Tag: دھوکا

  • ‘ترقی یافتہ بھارت’ کیا صرف ایک دھوکا ہے؟ کانگریس رہنما کا بڑا دعویٰ

    ‘ترقی یافتہ بھارت’ کیا صرف ایک دھوکا ہے؟ کانگریس رہنما کا بڑا دعویٰ

    نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ‘ترقی یافتہ بھارت’ کی بات صرف ایک پُرفریب نعرہ ہے۔

    جے رام رمیش نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کانگریس رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیں اور حکومتی دعوئوں پر مودی کو آئینہ دکھایا۔

    کانگریس رہنما نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب ملک میں جمہوری ادارے کمزور کیے جا رہے ہوں، اظہاررائے کی آزادی خطرے میں ہو، معاشی و سماجی ناانصافی بڑھ رہی ہو، تو ایسے میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی بات صرف پُرفریب نعرہ رہ جاتی ہے۔

    اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’آج نیتی آیوگ کی گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ ہو رہی ہے، جس میں ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے ہدف کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    "تاہم جب حکومت خود اپنے الفاظ اور اعمال سے سماجی ہم آہنگی کے تانے بانے کو توڑنے میں مصروف ہو، تو کیسا ترقی یافتہ ہندوستان؟ جب پارلیمان، عدلیہ، یونیورسٹیوں، میڈیا اور آئینی اداروں کی خودمختاری کو حکومت روند رہی ہو تو کیسا ترقی یافتہ بھارت؟”

    انھوں نے معاشی عدم مساوات پر بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہو، دولت چند ہاتھوں میں سمٹتی جا رہی ہو اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر ہو رہا ہو تو کیا اسے ترقی کہہ سکتے ہیں۔

    کانگریس رہنما نے اظہارِ رائے کی آزادی پر خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ک یہ کیسا ترقی یافتہ بھارت ہے جہاں نہ صرف بولنے کی آزادی چھینی جا رہی ہے بلکہ بولنے کے بعد کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-propaganda-fails-imf-satisfied-with-pakistans-steps/

  • 22 سالہ نوجوان سے دھوکا، دلہن کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا!

    22 سالہ نوجوان سے دھوکا، دلہن کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا!

    کسی بھی نوجوان کا خواب کم عمر اور حسین بیوی کا شوہر بننا ہوتا ہے لیکن ایک 22 سالہ نوجوان کا دھوکے سے دلہن کے بجائے اس کی بیوہ ماں سے نکاح کرا دیا گیا۔

    سوچیں ایک نوجوان جب نکاح کے بعد اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھائے اور وہاں حسین اور جوان بیوی کے بجائے اس کی بوڑھی بیوہ ماں بیٹھی ہو تو اس کے دل پر کیا گزرے گی۔ ایسا ہی ایک دھوکا 22 سالہ نوجوان کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

    بھارت میں شادی سے جڑی کئی عجیب وغریب خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں جو واقعہ پیش آیا وہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

    یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان محمد عظیم کی شادی اس کی ہم عمر منتشا سے طے ہوئی تھی تاہم اس کا نکاح دھوکے سے دلہن کے بجائے اس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے کرا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب 31 مارچ کو ہوئی تھی۔ نکاح کے بعد جب اس نے اپنی دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو یہ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے کہ سامنے منتشا کے بجائے اس کی 45 سالہ بیوہ ماں دلہن کے روپ میں موجود تھی۔
    رپورٹ کے مطابق دولہا نے دھوکا دہی کی شکایت پولیس میں درج کرائی۔ شکایت کنندہ محمد عظیم نے بتایا کہ اس کی شادی شاملی ضلع کی رہائشی منتشا سے طے کی گئی تھی، یہ رشتہ اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ نے کروایا تھا۔

    اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نکاح کے وقت دلہن والوں نے 5 لاکھ روپے بھی لیے تھے۔ تاہم دھوکا منظر عام پر آنے کے بعد اس نے احتجاج کیا تو اس کے بھائی اور بھابی نے اسے زیادتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانبط پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان عظیم نے معاملہ حل ہونے پر اپنی شکایت واپس لے لی اور مزید قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/fugitive-mother-arrested-with-daughters-fiance/

  • امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    امریکی خاتون کو کراچی کے لڑکے نے دھوکا دے دیا!

    کراچی: سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور محبت کا بھیانک انجام سامنے آیا ہے، امریکی شادی شدہ خاتون کو کراچی کے کنوارے لڑکے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا شکار ہونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آنے والی خاتون دربدر ہو گئی، امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو پاکستان آئی تھیں، خاتون کے پاس پاکستان کا 30 دن کا ویزا بھی ختم ہو گیا تھا۔

    معلوم ہوا ہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ ندال احمد میمن کے جھانسے میں آئی تھی، مبینہ دھوکے باز نوجوان نے خاتون کو شادی کے لیے کراچی بلایا تھا، جس پر وہ 2 بچے چھوڑ کر شوہر سے طلاق لے کر پاکستان آ گئی۔

    امریکی خاتون

    تاہم، گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن نے شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد خاتون نے کچھ عرصہ گیسٹ ہاؤس پر گزارا اور پھر ایئرپورٹ آئی، خاتون 15 جنوری سے 7 ویں منزل کے ریسٹورنٹ پر رہ رہی تھی،

    پولیس ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے پولیس کو خاتون سے متعلق مطلع کیا گیا، معاملہ سامنے آنے پر ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کی مدد کی، اور فلاحی ادارے کی مدد سے خاتون کے باہر جانے کا بندوبست کیا۔

    دھوکے کی شکار امریکی خاتون اس وقت ایئرپورٹ کے ایک محفوظ مقام پر موجود ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن کو کل رات 4 بجے وطن واپس بھیجا جائے گا۔

  • دھوکا ملنے والا تھا مگر اللہ نے بچالیا، گلوکار عاصم اظہر

    دھوکا ملنے والا تھا مگر اللہ نے بچالیا، گلوکار عاصم اظہر

    معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انھیں دھوکا ملنے ہی والا تھا مگر اللہ پاک نے بچالیا، زندگی میں کئی ایسے لمحات آئے کہ لگا گرگیا ہوں۔

    پاکستانی سنگر نے اپنی زندگی میں محبت اور اس میں ملنے والے دھوکے پر کھل کی بات کی ہے جبکہ انھوں نے اپنی موسیقی پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ الحمداللہ دھوکا کبھی نہیں ملا۔ دھوکا مل سکتا تھا اور ملنے ہی والا تھا کہ بچ گیا۔

    انھوں نے اانکشاف کیا کہ متعدد بار زندگی میں ایسے موقعے آئے جب لگا گر گیا ہوں لیکن ہمیشہ اللہ پاک نے سنبھال لیا۔

    گلوکار نے کہا کہ ‘کبھی کبھی بہت بُرا بھی لگتا ہے کہ جب ضرورت پڑتی ہے تو رب کا در یاد آتا ہے اور اس بات سے شرمسار بھی ہوتا ہوں مگر اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ دھوکا ملنے سے پہلے ہی اللہ بچالیتا ہے’۔

    عاصم اظہر نے نجی چینل کے شو میں شرکت کے دوران اپنے غمگین گانوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’سیڈ سانگز کا تعلق تخیل سے ہے فنکار سوچتا ہے اور پھر خیالات قلم بند کرتا ہے۔

    سنگر سے ان کا مشہور گانا ‘جو تو نہ ملا مجھے’ سنانے کی فرمائش کی گئی جسے انھوں نے مداحوں کی خواہش پر گنگنا کر سنایا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 میں عاصم اور میرب علی کی منگنی ہوچکی ہے لیکن اس سے پہلے مبینہ طور پر اداکارہ ہانیہ عامر اور ان میں کافی گہری دوستی رہی تھی مگر بات پھر آگے نہ بڑھ سکی۔

  • سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دھوکا دینے والے کے گھر پر مشتعل افراد کا دھاوا

    دہلی: سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر دھوکا دینے والے کے گھر پر 17 سالہ لڑکے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر دھاوا بول دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 19 جنوری کو شمال مشرقی دہلی کے گوتم پوری علاقے میں ایک 19 سالہ شخص کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق شانو نامی شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ 3 لڑکے اس کی رہائش گاہ پر آئے اور اسے دھمکی دی،  انہوں نے دھمکی دینے کے لیے ہوا میں فائرنگ بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ شکایت کی بنیاد پر دہلی پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی،  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

    پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش لڑکوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا 17 سالہ دوست صابر انسٹاگرام پر ایک لڑکی سے چیٹ کرتا تھا لیکن بعد میں اسے معلوم ہوا کہ شانو اسے لڑکی ہونے کا بہانہ بنا کر بے وقوف بنا رہا ہے۔

    اسے سبق سکھانے کے لیے ہم نے دیسی ساختہ پستول کا بندوبست کیا اور اپنے دوست صابر اور دو دیگر افراد کے ساتھ شانو کے گھر پہنچ گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ چھاپہ مار کر نوجوان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو بے شمار چٹانیں دکھائی دے رہی ہیں جو مختلف رنگوں کی ہیں۔

    آپ نے ان چٹانوں میں ایک گھونگا (Snail) تلاش کرنا ہے، اور اس کے لیے آپ کے پاس 5 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے کیا نظر آیا؟

    آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے کیا نظر آیا؟

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوجاتی ہیں جو الجھا کر رکھ دیتی ہیں، یہ تصاویر دیکھنے والوں کی شخصیت کا راز بھی کھولتی ہیں۔

    آج ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جس کی حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ منفرد تصویر آپ کے بارے میں بہت کچھ بتائے گی۔

     

    تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس میں تو صرف 2 کتے نظر آرہے ہیں تو آپ یہاں فیل ہو چکے ہیں کیونکہ ایسا ہے نہیں اور آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو نرم دل کے مالک ہوتے ہیں۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس تصویر میں چڑیا نظر آرہی ہے تو آپ ایک ایسے انسان ہیں جو آنکھوں دیکھی بات پر کسی صورت یقین نہیں کرتے بلکہ تحقیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو زندگی کے کسی بھی کام میں بے وقوف بنانا آسان نہیں ہوگا۔

    اصل میں یہ ایک گھونسلہ نما تصویر ہے جس میں لڑکی کے بال درخت کی پتلی پتلی ٹہنیوں سے بنائے گئے ہیں اور اس لڑکی کے گال، ناک، ہونٹ کان سب کچھ ایسی ہی فنکاری سے بنائے گئے ہیں۔

  • بادلوں کے درمیان بلی نمودار، لوگ حیران

    بادلوں کے درمیان بلی نمودار، لوگ حیران

    کسی بھی تصویر کا اینگل بہت معنی رکھتا ہے، بعض تصاویر صرف اپنے اینگل کی وجہ سے تبدیل ہو کر کچھ کا کچھ معنی دینے لگتی ہیں۔

    اس کی ایک مثال یہ تصویر ہے جس میں ایک بلی بادلوں میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہے اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے بادلوں میں بلی کی شبیہہ موجود ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر بہت وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    مگر ایک خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر دراصل فریب نظر ہے۔

    اس عکس میں جو بلی نظر آرہی ہے، وہ ان خاتون کے گھر کی شیشے کی کھڑکی کے پاس بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں بادل تھے، خاتون نے اس بلی کی ایک تصویر بنا کر اسے ٹویٹر پر شیئر کردیا۔

    لیکن سفید رنگ کی یہ بلی شیشے کی وجہ سے بادلوں کا ہی عکس معلوم ہونے لگی، غور سے دیکھنے پر تصویر میں شیشہ بھی نظر آسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس تصویر پر ایڈیٹنگ کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا۔