Tag: دہشتگرد

  • روس میں دہشتگردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

    روس میں دہشتگردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

    روس کے علاقے داغستان میں گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور چار شہری شامل ہیں۔

    گذشتہ روز داغستان میں دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ داغستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، روسی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    روس: گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہوں پر حملوں میں 9 ہلاک

    روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار، ایک سابقہ پولیس اہلکار

    شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار، ایک سابقہ پولیس اہلکار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک سابقہ پولیس اہلکار رہ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں، جن کی شناخت سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے کی گئی ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے آئے تھے، اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی اسپیشل اسکوارڈ سے ہے، یہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں، اور اہم شخصیات کی ریکی کر چکے تھے، ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے۔

    راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے جسے 1994 میں محکمے سے نکالا گیا تھا، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔

  • سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کے دروان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کیا، فورسز کی مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ، سلمان، عمران اور عمر شامل ہیں، تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی خان کے علاقےکلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہوگئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں117 آپریشن کیے، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردکو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان  کا بتانا ہے کہ کارروائی لاہور، رحیم یار خان، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئی، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت  گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر، دستی بم، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کی شناخت آغا، نعمان، عطاالرحمان اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت صدیق، شاہنواز، سفیان، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہالپور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینڈ، ڈیٹو نیٹر، اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 12 ہزار 230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد گروہ گرفتار

    محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد گروہ گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    کے پی کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور محرم میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور اور ہنگو سے کالعدم تنظیم داعش  کے کم از کم 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو محرم کے مہینے میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اور اس کے ساتھی محرم کے مہینے میں امن خراب کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز تورواری پہاڑوں ہنگو سے چار مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گرد علاقے کے لوگوں سے تاوان کی رقم وصول کرنے میں ملوث تھا۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد گرفتار

    کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان میں کی گئیں، آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق  ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 2 فیوز اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد میں نوید خان، خرم، غلام حسین، غلام عباس، اویس، محمد سیف اور حسین شامل ہیں جس کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

    حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 7751  افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

    بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

    اسلام آباد: بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی ایل ایف کا کمانڈر نواز علی رند عسکری گروپس کی آپسی لڑائی کا نشانہ بن گیا، نواز رند کی ہلاکت ایک ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق بلوچستان کے علاقے آواران سے تھا اور وہ 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا، نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    علیحدگی پسند کمانڈر گلزار امام شمبے کی گرفتاری سے عسکریت پسند گروہوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد BRAS کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شمبے کی گرفتاری اور انٹیلیجنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشت گرد تنظیمیں شدید دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔

    کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر سر بکف مہمند بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا، دہشت گردوں کی اس طرح ہلاکت اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک دشمنوں کو سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی۔

  • کراچی: پولیس نے چینی شہری پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، دہشتگرد ہلاک

    کراچی: پولیس نے چینی شہری پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، دہشتگرد ہلاک

    کراچی:  ملیر میں پولیس نے چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشتگرد پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم پہلے سے بھی خفیہ اطلاع پر پولیس یارڈ کے اطراف تعینات تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے دہشت گرد نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو معائنہ کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، تاہم فرار حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

  • دہشت گرد کس راستے سے داخل ہوئے، اے آر وائی نیوز نے تصویر اور ویڈیو حاصل کر لی

    دہشت گرد کس راستے سے داخل ہوئے، اے آر وائی نیوز نے تصویر اور ویڈیو حاصل کر لی

    کراچی: کراچی پولیس آفس میں دہشت گرد جس راستے سے اندر داخل ہوئے تھے، اے آر وائی نیوز نے اس مقام کی تصویر اور ویڈیو حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی او پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز نے وہ ویڈیو اور تصویر حاصل کر لی ہے جس میں اس مقام کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں سے دہشت گرد اندر داخل ہوئے تھے۔

    خاردار تار کاٹنے کے بعد دہشت گرد سامنے موجود اس کھڑکی سے داخل ہوئے جس میں شیشہ نہیں تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کھڑی کا شیشہ کافی عرصے سے ٹوٹا ہوا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو یقینی طور پر اس ٹوٹے ہوئے شیشے کی خبر تھی، سہولت کاروں نے انھیں باقاعدہ طور پر نقشہ بنا کر دیا تھا، جس کے باعث وہ اتنی آسانی سے اندر داخل ہو سکے۔

    پولیس رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت 3 دہشت گرد کار میں، جب کہ 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر کراچی پولیس آفس پہنچے تھے۔

    ہدف پر پہنچنے کے بعد موٹر سائیکل سوار سہولت کار کار سے اترنے والے دہشت گردوں سے ملے، اور انھیں کراچی پولیس آفس کی جانب نشان دہی کی، الگ ہونے سے پہلے موٹر سائیکل سوار اور کار سوار دہشت گرد آپس میں گلے ملے تھے۔

    اس کے بعد سہولت کار موٹر سائیکل سوار تو دوسری جانب فرار ہو گئے، تاہم کار سوار دہشت گرد پولیس لائن فیملی کوارٹر کی جانب کار کھڑی کر کے آئے، اور پھر انھوں نے کراچی پولیس آفس کی دیوار پر لگی خاردار تار کو کاٹ لیا۔

    تار کاٹنے کے بعد ایک دوسرے کی مدد سے تینوں دہشت گرد اندر داخل ہوئے تھے، اب تفتیشی حکام نے اس مقام پر خاردار تار کی جگہ ڈو ناٹ کراس کی پٹی لگا دی ہے، جسے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔