Tag: ’دھڑک‘

  • کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں۔

    پنک ویلا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور کو بتایا گیا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی باتیں کہہ رہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں۔

    جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی تو جھانوی نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی، یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے، میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں لیکن میں بہت پراعتماد ہوں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ بہت اچھی پرفارمنس دے رہی ہوں لیکن مجھے پتہ ہے میں اچھا کام کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں، تو میں اس حوالے سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے پاس اپنی تعریف کروانے کے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2018 میں فلم ’دھڑک‘ سے کیا تھا، اور اب وہ اپنی آنے والی فلم ’الجھ‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

  • ’دھڑک‘ سری دیوی کے نام، پاکستان میں ریلیز کی اجازت

    ’دھڑک‘ سری دیوی کے نام، پاکستان میں ریلیز کی اجازت

    ممبئی: بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم والدہ کے نام کردی جبکہ پاکستان میں بھی دھڑک کو اسکرینگ کی اجازت مل گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے آغاز پر جھانوی کپور کا ماں کے نام لکھا گیا خط شامل کیا جائے گا جس میں وہ اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی، بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم کے پہلے سیشن میں کچھ ایسا جذباتی منظر ہوگا جسے دیکھ کر شاید ہی کوئی اپنے جذبات پر قابو رکھ سکے۔

    اس ضمن میں جھانوی کا کہنا تھا کہ ’اس فلم کو بالی ووڈ کا تسلسل قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ روایتی کہانی پر مبنی نہیں ہے، میں نے کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا جو راجھستان کے اعلیٰ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اُسے کلاس کے عام لڑکے سے پیار ہوجاتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلموں میں ویسے تو عام طور پر رمانوی کردار اور ذات پات کا فرق دکھایا جاچکا البتہ اُن کا اختتام اچھا ہوتا ہے مگر دھڑک میں ایسا کچھ نہیں بلکہ یہ خوفناک انداز میں ختم ہوگی۔ فلم 20 جولائی سے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    دوسری جانب سینسر شپ بورڈ نے دھڑک کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی،  پنجاب فلم سنسر بورڈ کے اراکین نے تفصیلی جائزے کے بعد اسکرین کرنے کی اجازت دی۔

    واضح رہے کہ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں دو نئے چہرے جھانوی کپور جھانوی کپور اور ایشان کھاتر  مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آنجہانی اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی آنے والی پہلی فلم کی تشہیر خود کریں گی البتہ 5 فروری کو اُن کی حادثاتی موت ہوگئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

    یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی ماں سری دیوی انتقال کے چند روز بعد ایک جذباتی خط لکھا تھا جس نے پڑھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا تھا۔

    اپنی تحریر میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’آپ کے جانے کے بعد میں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہوں اور مجھے اسی کھوکھلے پن کے جینا سیکھنا ہوگا۔ اس خالی پن کے باوجود آپ کی محبت میرے اندر روشن ہے‘۔

    جھانوی نے لکھا کہ تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے آپ مجھے غم اور تکلیف سے بچا رہی ہیں۔ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو مجھے آپ کے ساتھ گزارا ہوا اچھا وقت یاد آتا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔