Tag: دہشتگرد

  • آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کےخاتمےتک جاری رہےگا، صدر ممنون حسین

    آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کےخاتمےتک جاری رہےگا، صدر ممنون حسین

    کاکول: صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں، سیاسی قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی۔

    صدرمملکت نےکہاکہ متنازع مسائل کےباعث خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، دیرپا امن کیلئےکشمیرسمیت تمام متنازع مسائل کاحل ضروری ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر کےذریعےفضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

  • داعش کےرسدکے راستے بند کردیے، امریکی صدر اوباما

    داعش کےرسدکے راستے بند کردیے، امریکی صدر اوباما

    ورجینیا: امریکی صدر براک اوبامانےداعش کوختم کرنےکےعزم کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کی رسدکے راستے بند کردیے ہیں۔

    امریکی ریاست ورجینیاکے شہرلینگلے میں سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں انسداددہشتگردی سے متعلق اجلاس منعقد کیاگیا، اجلاس میں شرکت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کوختم کرکے ہی دم لیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ دنیا داعش کو ختم کرنے کیلئے متفق ہے، داعش کےاہم رہنمایا تو پکڑےگئے ہیں یا ہلاک کردیےگئےہیں،صدر اوبامانےبتایاکہ داعش کےخلاف ابتک ساڑھے گیارہ ہزار فضائی حملےکیے جاچکے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک کےآپریشن کی وجہ سے داعش دفاعی پوزیشن میں آگئی ہے اورکوئی کامیاب جارحانہ کارروائی نہیں کرسکی ۔

    انہوں نےبتایاکہ اتحادی ممالک عراق اورشام کے بعد داعش کا پیچھا اب لیبیامیں تعاقب کرنے کیلئے تیارہیں،اجلاس میں نائب صدر جوبائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس شریک تھیں۔

  • شوال: پاک فوج نے دہشتگردوں سے 640 مربع کلومیٹرعلاقہ خالی کرالیا گیا

    شوال: پاک فوج نے دہشتگردوں سے 640 مربع کلومیٹرعلاقہ خالی کرالیا گیا

    شوال : دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کی زبردست کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، چھ سو چالیس مربع کلومیٹرکاعلاقہ دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحد پر دہشت گردوں کے آخری مرکز پر کنٹرول کیلئے لڑائی جاری ہے، قبائلی علاقے شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے کے دوران دوسوباون دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک سو ساٹھ دہشت گرد زخمی ہوئے۔

    آپریشن کے دوران آٹھ جوان شہید اور انتالیس زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں جون دو ہزار چودہ میں آپریشن شروع کیاگیا تھا۔ فروری دو ہزار سولہ میں آپریشن کےآخری مرحلےمیں دہشتگردوں کےٹھکانوں کوتباہ کردیاگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے فاٹا میں حکومتی رٹ بحال کرادی گئی ہے، شمالی وزیرستان میں چار ہزار تین سو چار مربع کلومیٹرکاعلاقہ خالی کرایاگیا۔

    شمالی وزیرستان میں نو ہزارفٹ بلندچوٹیوں پرپاک فوج کے جوانوں کاکنٹرول ہے، پاک فوج نے شوال میں ایک سو پچاس کلومیٹرکے طویل راستےبنائے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے سینتیس ہزار بارہ خاندان اپنےگھروں کو واپس آگئے ہیں۔

  • لیاری جنرل اسپتال سے دہشتگردوں کاسہولت کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    لیاری جنرل اسپتال سے دہشتگردوں کاسہولت کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال سے دہشت گردوں کے سہولت کار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کے گردگھیرا تنگ کردیا،کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال سےدہشتگردوں کے سہولت کارکوگرفتارکرلیا۔

    ذرائع کیمطابق ملزم ریاض بابل عرف بابلہ لیاری جنرل اسپتال کاملازم اورگینگ وارکا سہولت کار ہے۔ ملزم کےلیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز سےتعلقات ہیں۔

    ملزم پہلےعزیربلوچ پھربابالاڈلہ گروپ میں شامل ہوا۔ملزم نےانکشاف کیاکہ اسے ایک سیاسی جماعت کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

    ذرائع کاکہناہےکہ ملزم ریاض بابل کی نشاندہی پر لیاری جنرل اسپتال سےکامل عرف کپی اورارشد نامی مزید دو ملازمین حراست میں لےلیے گئےجبکہ ماما نثار اور ماما رشید کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔

    ریاض بابل کی نشاندہی پرپھول پتی لائن سمیت دومختلف مقامات پر چھاپےمارکراسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، پولیس نےملزم کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

  • کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹربم برآمد

    کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹربم برآمد

    کمالیہ : رفیقی ایئر بیس پاک فضائیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 301گ ب سے کالعدم تنظیم غلبہ اسلام کے دودہشت گردوں سے دوران تفتیش ڈیڑھ کلو وزنی دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹر بم برآمد کرلیے گئے.۔

    دو ہفتے قبل 16 دسمبر کو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب آبادی سے تحریک غلبہ اسلام کے ایک کارکن حماد غالب اور اسکے چچا زاد بھائی ارباز غالب کو حراست میں لیا تھا ،اور ان سے پاک فوج کے خلاف ترانہ پر مشتمل ایک کیسٹ برآمد ہوئی تھی ، جس پر کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انکے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کررکھی تھی ۔

    دوران تفتیش حماد غالب اور ارباز غالب نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈیرے پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے ،جسے انہوں نے زمین میں گڑھا کھود کر چھپا رکھا ہے ،جس پر سول ڈیفنس عملہ نے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے ہمراہ چک نمبر 301گ ب میں انکے ڈیرہ پر چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرلیا ،اور سول ڈیفنس آفس میں لاکر اسے ناکارہ بنایا ۔

    ،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کے ٹیکنیشن محمد عارف نے بتایا کہ تقریباً دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد پر مشتمل یہ دیسی ساختہ بم چلانے کیلئے بالکل تیار تھا ،اور کہیں بھی تباہی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا تھا ،جبکہ ہینڈ گرنیڈ درہ خیل ساخت کا ہے ۔

    بتایا گیا ہے کہ حماد غالب اسلام آباد کے ایک مدرسہ میں مدرس تھا دہشت گردوں نے افغانستان سے جہادی تربیت اور بارود تیار اور استعمال کرنے کی بھی تربیت حاصل کی ہوئی ہے ۔

    دہشت گردوں نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہوئی تھی جس کی مدد سے دہشت گرد ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کا بھی کام لیتے تھے ان دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد 16دسمبر کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی 9AWکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کیا تھا۔

    اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ انچارج سی ٹی ڈی نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد مقامات پر تشکیل دی گئی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور بہت بڑی کامیابی کی امید ہے۔

  • لاہور پولیس کی کاروائی 3 دہشتگرد گرفتار، مغوی بازیاب

    لاہور پولیس کی کاروائی 3 دہشتگرد گرفتار، مغوی بازیاب

    لاہور:حساس اداروں نے تین دہشت گردگرفتار کر کے مغوی بازیاب کروالیا، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    لاہور مین حساس اداروں کی کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تاوان وصولی کیلئےاغوا کئے گئے طالبعلم بازیاب کرواکر مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

     پولیس کے مطابق تین دہشت گرد منور، اقبال اور اکرم فاروقی کو بنوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    پولیس کے مطابق اغوا کار دہشت گرد مغویوں سے تاوان کی رقم لے کر اپنی تنظیم کے لیے استعمال کرتے تھے۔

  • سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    سانحہ علیگڑھ میں ملوّث دہشتگرد گرفتار کئے جائیں،الطاف حسین

    لندن : الطاف حسین کہتےہیں کہ چودہ دسمبرانیس سوچھیاسی کو ظالم دہشت گردو ں نے قصبہ علیگڑھ میں آگ و خون کاجو کھیل کھیلا تھا اسے تاریخ کبھی بھلا نہیں سکے گی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہدا کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک کی آبیاری میں حق پر ست شہداء کالہو انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہولناک سانحےمیں ملوث دہشت گرد اور ان کے سر پرستوں کو آج تک کسی حکومت نے گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا۔

    الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ علی گڑھ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں بیگناہ خاندانوں کو انصاف دلائیں۔

  • واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: پاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم

    واشنگٹن: واشنگٹن میں پاک امریکہ دفاعی مشاوتی گروپ کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا ہے۔ پہلے دور میں پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستانی حکام نے آپریشن ضربِ عضب اور دہشتگردوں کیخلاف دیگر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

    سفارتی ذرائع کےمطابق پہلے دور میں پاکستانی حکام نے امریکی حکام کو پاکستانی فوج کی ضروریات کے حوالے بھی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا۔ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے دو روزہ اجلاس کےاختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

  • سانحہ واہگہ کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے پہنچ گئی

    سانحہ واہگہ کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے پہنچ گئی

    لاہور: سانحہ واہگہ میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے اور اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئی۔

    سانحہ واہگہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع کے باوجود دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے پست نہ کرسکے، کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پہنچے جبکہ اعلیٰ حکام کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی موقع پر پہنچ کر اپنے شیر جوانوں کو داد تحسین پیش کیا۔

    کور کمانڈر لاہور نوید زمان رینجر اہلکاروں اور عوام کے چہروں کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس قوم نے یہاں پر ساٹھ شہادتوں کا سامنا کیا تھا، پریڈ کے بعد پاکستانی عوام رینجرز اہلکاروں کی سخت سیکورٹی حصار میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوئے۔

    کور کمانڈر لاہور نے پریڈ میں حصہ لینے والے رینجرز گارڈز کو شاباش دی اور اُن کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب امریکا نے بھی واہگہ بارڈر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔