Tag: دھوم مچا دی

  • سجل علی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    سجل علی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    عالمی شہرت یافتہ اور مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ سجل علی گلابی پرنٹڈ قمیص کے ساتھ سفید شلوار پہنی نظر آئیں، ویڈیو میں سجل علی صوفے پر پیر اوپر کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ساتھی اداکاروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے دبئی میں اپنے مشہور گانے’ چھیاں چھیاں ‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں خان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    دبئی میں ’ڈنکی‘ کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کو خوش کیا اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو مین ایونٹ میں موجود لوگوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ کے مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کو تقریباً 19 سال بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی اس گانے کو سُن کر مداح نہایت پرجوش ہوجاتے ہیں۔

    1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل سے’ کے اس مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کی شوٹنگ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر کی گئی تھی اور لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہی ایک وجہ کافی تھی۔

    اس کے علاوہ اس چلتی ٹرین پر شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا خان نے بہترین ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی کہانی محبت اور دوستی پر ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔