Tag: دہشت گرد

  • کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد داہن عرف آصف  چکنا گرفتار

    کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جو ساتھی دہشتگرد کے ساتھ مل کر کراچی میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کیا کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعیدآباد میں سی ٹی ڈی سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ کو خفیہ ذرائع سے دہشت گرد کی اطلاع ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا تھا کہ داہن اورشفیع کالعدم بی ایل اےدہشتگردوں کوکراچی میں سہولیات فراہم کرتےہیں اور دہشتگرد گرفتاری سےبچنےکیلئےحب بلوچستان میں روپوش رہتےہیں،ترجمان

    حکام نے کہا کہ دہشتگرد داہن عرف آصف چکنا اور شفیع قریبی ساتھی ہیں ، شفیع کالعدم بی ایل اےکےدہشتگردبہادرپی ایم ٹی کابیٹاہے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ بہادرپی ایم ٹی پڑوسی ملک سےکالعدم بی ایل اےکاسلیپرسیل چلارہاہے، بہادرپی ایم ٹی،سی ٹی ڈی کی ریڈبک میں بھی مطلوب ہے تاہم محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں حب روانہ کی جارہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردقتل،اقدام قتل،پولیس مقابلےمیں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے تاہم دہشت گرد سے مزید تفتیش کا عمل جاری، ہے ، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان، پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

    دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان، پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ بلوچستان پاکستان کی تقدیر ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے باآسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے، جب تک عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہدا کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے۔

    آرمی چیف کا کا کہنا تھا کہ شہداکی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے، ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کیلئے ہمارے جذبات مضبوط ہیں، آپ صرف پاکستان کے سفیرہی نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

    جو برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ جان لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے، آج ملکر واضح پیغام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم ملکر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔

    آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپکی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے، نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے۔

    عاصم منیر نے کہا کہ آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں، آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے، اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

  • خیبرپختونخوا میں تھانوں اور چوکیوں پر حملہ کرنے والا دہشت گرد  جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں تھانوں اور چوکیوں پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جہنم واصل

    پشاور: خیبرپختونخوا میں تھانوں اور چوکیوں پرحملہ کرنے والے دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تھانوں اور چوکیوں پرحملہ کرنے والے دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں نے لکی مروت اورکرک کی سرحدپرٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

    ذوالفقارحمید نے کہا عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی اور ہمارا آپریشن آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا جن میں تمام ادروں کا تعاون حاصل ہے۔

    اے ایس آئی نور سلام کا کہنا تھا کہ کرک میں کلیم اللہ گروپ کے دہشت گرد کمانڈر کاشف شکر خیل کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سروس مین نظارعلی بھی اسنائپرکی گولی کانشانہ بن کرشہید ہوئے تاہم پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون سے ایک بار پھر دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے.

  • کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تصویر میں دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہواہے، جس نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھار کھی ہے۔

    امریکی ساختہ ایم فور رائفل افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد نے جو یونیفارم پہن رکھا ہے وہ بھی یوایس میرین کور کا ہے، تصویر میں گولیاں، میگزین، جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

    را کے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے کالعدم بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، قوم کو فارن فنڈڈ دہشتگردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ چلنا ہوگا۔

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • کوٹری میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ : ایس ایچ او پر فائرنگ، دو دہشت گرد زخمی

    کوٹری میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ : ایس ایچ او پر فائرنگ، دو دہشت گرد زخمی

    حیدرآباد : کوٹری سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2مبینہ دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

    گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں بارودی مواد سمیت دیگرسامان بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایس ایچ او آصف حیات کو دو گولیاں لگیں جو بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ نے بتایا کہ کوٹری میں کارروائی کیلئے جانے والی سی ٹی ڈی حیدرآباد کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران ایس ایچ او آصف حیات کو ماری جانے والی دو گولیاں بلٹ پروف جیکٹ پرجالگیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکا خیز مواد کے معائنہ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے۔

  • ’دین پر عمل کرو تو۔۔۔۔‘ بھارتی گلوکار لکی علی نے کیا کہا؟

    ’دین پر عمل کرو تو۔۔۔۔‘ بھارتی گلوکار لکی علی نے کیا کہا؟

    بھارت کے معروف گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ اگر آج کے دور میں دین پرعمل کرو تو دوست چھوڑ دیتے ہیں اور دنیا دہشت گرد کا لیبل لگا دیتی ہے۔

    ماضی میں بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار لکی علی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مسلمان ہونا ایک تنہا چیز ہے کیونکہ آپ کے دین کی طرف رجحان کی وجہ سے ہر کوئی آپ کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے۔

    گلوکار لکی علی نے کہا کہ اگر موجودہ دور میں آپ سنت نبویﷺ پر عمل کرتے ہیں تو آپ کے اپنے دوست ہی آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے اور پوری دُنیا آپ کو دہشت گرد کہہ کر پکارے گی۔

    واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم بھارتی اداکار محمود علی کے صاحبزادے ہیں، لکی علی کے مقبول گانوں میں ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کا گانا ‘نہ تم جانو نہ ہم’ بھی شامل ہے۔

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے  آگئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

    پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں نے انہی ہتھیاروں سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔

    ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں سے پشین، نوشکی، ژوب آپریشن میں غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، پشین آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

    ضلع خیبر میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے ان دہشت گردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، گوادر پورٹ پر ناکام حملے میں بھی دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔

    شمالی وزیرستان، میر علی، میرانشاہ، باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، میانوالی ایئربیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا۔

    تمام ثبوت سامنے آںے کے بعد افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کا استعمال افغان حکومت کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے، امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔

  • وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم ٹی ٹی پی کے چنگل میں پھنس گیا

    وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم ٹی ٹی پی کے چنگل میں پھنس گیا

    وزیرستان کا نوجوان نظام الدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چنگل میں پھنس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد نظام الدین کو17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کیلئے استعمال کیا گیا، جس کے بعد دہشت گرد کے بھائی اور والد کو ڈیپورٹ کردیا گیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہماری نسلیں تباہ کررہے ہیں۔

    نظام الدین کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی غلطی سے خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے، تعلق ٹوٹ گئے، بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔

    نظام الدین کے بھائی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا، کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے نظام الدین کو نشے کے انجکشن لگائے۔

  • افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14سال قید کی سزا

    افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14سال قید کی سزا

    حیدرآباد: افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو قید کی سزا سنائی۔

    سینٹرل جیل میں قائم اے ٹی سی 2 کے جج نے فیصلہ سنایا ، جس میں ملزم کو 14سال قید کی سزا سنائی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا کہ 15 فروری 2023 کو جامشورو سے ملزم کوگرفتار کیا تھا، ملزم منیرابڑوکالعدم ایس آر اے سندھ کا کمانڈر تھا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم ریلوےلائنز،غیرملکیوں پرحملے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا، ملزم سے دستی بم، بارودی مواداور دیگر مواد برآمد کیا گیا تھا۔

  • لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

    لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

    پولیس نے کراچی کے علاقہ لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری سے کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد معراج عرف ماما ریکی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر جلال کو معلومات فارہم کرتا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معراج ماما کی ریکی پر کالعدم تنظیم سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتی تھی، دہشت گردنے سنہ 2017 میں تربت سے گوادر جانے والی فوجی گاڑی ناصرآباد میں فوجی کیمپ کی ریکی کروائی، جس کے بعد دہشت گرد نے حملہ کروا کر متعدد جوان شہید کروائے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ دہشت گردنے ریکی کرکے حساس ادارے کے افسر کے چار رشتہ داروں کو قتل کروایا، دہشت گرد نے گوادر ایئرپورٹ، پاک نیوی ایئرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا، گرفتار دہشت گرد نوشکی میں فوجی جوانوں پرحملہ کروانے میں بھی ملوث ہے۔