Tag: دہشتگرد ہلاک

  • منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے

    منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے ۔

    پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، نٹ بولٹ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ہلکار زخمی بھی ہوا، لیاقت آباد ، ملیر ،اور نیو کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،6دہشتگرد مارے گئے

    قلات میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ،6دہشتگرد مارے گئے

    قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق قلات کے نواحی علاقے جوہان میں ایف سی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران مسلح افرادکے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق مارے جانے والے شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، ایف سی حکام کے مطابق کارروائی میں خود کار ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  • کراچی: منگھو پیرمبینہ پولیس مقابلہ،8مبینہ دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: منگھو پیرمبینہ پولیس مقابلہ،8مبینہ دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: کریم آباد میں گوشت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارتابش علی جاں بحق ہوگیا ، شہید پولیس اہلکار عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔

    لیاری سنگولین میں پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جسے سول اسپتال متقل کردیاگیا۔

    دوسری کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے مارے گئے ، اسلحہ ، اور دستی بم برآمد ، کریم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا ۔

    پولیس کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او منگھوپیر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران آٹھ ملزمان مارے گئے۔

    ہلاک ملزمان کی شناخت اسماعیل، صدام، عرفان، اور شریف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظم سے تھا جو پولیس پر حملوں میں ملوث تھے ۔

  • شوال، دتہ خیل اور وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی،30 دہشتگرد ہلاک

    شوال، دتہ خیل اور وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی،30 دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ: تیراہ اور شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران تیس دہشت گرد مارے گئے۔

     پاک فوج نے لگائےدہشتگردوں پر کاری وار۔دو کاروائیوں میں مزیدتیس دہشتگرداپنےانجام کوپہنچ گئے خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کےجیٹ طیارے شرپسندوں پرٹوٹ پڑے۔

    شاہینوں نےوادی تیرا میں دشمن کی کمین گاہوں کونشانہ بنایا، کارروائی میں پندرہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورکالعدم لشکراسلام سے ہے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اوردتہ خیل میں بھی جیٹ طیاروں نے امن دشمنوں پر ضرب لگائی ،بمباری سےپندرہ شدت پسندہلاک ہوئےاور ان کے پانچ ٹھکانےتباہ ہوگئے۔

  • کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی: ناردرن بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر حساس اداروں سمیت پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج علی رضا کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

     دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے بارہ سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جب کہ ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت دس لاکھ اورظفرکے سرکی قیمت قیمت پانچ لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کوآپریشن ضرب عضب میں ایک اور کامیابی ملی، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پر کاری وار لگایا۔

    ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈرکےقریب دتہ خیل کے علاقے میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دشمن کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

    پاک فوج نے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، حملے میں مزید بیس دہشتگرد لقمہ اجل بن گئے، فضائی حملے میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور گولہ اور بارود کےذخائر بھی تباہ ہوئے۔

  • کراچی پولیس کی سہراب گوٹھ میں کاروائی، دوغیرملکی دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی سہراب گوٹھ میں کاروائی، دوغیرملکی دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو غیر ملکی دہشت گردمارے گئے،پولیس کادعویٰ ہے کہ مارے جانے والے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    سہراب گوٹھ کے قریب واقع انڈس پلازہ مین چھپے دو غیرملکی دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

    ایس اسی پی رائو انوار کے مطابق پولیس نے غیر ملکی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی، ہلاک ہونے والے دونوں غیر ملکی اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی دیگر وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس جب ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزمان اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ میں دو مبینہ دہشت گردہلاک اور ان کے ساتھی فرار ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • کراچی پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے افراد کے قبضے سے تیار خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے مارے جانے والے افراد کے قبضے سے دو تیار خودکش جیکٹ، کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

     پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کے گھر سے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے نقشے بھی ملے ہیں، علاقے سے دس سے زائد افراد کوحراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    خفیہ اطلاع پر پولیس کی نواب گوٹھ میں کارروائی کے نتیجے میں پانچ مبینہ دہشت گردمارے گئے،ایس ایس پی ملیر راوٗ انوار نے بتایا کہ دہشتگرد سنگین جرائم میں ملوث تھے، دہشتگردوں اور گینگ وار کے ملزمان نے ویران جگہ پر قبضہ کرکے اپنا اڈہ بنایا ہوا تھا۔

  • کراچی میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کے5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کے5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس نے گلشن بونیر میں مقابلے کےبعد پا نچ دہشت گردوں کی ہلا کت کا دعوی کیا ہے

    کراچی کے علا قے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے پا نچ دہشت گردوں کی ہلا کت کا دعوی کیا ہے، پولیس کے مطابق پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کے علاقے میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

    ملزمان کی جانب سے پولیس پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے باعث علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے بعد پولیس کے چار سو اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ ہلاک و زخمی ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

     ایس ایس پی راو انوار کے مطا بق ہلا ک ہو نیوالے دو دہشت گردوں کی شناخت مصباح اور کڈے خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان پو لیس ،رینجرز اور حساس اداروں پر حملہ کرنا چا ہتے تھے اور اس کی پلاننگ میں مصروف تھے دہشت گردوں کیخلاف کئے جانے آپریشن میں پولیس کمانڈوز بھی شریک ہوئے۔

  • آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں بمباری کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت مزید اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے،چھ مزید ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے مزید چھ ٹھکانے تباہ کردیئے، کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج بویا اور دیگان پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہے، جو دہشتگردوں کے اہم مراکز کے طور پر جانے جاتے تھے، میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہیں۔