Tag: دھوم مچادی

  • پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

    پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

    بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے صرف 5 دن بعد باکس آفس پر ریکارڈ برنس کرکے تہلکہ مچادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر دھوم مچادی۔

    فلم نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر سے 294 کروڑ کا بزنس کیا جس کے بعد اس فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم فلم کی کمائی میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    میتری مووی میکرز کے مطابق پشپا 2 نے صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 621 کروڑ روپے کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 5 دن کے اندر 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، توقع ہے کہ اگر باکس آفس پر اس کی غیر معمولی کارکردگی جاری رہی تو جلد ہی 1,000 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گا۔

    واضح رہے کہ پشپا 2- دی رول میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہو چکا ہے، فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور  پر 300 کروڑ  بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    پشپا 2 میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، فلم کو میتری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز کے بینرز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔

  • ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    نیٹ فلکس انڈیا نے سنجے لیلا بھنسالی کی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کو جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’دیوداس‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں پر ایک ویب سیریز تیار کی ہے جس کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix US (@netflix)

    ’ہیرا منڈی‘ میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی ہے، ٹیزر میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

    فلم ساز نے بتایا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں دکھایا جائے گا کہ ماضی میں جسم فروشی کے اڈوں پر کس طرح آرٹ اور ثقافت کی ترویج ہوتی تھی اور کس طرح وہیں سیاست پلتی اور بڑھتی تھی۔

    سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ’ہیرا منڈی‘ کو مشکل ترین پروجیکٹ بھی قرار دیا، تاہم ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ وہ اسے توقعات کے مطابق پورا کریں گے۔

  • برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ آفیشل گانا ریلیز

    برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ آفیشل گانا ریلیز

    پاکستان میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کی برطانوی گلوکار زین ملک کے ساتھ ’تو ہے کہاں‘ کی آفیشل ویڈیوز نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    پاکستانی بینڈ کی جانب سے یوٹیوب پر 2021 میں ریلیز کیے گئے گانے کے اپڈیٹڈ ورژن ’تو ہے کہاں‘ گانے کی ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں زین ملک نے گانے کے کچھ بول اردو میں گنگنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AUR (@aurmusic__)

    زین ملک کو اردو میں گانا گنگناتے سُن کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے، مداحوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہے۔

    ایک خاتون صارف نے ردعمل میں کہا کہ ’ میں جانتی تھی زین روانی سے اردو بولتے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں آرہا زین  ملک نے اس گانے کو گنگایا ہے‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا ابھرتا ہوا میوزک بینڈ ’اور‘ 2020 میں اسامہ علی، احد خان اور رافع انور نے بنایا تھا، بینڈ نے اپنا پہلا گانا ’تو ہے کہاں‘ 2021 میں ریلیز کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AUR (@aurmusic__)

    یہ گانا پاکستان میں بہت زیادہ ہٹ ہوا جس کے بعد ’اور‘بینڈ کے کیریئر کو شروع کرنے میں مدد کی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی، اس گانے کو یوٹیوب پر 47 ملین لوگ سن چکے ہیں۔

    ان کی کامیابی صرف مقامی نہیں ہے بلکہ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی موجود ہے جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر اس پاکستانی بینڈ کی پہچان بڑھ رہی ہے۔

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم فینٹاسٹک فور کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے۔

    پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے، زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سترہ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • فلم پین کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم پین کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی سے بھرپور فلم پین کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔

    اب سنیما گھروں میں فلم پین کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، جو سب کو بے قرار کرے گا،  ہیوجیک مین بحری قزاق کے روپ میں بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہے ہیں، سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے۔

    جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری سے سبق سِکھاتا ہے، فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی ایڈونچر فلم آئندہ سال سترہ جولائی کو ریلیز کی جائے گی ۔

  • عالمی شہرت یافتہ فلم دی گیمبلرکا نسل جدید کے لئےریمیک جاری

    عالمی شہرت یافتہ فلم دی گیمبلرکا نسل جدید کے لئےریمیک جاری

    ہالی ووڈ : سنسی خیز مناظر سے بھرپورعالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ فلم دی گیمبلر کے ٹریلر نے پھر دھوم مچادی۔

    جوئے کی دنیا پر راج کرنے والے شخص کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم دی گیمبلر کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے، فلم انیس سو چوہتر میں بننے والی فکلم کا ریمیک ہے۔

    جسمیں مرکزی کردار ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار مارک وال برگ نبھا رہے ہیں۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے پروفیسر کی ہے، جس کو جوئے کی عادت لے ڈوبتی ہے، جوئے کے نشے میں پروفیسر کروڑوں ڈالرز کا قرض دار ہوجاتا ہے اور جان بچانے کیلئے نئے حربے استعمال کرتا ہے ۔

    ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور فلم انیس دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔