرسائیکل ٹرالے کے عقبی حصے سے جا ٹکرائی۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں سول اسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیں لیکن دونوں افرادکے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

    خیال رہے کہ اپنے ماموں کےگھر مقیم متوفی بلال احمد کی لاش اس کے آبائی شہر چشتیاں روانہ کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئےتھے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں اور کراچی میں دھند کا راج

    پنجاب کے مختلف شہروں اور کراچی میں دھند کا راج

    لاہور: لاہور سمیت وسطی پنجاب میں دھند کا سلسلہ برقرار ہے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ موٹر وے کے کئی سیکشنز پر حد نظر کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ کراچی کے شہریوں کو بھی دھند کا سامنا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث کئی شہروں میں دھند کا راج ہوگا۔ دھند کے باعث کہیں حادثات تو کہیں پروازیں معطل ہوگئیں۔

    پنجاب کے علاقے کوٹ مومن میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔ دھند کی وجہ سے 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

    لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں شدید دھند اور کہیں جزوی دھند رہی۔ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر ہونے سے 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال کے اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ موٹر وے کے کئی سیکشنز پر حد نظر کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    کراچی کے شہریوں کو بھی علی الصبح شدید دھند کا سامنا رہا۔ یونیورسٹی روڈ، ائیرپورٹ اور ملیر کے اطراف میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

    دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے بدین، رحیم یار خان جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    نیشنل اور سپر ہائی وے پر بھی شدید دھند ریکارڈ کی گئی۔

  • خیبرپختونخوا،پنجاب اورسندھ میں دھند،معمولات زندگی متاثر

    خیبرپختونخوا،پنجاب اورسندھ میں دھند،معمولات زندگی متاثر

    لاہور: صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ اور سندھ کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پرحدنگاہ تیس میٹر ہونے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،بیس فلائیٹس منسوخ کردی گئی۔

    دوسری جانب موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ شدید دھند کے باعث بند کرنے کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا۔

    خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں بھی دھند کے بادلوں نےباچاخان ایئرپورٹ پرملکی وبین الاقوامی پروازوں کاشیڈول متاثر کیا۔

    محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ چند روز تک دھند کا سلسلہ برقرار رہےگا،جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں:پتوکی بائی پاس پر باراتیوں کی بس اُلٹ گئی،1خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ آج صبح لاہور سے چشتیاں جانے والی باراتیوں کی بس دھندکے باعث پتوکی کے قریب الٹ گئی،جس کی نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روزصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئےتھے۔

  • ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال : صوبہ پنجاب کےشہرساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 5 افرادجاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ امدادی کاموں کے لیے جی ٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں:شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب گزشتہ شب ٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔