Tag: دہشتگردی
-
نئی سیکوریٹی پالیسی پر فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزرضامند ہیں،چوہدری نثار
حکومت کا دہشتگردوں سے نمٹنے کا فیصلہ ۔نئی سیکیورٹی پالیسی منظوری کے لئے کل کابینہ میں پیش کردی جائے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں ملک حالت جنگ میں ہے نئی سیکوریٹی پالیسی پر فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز رضامند ہیں اٹھارہ کروڑ عوام کا ایک ہی سوال ہے اور وہ ہے سیکیورٹی ؟؟
صورتحال اتنی مخدوش ہے کہ مذاکرات کی باتیں بھی بے معنیٰ۔ ہر لب پر ہے سوال ہے کہ حکومت کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ سیاسی جماعتیں واضح منقسم ہیں اور مذاکرات مخالف صدائیں گونج رہی ہیں، یہ سب اپنی جگہ،لیکن عوام تو بس امن چاہتے ہیں۔ آئینہ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے،وزیرستان میں فوج پر حملہ۔ مختلف شہروں میں خود کش حملے اور بم دھماکے۔ میڈیا کے نمائندوں کی بھی ٹارگٹ کلنگ۔ سرکارہے کہ بس نئی سیکورٹی پالیسی کی تیاری میں مگن ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ ملک میں سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں ۔ چوہدری نثار کہتے ہیں ملک حالت جنگ میں ہے۔ نئی سیکیورٹی پالیسی دوسرے ملکوں کی جانب سے دہشتگردی سے نمٹنے کے کامیاب اقدامات کو سامنے رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔ جس میں سری لنکن حکومت کی تامل ٹائیگرز کیخلاف نتیجہ خیز آپریشن۔ برطانیہ کے آئرش ریپبلکن آرمی کیخلاف کامیابی بھی شامل ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نئی سیکوریٹی پالیسی پر فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز رضامند ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو ہو رہا ہے۔ جس میں نئی قومی سیکورٹی پالیسی منظور کی جائے گی۔ طالبان سے مذاکرات کے غبارے سے تو ہوا تیزی سے نکلتی جا رہی ہے۔ نئی قومی پالیسی سیکورٹی وسائل کھائے گی یا کچھ کر دکھائے گی۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟؟
-
شہر قائد میں فائرنگ تین افراد جاں بحق ایک زخمی
شہر قائد میں امن خواب سا بنتا جارہا ہے، آج بھی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، دوسری جانب رینجرز اور پولیس کارروائی کے دوران اسی سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب فائرنگ سے عمران نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی اور لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، نیو کراچی میں گودھرا اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب ایس پی اورنگی چوہدری اسد کے مطابق پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں پولیس نے چھاپے کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا، ساوتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں سے تئیس ملزمان اور ایسٹ زون پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی موبائل فون اور رکشا برآمد کرلیا۔
رینجرز نے گلشن اقبال، غریب آباد، گڈاپ، گلشن معمار، لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، چنیسر گوٹھ، ماڈل کالونی اور نرسری میں چھاپوں کے دوران پچیس ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلی۔
-
دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا دہشت گرد ملک کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں ۔دہشت گردی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے ۔
الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا حکومت ، مسلح افواج اورمقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجائیں۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
-
نواز شریف کا طالبان سے مذاکرات کیلئے فضل الرحمن سے رابطہ
طالبان سے مزاکرات کیلئے حکومت نے مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس سے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں کل وزیراعظم سے ملاقات کاوقت بھی دیدیاگیاہے وزیراعظم سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کاعمل بڑھانے ملک میں دہشتگردی پرقابوپانے اورقیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں اوردیگرامور پربات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے مولانا سمیع الحق کوطالبان سے مزاکرات کاٹاسک دیئے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمن کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اس میں کوئی سنجیدگی نظرنہیں آرہی جس کے بعد وزیراعظم ہاوٗس سے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرلیاگیا۔