Tag: دہشتگردی

  • چمن میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    چمن میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں حساس اداروں مکان پر چھاپہ مار کر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا, ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    فورسز نے چمن میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، حساس ادارے کے اہلکاروں نے چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کاروائی کے دوران مکان سے دو ٹن دھماکہ خیز مواد پانچ سو بارودی سرنگیں اور پچاس بم بر آمد کر لئے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مکان سے اسّی ریموٹ کنٹرول بم اور ڈیٹونیشن وائرکے پانچ بنڈل بھی برآمد ہوئے جبکہ دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    اس سے پہلے بھی چمن میں ایف سی کی جانب سے بم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تھا، فیکٹری سے بم بنانے کے سامان سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد کو قبضے میں لیا گیا تھا۔
           

  • عوام اورافواج پرحملہ کرنےوالوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف

    عوام اورافواج پرحملہ کرنےوالوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف

    وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلا س میں فو ج اور عوام پر حملہ کرنیوالو ں کیخلاف فی الفور قانو نی کا روائی کا فیصلہ کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دہشت گردی کیخلاف وقوانین کئ جا ئزے کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فو ج اور عوام پر حملہ کرنے والو ں کیخلاف کا رروائی کیجا ئے گی ساتھ ہی دہشتگردی کے خا تمے کی مربو ط حکمت عملی اور انسداد دہشتگردی قوانین کے فوری نفا ذپر بھی اتفاق کیا گیا۔ ابھی دو یو م قبل ہی پا کستان پیپلز پا رٹی کے چئیر مین بلا ول بھٹو ،بے نظیر بھٹو کی بر سی کے موقع پر اس حوا لے سے اپنی پا رٹی پا لیسی واضع کی تھی۔

    بلا ول بھٹو زرداری ن لیگ جو انتخا بی مہم سے آل پا رٹیز کا نفرنس تک طا لبا ن سے مذاکرات کی بات کر تی رہی ہے معاملہ جنرل ثنا اللہ نیا زی کی شہا دت کا ہو یا پشاور چر چ پر حملہ حکو مت مذاکرات، مذاکرات اور صرف مذاکرات میں مسئلے کے حل کو تلاش کرتی رہی ، یہ پہلا موقع ہے کہ ن لیگی حکو مت نے دہشتگردی کے متعلق واضع، دو ٹو ک موقف کا عندیہ دیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ نواز حکو مت کا یہ یو ٹرن ہے یا فقط ٹرن ہو نے کا اشارہ لیکن اگر اشارے میں گا ڑی مو ڑی نہ جا ئے تو حا دثے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی، معصوم عوام اورافواج پرحملہ کرنےوالوں کیلئےقانون میں کوئی جگہ نہیں ان سے موثراندازسے نمٹنا ضروری ہے،  وزیراعظم کاکہناتھا سول انتظامیہ اورفوج کراچی ،فاٹا اورپاٹا میں دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے موثرحکمت کے ساتھ کوشاں ہے۔

  • ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، صدر ممنون

    ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، صدر ممنون

    صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کاسامنا ہے، ایوان صدر اسلام آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے ہم سب مل کر بابائے قوم کی سالگرہ منارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قائد کی سوچ اورافکارکواجاگر کرکے وطن عزیز کو ان کی سوچ اور امنگوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کومعاشی ،سماجی اور دیگرچیلنجز کے ساتھ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا بھی سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قوم نےجمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لئے قربانیاں دیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتیوں اورتوانائی کو قائدکےمقاصد کے حصول کیلئے صرف کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

  • کراچی آپریشن جاری، پھربھی ہائی پروفائل کلنگ کیسز معمہ

    کراچی آپریشن جاری، پھربھی ہائی پروفائل کلنگ کیسز معمہ

    کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران دس ہزار سے زائد ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ کیا گیا ہے۔ مگر چند ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

    شہر قائد میں پولیس اور رینجرز جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم تو لگتی ہے،کامیاب نہیں،کیونکہ سینکڑوں چھاپوں میں جن درجنوں ملزمان کو گرفتار کیاگیا ان میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں یا صرف شک کی بنیاد پر دھر لئے گئے ہیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے کئی اہم کیسز اب بھی پولیس کے سر کا درد بنے ہوئے ہیں۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ دیدارجلبانی کو محافظ سمیت یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا اور اسی روز نارتھ ناظم آباد میں2مراکشی علما سمیت تبلیغی جماعت کے 3اراکین بے دوردی سے قتل کردیئے گئے،قاتل کون تھے کئی روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کیوں عمل میں نہیں آسکی سوال اپنی جگہ قائم ہے۔  کئی ماہ گزر گئے۔ نیوٹاون میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیخ الحدیث مولانا اسلم شیخوپوری کے قاتلوں کا بھی سراغ نہ مل سکا۔ ڈیفنس میں قتل کی جانے والی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتل بھی تاحال نامعلوم ہیں۔

    شہر میں سیکورٹی اداروں کے متحرک ہوتے ہی دہشتگردی وقتی طور پر تھم جاتی ہے مگر اچانک قاتل موت بانٹنا شروع کردیتے ہیں۔ رواں سال لیاری سے تعلق رکھنے والے ظفر بلوچ اور کئی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو سرعام قتل کیا گیا مگر تفتیش میں پیشرفت اور اہم ملزمان کی گرفتاری صفر بٹا صفرہے۔