Tag: دہشتگرد گرفتار

  • القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتار، پرنٹنگ مشین برآمد

    القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتار، پرنٹنگ مشین برآمد

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جن سے ایک پرنٹنگ مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں سے لیپ ٹاپ، پرنٹنگ مشین سمیت دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کئی ماہ سے ان دہشت گردوں سے متعلق معلومات جمع کر رہے تھے، یہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے، اور افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کو فنڈز بھجوایا کرتے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کراچی سے گوجرانوالہ میں اپنا نیٹ ورک منتقل کیا تھا، جہاں وہ دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب شامل ہیں۔

  • افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے ملزمان گرفتار، ہتھیار برآمد

    افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے ملزمان گرفتار، ہتھیار برآمد

    کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس نے ایک کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے ایک کلاشنکوف، پستول اور 2 دستی بم برآمد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور دو دستی بم برآمد کر لیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے، ملزمان فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

    ادھر کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم نعمان سے 2 ڈیٹو نیٹر، ڈیٹونیٹنگ کارڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف

    پولیس کے مطابق ملزم نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیے ریکی کی، ملزم فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک اہل کاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شہر قائد میں فرقہ ورانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لیے آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی تھی کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر تمام مساجد اور امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

    انھوں نے انٹیلی جنس کو علاقوں کی سطح پر بڑھانے کے بھی احکامات جاری کیے، اور ہدایت کی کہ تمام اطلاعات کو بر وقت فالو کیا جائے اور کسی بھی عذر یا پس وپیش سے گریز کیا جائے۔

  • شکارپور: پولیس کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    شکارپور: پولیس کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    شکارپور: پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا، 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد بر آمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے، گرفتار دہشت گرد سندھ، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

    دہشت گردوں میں عبد الحکیم بنگلانی، عبد الشکور، اسحاق جعفری اور فاروق سومرو شامل ہیں، دہشت گردوں سے 2 پریشر ککر بم، 35 ہینڈ گرنیڈ، 20 کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں سے 2 ٹی ٹی پستول، 3 وائرلیس سیٹ، بم بنانے کا سامان، 11 ہزار افغان کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

    حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی 28 فروری کو بلوچستان میں ایک کارروائی میں مارے گئے تھے، گرفتار دہشت گرد حفیظ اور عبداللہ کے سہولت کار تھے، حملہ آوروں کو دھماکے کی جگہ پہنچاتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    ملزمان 2009 ،2013 میں سابق ایم این اے ابراہیم جتوئی پر بم حملے میں ملوث تھے، 2013 میں جیکب آباد میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

    ملزمان شکارپور کی درگاہ حاجن شاہ دھماکے میں بھی ملوث تھے، واقعے میں 8 افراد شہید ہوئے تھے، 2015 میں امام بارگاہ کربلا میں بھی بم دھماکا کیا جس میں 70 سے زائد افراد شہید ہوئے، 2015 ہی میں محرم کے جلوس میں خود کش حملہ کرایا جس میں 28 افراد شہید ہوئے تھے، 2016 میں خان پور میں نماز عید پر خود کش حملہ کرایا جس میں ایک بم بار عثمان پٹھان پکڑا گیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے گزشتہ 5 سال سے اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کوشش کی جا رہی تھی، نیٹ ورک سیہون شریف، درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

  • آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: مختلف علاقوں سے متعدد دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / لاہور / بہاولپور : ملک بھر میں پوری قوت کے ساتھ آپریشن ردالفساد جاری ہے، اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سہالہ کے مختلف علاقوں ڈھوک حیدر، ڈھوک ولایت اورچک مورہ میں سرچ آپریشن کرکے دو مشکو ک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں 6ایس ایم جیز 7بارہ بور ،رائفلرز ، پسٹلز ،اور گولیاں شامل ہیں، بعدازاں زیرحراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کرکے تین افغانیوں سمیت بیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ چشتیاں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ افراد کو دھرلیا۔

    اس کے علاوہ بہاولپور میں بائیس مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور چار سو افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ لیاقت پور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگادیں۔

  • چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ : پولیس نے بروقت کاررروائی میں چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس وردی میں ملبوس چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبرستان سے خود کش جیکٹس اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید گرفتاریوں کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا، سٹی پولیس اور پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرکے پولیس وردی میں ملبوس چاردہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق پڑانگ قبرستان سے تین خودکش جیکٹس، پانچ دستی بم، راکٹ لانچر برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے پولیس کی جعلی وردیاں اور بیجز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی میں حساس ادارے کی کارروائی‘3دہشتگردگرفتار

    کراچی : شہرقائد میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے3دہشتگرد گرفتار کرکےاسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے سائٹ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضےسےبارودی مواد ،ڈیٹونیٹر،آوان گولے برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان شہرمیں دہشت گردی کامنصوبہ بنارہے تھے،اس سے پہلے پولیس نے خفیہ اطلاع پر سولجر بازار کےنجی اسپتال پر چھاپہ مارکر ایک زخمی شخص کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق اسپتال میں چھاپے کےدوران پکڑے جانے والا ملزم چند گھنٹے قبل مقابلے میں زخمی ہوکر فرار ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب پولیس نےکینٹ اسٹیشن کےقریب مڈبھیڑمیں مبینہ ڈاکوکو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوشہریوں سےلوٹ مارکررہاتھا۔

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:سال 2016: سندھ میں 1896 پولیس مقابلے‘ 10876 ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روز2016سال کی سندھ پولیس کی جانب سے محمکہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

  • لاہور پولیس کی کاروائی 3 دہشتگرد گرفتار، مغوی بازیاب

    لاہور پولیس کی کاروائی 3 دہشتگرد گرفتار، مغوی بازیاب

    لاہور:حساس اداروں نے تین دہشت گردگرفتار کر کے مغوی بازیاب کروالیا، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    لاہور مین حساس اداروں کی کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تاوان وصولی کیلئےاغوا کئے گئے طالبعلم بازیاب کرواکر مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

     پولیس کے مطابق تین دہشت گرد منور، اقبال اور اکرم فاروقی کو بنوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    پولیس کے مطابق اغوا کار دہشت گرد مغویوں سے تاوان کی رقم لے کر اپنی تنظیم کے لیے استعمال کرتے تھے۔