Tag: دہشتگرد گرفتار

  • یومِ دفاع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

    یومِ دفاع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

    جامشورو(29 اگست 2025): سی ٹی ڈی نے جامشورو  میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی تفصیلات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے رات گئے جامشورو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ ستمبر پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے جس کی شناخت حنیف بھٹ، معشوق رند اور شیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دستی بم، بارودی مواد اور ممنوعہ اسلحہ و گولیاں برآمد ہوئی ہے، ملزمان سندھ سے پنجاب جانیوالے کارگو  ٹرالرز پر فائرنگ میں بھی مطلوب ہیں، دہشتگرد حنیف بھٹ سی ڈی ٹی حیدرآباد کو دہشتگردی کیس میں انتہائی مطلوب تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشتگرد کارروائیاں نور چانڈیوں کے کہنے پر کرتے تھے، مکمل ہدایات گرفتار دہشتگرد ارباب بھیل سے ہالار چانگ کی معرفت ملتی تھی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق نور چانڈیو کے کہنے پر 14 اگست کو حیدرآباد میں بھی دہشتگردی کا منصوبہ بنایا گیا تھا، قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی سخت سیکیورٹی کی وجہ سے دہشتگرد ناکام رہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے مطابق ان کا گروپ 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، ایک گروپ عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ، شعبان چانگ گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم حنیف بھٹ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان صلح نامہ کرکے گزشتہ روز ریلوے ٹریک بھولاری پر تخریب کاری کرنے والے تھے، گرفتاری کی وجہ سے ملزمان اپنے منصوبے میں ناکام ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے مطابق اگر آج گرفتار نہ ہوتے تو 6 ستمبر کو دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا، تمام دہشتگردوں کو فنڈنگ ہالار چانگ کے ذریعے ہوتی تھی، گرفتار تمام دہشتگرد ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی سولجر بازار میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم زینبیون کے دہشتگرد سید موسی رضوی عرف کامران کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

      ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدرکے مطابق ملزم گرفتاری کے ڈر سے کافی عرصہ سے روپوش تھا، موسی رضوی نے دوران تفتیش کئی قتل اور اقدام قتل کا انکشاف کیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 5 ستمبر2023 کو تیموریہ میں قاری خرم کو قتل کیا، فائرنگ سے مدنی اور نوید خان بھی زخمی ہوئے تھے، 26نومبر 2023 کو سچل کے علاقے میں جنت گل کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے 20 ستمبر 2023کو مبینہ ٹاون میں شیر خان کو قتل کیا، 13 نومبر 2023 کو ثمن آباد میں فائرنگ کرکے ابو ہاشم کو قتل کروایا، ملزم زینبیون بریگیڈ کا انتہائی اہم رکن ہے۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا کہ موسی رضوی فرقہ واریت کی مختلف کاررائیو میں بلواسطہ بلاواسطہ ملوث رہا ہے، گرفتار دہشتگرد کو تنظیم سے باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی ہے، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں ٹیررفنانسنگ اور دیگر مقدمات زیرتفتیش تھے گرفتار ملزم سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار

    مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے اسپلنجی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، آپریشن کے دوران گرفتار دہشتگرد سے اسلحہ، گولہ بارود، دوربین بھی برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

  • کراچی: بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: پی آئی بی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ بلوچ پاڑہ سے بھتہ خوری میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران بھتہ خوری میں ملوث 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 2 ہینڈگرنیڈ 1 آٹومیٹک رائفل، دو نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی، ملزمان بھتہ نا دینے پر تاجروں پر گولیاں چلاتے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں بلال، عاقب اور محبوب شامل ہیں، بھتہ خور گینگ کو ایران سے بیٹھ کر آپریٹ کیا جاتا ہے ان انتہائی مطلوب دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایران اور حب میں ہے۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ گینگ سرغنہ سلیم چاکلیٹی اور عظیم چاکلیٹی کا نام ریڈ بک میں بھی ہے، بھتہ خوری کا ٹاسک حب میں موجود اقبال لنگڑا کو دیا جاتا ہے جس کے بعد اقبال لنگڑا ملزمان کے ساتھ ملکر بھتہ وصولی کرتا تھا۔

     ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ تاجر نے بھتے کا فون ملنے پر پی آئی بی پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد حساس ادارے کیساتھ بلوچ پاڑہ میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت ذاکر اللہ اور عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ  رواں ہفتے 369 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کیے، اس آپریشنز میں 13871 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں میں چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

  • لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہورکے 4 اضلاع میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ 20 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ بنانےکا سامان اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: دہشت گردوں کے موبائلز کا فرانزک مکمل، نئے انکشافات

    کراچی: دہشت گردوں کے موبائلز کا فرانزک مکمل، نئے انکشافات

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سے برآمد موبائلز کا فرانزک مکمل ہو گیا، جس سے نئے انکشافات سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گردوں کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا رابطہ افغانستان کے صوبے قندھار سے براہ راست تھا۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا ہینڈلر انھیں براہ راست قندھار سے ہدایات دے رہا تھا، گرفتار 3 دہشت گردوں کا تعلق قندھار، ایک کا ننگرہار سے ہے، دہشت گردوں کے موبائل سے سندھ اسمبلی کی ریکی کی ویڈیو بھی مل گئی، جو حال ہی میں کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا، لیکن سیشن نہ ہونے پر حملہ نہ ہو سکا، سندھ اسمبلی کے گیٹ پر رکشے سے دہشت گرد نے خود کش دھماکا کرنا تھا۔

    ہمارا ہدف سندھ اسمبلی تھی، گرفتار دہشت گردوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    پلان کے مطابق 2 خود کش حملہ آور گیٹ پر دھماکے کے بعد اندر داخل ہوتے، دہشت گردوں نے اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے کلاشنکوفیں بھی اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ آج صبح انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود مکان پر چھاپا مارا گیا تھا، جس پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ فائرنگ کی گئی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔

  • رہائی کے بعد منشیات فروش دہشت گرد بن گیا، پھر گرفتار

    رہائی کے بعد منشیات فروش دہشت گرد بن گیا، پھر گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاؤن کی پولیس نے ایک اہم کارروائی میں گینگ وار دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہلے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، جیل سے رہا ہونے کے بعد دہشت گردی شروع کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کی پولیس نے ایک ملزم علی عرف بمبار کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علی بمبار دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق گولیمار گینگ وار جمیل چھانگا اور آغا ذکری گروپ سے ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق علی بمبار اس سے قبل مراد نامی شخص کے قتل میں جیل کاٹ چکا ہے، وہ پراناگولیمار میں منشیات اور آئس کے منظم نیٹ ورک کا سربراہ تھا، ملزم رواں برس جیل سے ضمانت پر رہا ہوا، جس کے بعد وہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہوگیا۔

    کراچی : ڈیفنس میں بلیک کرولا میں سوار تالا توڑ گروپ خوف کی علامت بن گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ہے، جس سے دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزم کا بھائی بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

  • افغانستان سے تربیت لینے والے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار

    افغانستان سے تربیت لینے والے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

    ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی میں پکڑا، ایس آئی یو کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا، جو کراچی میں دہشت گردی کارروائیوں کے لیے رکھا گیا تھا۔

    کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    ایس آئی یو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، اس سلسلے میں انھوں نے مختلف علاقوں کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر کراچی کے نیٹ ورک سے ہے اور القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں۔

    ایس ایس پی اسپیشل یونٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان افغانستان سے مکمل عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کے نام محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر ہیں۔ اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا۔

    اسپیشل یونٹ کے مطابق دہشت گردوں سے برآمد سامان میں مختلف اقسام کا بارودی مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، ریموٹ، آئی ڈی رسیور، 2 میٹر بونا کارڈ، 3 دستی بم اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

    ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے، پولیس ٹریننگ سینٹر اور انفورسمنٹ ایجنسی کے دفاتر بھی ان کے ہدف میں شامل تھے۔ اسپیشل یونٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، امید ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔