Tag: دھونی

  • کشمیریوں کی جدوجہد سے خوفزدہ بھارت نے دھونی کو بھی فوجی بنا ڈالا

    کشمیریوں کی جدوجہد سے خوفزدہ بھارت نے دھونی کو بھی فوجی بنا ڈالا

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں سے خوفزدہ بھارتی فوج نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی سے مدد مانگ لی ، اب وہ فوجی وردی زیب تن کر کے مقبوضہ کشمیر میں گشت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں لی ہوئی ہیں اور وہ 31 جولائی سے باقاعدہ بھارتی علاقائی آرمی بٹالین 106 پارا کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دھونی بھارتی فوج کی وردی پہنچ کر کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں میں گشت کریں گے جبکہ وہ کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھونی 15 دن تک فوجی کیمپ میں اہلکاروں کے ساتھ قیام بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ فروری میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے بغیر تصدیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا اور پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی تھی البتہ اگلے روز بھارتی سورماؤں کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ملٹری ٹوپیاں پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی کھیلا تھا جس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

  • ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی شکست

    ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی شکست

    میلبرن: بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست دے دی، بھارت نے تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا، چاہل کو مین آف دی میچ اور مہندر سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، کوہلی کا پہلے بولنگ کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چاہل نے دس اوورز میں 42 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کینگروز کی جانب سے ہینڈزکومب 58 اور شان مارش 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ایرون فنچ سیریز میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کے لیگ اسپنر چاہل نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور محمد شامی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    231 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر روہت شرما 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں پیٹر سڈل نے شان مارچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    اوپنر شیکھر دھون بھی 23 رنز پر ہمت ہار گئے، دھون کون آل راؤنڈر اسٹونس نے اپنی بال پر کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی، مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، کوہلی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دھونی اور کیدار یادیو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دھونی نے ناقابل شکست 87 اور یادیو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

    چاہل کو میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو سیریز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • میچ ختم ہونے کے بعد دھونی کی گھریلو ذمہ داریاں، ویڈیو وائرل

    میچ ختم ہونے کے بعد دھونی کی گھریلو ذمہ داریاں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اور چینائی سپر کنگز کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے علاوہ گھریلو ذمہ داریاں بھی بخوبی ادا کررہے ہیں جس کا ثبوت اُن کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جہاں کپتان دھونی نے 70 رنز کی  زبردست اننگز کھیلی وہی انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد بطور باپ احسن طریقے اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔

    چینائی سپرکنگز کے کپتان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی زیوا کے بالوں کو سکھانے اور سوارنے میں مصروف ہیں۔ دھونی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی‘۔

    یہ بھی دیکھیں: سابق بھارتی کپتان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

    واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے 2007 میں کپتانی ملنے کے بعد جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی کا فاتح بنوایا۔

    ویڈیو دیکھیں

    Game over, had a nice sleep now back to Daddy’s duties

    A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

    قبل ازیں دھونی کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی فلم کے ایک گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور  اس دوران اُن کی اہلیہ مسلسل ہنستی رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یووراج سنگھ  کے والد یوگراج سنگھ  نے دھونی کو دھودیا

    یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے دھونی کو دھودیا

    ممبئی: یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا بھارتی کپتان دھونی پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لےرہا، یوگراج نے دھونی کوراون قرار دےدیا۔

    یوواج سنگھ کے والدیوگراج سنگھ نے دھونی کو دھو ڈالا،کہتے ہیں دھونی نے جان بوجھ کریوواج کو ٹیم سےباہرکیا، دھونی کو میری بددعا لگے گی اوروہ ٹکے ٹکے کیلئے ترسے گا۔

    یوگراج سنگھ نے کہا کہ دھونی کچھ بھی نہیں تھا لیکن میڈیا نے دھونی کوکرکٹ کا بھگوان بنادیا، اور یہی بھگوان میڈیا پر ہنستا ہےان کا مزاق اڑاتا ہے اگرمیں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کو تھپڑ رسید کردیتا۔

    یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون کہہ دیا، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا،اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے۔

    ورلڈ کپ دوہزار گیارہ میں یوراج کی جگہ دھونی بیٹنگ کرنے آئے اور چھکا مار ہیرو بن گئے، آسٹریلیا کیخلاف اس بار سیمی فائنل میں دھونی نےایسا کیوں نہیں کیا۔

  • ہارنے کی روایت توڑ دینگے، مصباح، جیت کیلئے اتریںگے،دھونی

    ہارنے کی روایت توڑ دینگے، مصباح، جیت کیلئے اتریںگے،دھونی

    ایڈیلیڈ : بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ کی اہمیت واضح کردی۔ دھونی کا کہنا ہے کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    ادھر کپتان مصباح الحق نے بھی عالمی کپ میں بھارت سے ہار کی روایت بدلنے کا عزم ظاہرکردیا۔ ایڈیلیڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پہلا میچ بہت اہم ہے۔

    +کھلاڑیوں پر میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مسلسل ناکامیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام کھلاڑی فٹ اور میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

    وکٹ میں نمی ہے فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے۔ ادھر پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میگا ایونٹ میں بھارت سے ہار کی روایت توڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ابتدائی پندرہ اوورز اہم ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا۔ یاسر شاہ نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ بھارت کے خلاف میچ میں محمد عرفان کا کردار اہم ہوگا۔

  • ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن :انگلینڈ کیخلاف ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔ ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نے نامکمل پہلی اننگز ایک وکٹ پر پچس رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔

    دھونی چون رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر پانچ سو انہتر رنز بناسکی تھی۔ بھارت کو برتری قائم کرنے کیلئے دو سو چھیالیس رنز درکار ہیں