Tag: دہشتگردی

  • کراچی: دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

    کراچی: دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

    کراچی :شہر قائد بارود سے بھرے واٹر ٹینکر کے ذریعے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔

    خفیہ اداروں نے آٹھ اپریل کو ایک خط کے ذریعے کراچی پولیس چیف کو آگاہ کیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہر بھر پر دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر واٹر ٹینکر کے ذریعے بڑی دہشت گردی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    دہشتگردوں کا ہدف بلاول ہاوس، گورنر ہاوس، وزیر اعلٰی ہاوس سندھ، پولیس اور رینجرز ہیڈکواٹرز بھی ہوسکتا ہے جبکہ دہشتگرد مساجد، مدارس، امام بارگاہیں، اقلییتی عبادت گاہیں۔

    1

    2

    3

    خفیہ اداروں کے دفاتر کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے باعث شہر بھرمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے۔

    سکیورٹی ادارے ریڈ الرٹ رہیں، سخت نگرانی کے عمل کو بروئے کار لائیں صوبے میں گھومتے کسی بھی واٹر ٹینکر کر بنا چیکنگ کے جانے نہ دیں۔

    1a69f7c185f8afdafa950f7b74acaceb

  • ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    اسلام آباد: گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں رہتے ہوئے سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس راکیش عرف رضوان ایران میں پہلے سے موجود تھا، راکیش نے ہی کلبھوشن یادیو کے لیے ویزہ اورکاروبار کا بندوبست کیا۔

    پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کے لیے کلبھوشن یادیو افغانستان سے اسلحہ بھجواتا تھا،جس کے لیے مختلف سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے اسلحہ اور دہشت گرد بلوچستان پہنچتا تھا۔ کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ دلوائی،کلبھوشن سے تفتیش کے بعد افغانستان میں موجود نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی ہوگئی۔

  • امریکہ کادہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکاعزم

    امریکہ کادہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکاعزم

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاکہناہےکہ پاکستان سمیت خطےکو دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ جان کربی نے دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اظہارکیا۔

    انکا کہنا تھا کہ لاہور جیسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہماراعزم اوربڑھاتے ہیں،جان کربی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ واشنگٹن کی منسوخی سے باخبر ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف امریکا کیوں نہیں آرہے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہو نے والے اعلی سطعی اجلاس میں پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا ارمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ ،وزیر خزانہ ،ڈی جی ائی ایس ائی سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس مین ملک کی داخلہ سلامتی کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال زیر غورآئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور ارمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں شبقدر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی مزمت کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزاور سویلین کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

  • صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

    صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تین دہشت مارے گئے فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی،دو ایس ایچ اوز اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    صوابی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کردیے ،مقابلے کے دوران ایک خودکش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس سے پولیس کے ڈی ایس پی زخمی ہوگئے ۔

    دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا جس سے دو ایس ایچ اوز اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

     پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔

  • اسلام آباد: امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ 2جاں بحق، 8زخمی

    اسلام آباد: امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ 2جاں بحق، 8زخمی

    اسلام آباد: شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ  امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ اور فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی  ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام ااباد کے شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی گئی ہیں۔

    ایدھی زرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،  جبکہ زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد علاقے کی بجی بند ہوگئی ہے جس ریسکیو ٹیموں کا کام کر نے مشکلات کا سامنا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تعداد 6 سے زائد ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ دہشتگرد قریبی  علاقے میں چھپ گئے ہیں ،جن کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ترجمان پمز اسپتال کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت غلام حسین اور عبدالشکور کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جن میں ایم الطاف حسین، سید سخاوت اور ساجد علی شاہ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آور کی امام بارگاہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے مزاحمت بھی ہوئی جس کے بعد حملہ آور نے گارڈ کو گولی مار کے اندر گھسا تھا۔

    واقعے کے بعد فوج ،رینجرز اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ،جاں بحق ہونے والوں میں اے آروائی نیوز کے کیمرہ مین خرم شہزاد قریشی کےو الدغلام حسین قریشی بھی شامل ہیں لاشوں اورزخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    عینی شاہد کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے دوران ہوا، شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ میں فائرنگ  کے بعد  دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ کے گارڈ نے جان کی قربانی دے کر مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچا لیا اور خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

     خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈ نے جان پر کھیلتے ہوئے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا جس پر خودکش حملہ آور نے وہیں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں2 افراد شہید ہوئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں مغرب کی نماز ادا کی جا رہی تھی اور اگر خودکش حملہ آور اندر گھسنے میں کامیاب ہو جاتا تو شہادتوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہو سکتی تھی۔

  • جنگ اور دہشتگردی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

    جنگ اور دہشتگردی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جنگ اور دہشتگرد ی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، گستاخانہ خاکوں جیسے اقدامات سے دنیا کو تقسیم کیا جارہا ہے ۔

    جے یوآئی ایف کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وسائل ملکی سالمیت کیخلاف استعمال کئے جارہے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہاکہ مسلمان دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی ہیں، گستاخانہ خاکوں سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہم تاریخ اسلام کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، مغرب دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، گستاخانہ خاکوں جیسے اقدامات کے ذریعے دنیا کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

     فضل الرحمان نے کہاکہ پہلے انتہا پسندی کے اقدامات مغربی ممالک کرتے ہیں مگراس پر ناراض ہونے والے مسلمانوں کو ہی انتہا پسند قرار دے دیا جاتا ہے۔

  • سانحہ پشاور: آرمی پبلک اسکول کی صفائی شروع

    سانحہ پشاور: آرمی پبلک اسکول کی صفائی شروع

    پشاور: پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد آج آرمی پبلک اسکول کی صفائی شروع کی جارہی ہے۔ تین دن میں آرمی کے انجینئر تباہ شدہ حصوں کی مرمت کریں گے۔ پانچ جنوری کو اسکول کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد اسکول کی صفائی اور مرمت کا کام آج سے شروع کیا جارہا ہے۔ آرمی کے انجینئرز تباہ شدہ مقامات کی مرمت کریں گے۔

    ماہر نفسیات ڈاکٹر مختار نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد اسکول کا خوف نکالنے کے لیے بچوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسکول میں گزارے حالات سے بچوں کو دور کرنا ہوگا اور والدین بھی اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ والدین بچوں کا دھیان دوسری طرف مرکوز کرانے کی کوشش کریں۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے حملے سے بچ جانے والے معصوم بچوں کے ذہنوں پر تلخ یادیں نقش ہوچکی ہیں جنہیں بھلانے میں وقت لگے گا۔

  • کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی : صدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، انتظامیہ نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے مطابق چھ کلووزنی بم تھرماس میں بند نصب کیا گیا تھا، کرم انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فوری کارروائی کے دوران بم ناکارہ بنایا دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے دہشتگردوں کو بھی ٴرنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

    پولیٹیکل حکام نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صدہ کے بجائے دہشت گردوں کامنصوبہ عجب خان چوک پر بم نصب کرنے کا تھا، دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔