Tag: دہشتگرد تنظیم

  • امریکا نے یمن کی انصار اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

    امریکا نے یمن کی انصار اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

    امریکی محکمہ خارجہ کا یمن کی انصار اللہ تنظیم کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں خطرات لاحق ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انصار اللہ سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کو دہشتگرد قراردینے کی وجہ یہ بھی ہے کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی پر دوبارہ برس پڑے اور کہا کہ یہ شخص امن نہیں چاہتا۔

    امریکا کے صدارتی آفس میں صدر ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی تلخ ملاقات کی دنیا میں گونج ابھی برقرار ہے کہ امریکی صدر زیلنسکی پر ایک بار پھر برس پڑے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”یہ شخص امن نہیں چاہتا۔“

    ٹرمپ نے یہ بیان ولادیمیر زیلنسکی کے گزشتہ روز کے اس بیان کہ ”یوکرینی جنگ کا خاتمہ ابھی دور ہے“ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طلبا کو خبردار کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر یوکرینی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زیلنسکی کے مذکورہ بیان کو سب سے بُرا بیان قرار دیتے ہوئے واضح کہا کہ امریکا اب اس رویے کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔

    امریکی صدر نے اس کے ساتھ ہی دیگر یورپی رہنماؤں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یورپ جتنا پیسہ یوکرین کے دفاع پر خرچ کر رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ رقم روس سے تیل اور گیس خریدنے پر خرچ کر رہا ہے۔

  • کراچی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا انکشاف

    کراچی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا انکشاف

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر قائد میں دہشتگرد تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں دہشتگرد تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوگیا، یہ انکشاف دہشتگرد تنظیم کی جانب سے گلشن معمار میں ٹھیکدار سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کی اطلاع پر ہوا۔

    ٹھکیدار رسول کریم گلشن معمار جان محمد گوٹھ کا رہائشی ہیں، فروری کی 24 تاریخ سے انھیں داعش کے نام پر بھتے کے فون آرہے ہیں ، ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

    رسول کریم کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ متعلقہ تھانے گیا لیکن وہ ایف آئی آر درج نہیں کر رہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : کراچی سے داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتار


    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایس ایس پی ملیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

    آئی جی سندھ نے بھی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے داعش سے منسلک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، دہشتگرد سوشل میڈیا پر داعش کے لیے ذہن سازی کرتا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کا نام عمران عرف سیف الاسلام خلافتی تھا اور وہ سوشل میڈیا پر داعش کے لیے ذہن سازی سازی کرتا تھا، ملزم سے داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سپاہ صحابہ اور بی ایل اے برطانیہ کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار

    سپاہ صحابہ اور بی ایل اے برطانیہ کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار

    لندن : حکومت برطانیہ نے اپنی جارہ کردہ سالانہ رپورٹ میں بلوچستان لبریشن آرمی اور سپاہ صحابہ پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں اس سال بھی شامل کیا ہے، سال 2016 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم مذہبی جماعت ‘اہل سنت والجماعت’ دراصل کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا ہی دوسرا نام ہے۔

    حکومتِ برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کے مطابق سپاہ صحابہ اوراس کا ذیلی گروہ لشکرِجھنگوی ہے۔ یاد رہے کہ سپاہ صحابہ سال 2001 اور بلوچستان ریپبلیکن آرمی سال 2006 سے برطانوی حکومت کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حکومتِ برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ حقانی نیٹ ورک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک افغانستان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں غیر ملکیوں کو بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کو اقوامِ متحدہ اور امریکہ نے سال 2012 جبکہ کینیڈا نے سال 2013 میں دہشت گرد گرہوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

    دہشت گرد تنظیموں کی اس فہرست میں سکھ علیحدگی پسند تنظیم ‘ببر خالصہ’ اور بھارت میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم گروہ ‘انڈین مجاہدین’ یا آئی ایم بھی شامل ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سال 2016 میں جن تنظیموں یا گروہوں کو برطانوی حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ان میں ‘گلوبل اسلامک میڈیا فرنٹ’ ‘جماعۃ انشورت دولۃ’ ‘مجاہدین انڈونیشیا تیمور’ یا ایم آئی ٹی اور برطانوی نسل پرست گروہ ‘نیشنل ایکشن‘ شامل ہیں۔