Tag: دہشتگردوں کا حملہ

  • خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں دہشتگردوں کے 5 حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے، دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں اپر دیر، لوئر دیر اور پشاورمیں پولیس کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے اپر دیر میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

    لوئر دیر کے علاقہ لاجبوک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا جبکہ پشاور میں تھانہ حسن خیل اور دو پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا، حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور، اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے پولیس پر حملوں کی مذمت کی ہے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حملوں میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر عقیدت کا  اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے، اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے، ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدااوران کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • لکی مروت: تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، دہشتگرد فرار

    لکی مروت: تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، دہشتگرد فرار

    لکی مروت:رات گئے تھانہ پیزو پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کردیا، جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ درہ پیزوپرنل پر دہشتگروں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے، پولیس کے کوئیک رسپانس اور بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی پی او تیمورخان نے دہشتگردوں حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گل محمد محافظ نسیم سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    ٹریلر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل محمد کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، منجی والہ روڈ پر ہوئے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

  • بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی

    بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی

    بنوں: تھانہ میریان پر شرپسندوں نے رات گئے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے میں نصب تھرمل کیمرے کونشانہ بنایا، اس دوران چھوٹے، بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں بھی کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا تھا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل

    پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر تین اطراف سے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مسلح افراد کی جانب سے ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مضافاتی علاقہ ٹکواڑہ میں 20 مسلح افراد نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے ساتھ آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی گھنٹے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب چوکی پر پہنچ گئے اور پولیس دستے کی خود کمانڈ کی۔

    مقابلے میں زخمی ہونے والے تین پولیس جوانوں کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اور اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا گیا۔

    واقعے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

  • پاکستان کا جوانوں کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    پاکستان کا جوانوں کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہل کاروں پر حملے کے واقعے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سرحد پار سے حملے میں 3 جوانوں کی شہادت پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا، افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کی طلبی ایڈیشنل سیکریٹری کی طرف سے کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حملے میں 3 سیکورٹی اہل کار شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 80 دہشت گردوں نے افغان ضلع گیان، برمل سے سرحد عبور کی، دہشت گردوں نے سرحدی باڑ لگانے والے اہل کاروں پر حملہ کیا، پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوئے۔

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان کی طرف سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے فرار میں کام یاب ہوئے، پاکستان اس دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغان علاقے سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی

    انھوں نے کہا کہ افغانستان اپنی طرف موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے، امید کرتے ہیں افغانستان ایسے انتظامات کرے گا کہ آئندہ ایسے حملے نہ ہوں۔

    خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا


       جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس میں دستی بموں اور بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا اور اس کاروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوئے، شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔