Tag: دہشت گردوں

  • دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت: بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بیگوخیل روڈ میلہ شہاب خیل کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، شہید اہلکار سمیع اللہ اور اسد خان کے جسد خاکی گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

    دونوں شہید اہلکار گاؤں بیگو خیل سے پولیس لائنز جا رہے تھے، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    کراچی: 10 سے زائد ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی

    پولیس حکام مطابق شہید اہلکار کی شناخت ریاض شاہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • لکی مروت: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید

    لکی مروت: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید

    لکی مروت(9 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار اپنی بیوی سمیت شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تتہ باشی خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی بیوی کو شہید کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی رکشہ میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جارہے تھے، شہید ایف سی اہلکار بلوچستان میں بطور کلرک تعینات تھا۔

    اس سے قبل لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں میں حکمت اللہ اور خان بہادر شامل ہیں۔

    پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانوں میں جا رہے تھے، شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے، واردات کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/lakki-marwat-gas-pipeline-blast/

  • بنوں : پولیس نے دہشت گردوں کی  تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی

    بنوں : پولیس نے دہشت گردوں کی تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کی تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں مشترکہ کارروائی کی۔

    سی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کی سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے آپریشن کے دوران بم نصب کرنے والے دہشت گردوں پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا۔

    ڈی پی اوعباس کلاچی کا کہناتھا کہ حملے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، تھانہ میریان کی حدود میں دہشت گردوں پر ڈرون حملہ کیا گیا

    ڈی پی او بنوں سلیم عباس نے کہا کہ بنوں پولیس دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئےتیار ہے اور عوام کے جان و مال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئےوسائل بروئےکارلا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    یاد رہے دو روز قبل بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بم چیک پوسٹ کے باہر دھماکے سے پھٹا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں(26 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم چیک پوسٹ کے باہر دھماکے سے پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا ،مزنگہ چیک پوسٹ پر چوبیس گھنٹے میں دہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔

  • جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

    جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

    پشاور:جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی برمل رخمین دم توڑ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 3 جولائی 2025 کو جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین خان زخمی ہوگئے تھے۔

    تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی رخمین خان پشاور کے نجی اسپتال کئی روز زیرعلاج  کے بعد آج چل بسے ہیں، شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکردی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رخمین خان کے نماز جنازہ میں آئی جی کےپی پولیس ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی، اس موقعے پر آئی جی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس فورس کے حوصلےپست نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے افغان سرحد سے متصل علاقوں اور وزیرستان میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سرکاری افسران کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

    حالیہ عرصے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

  • لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار خوشدل کو گھرکے قریب ہی گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، پولیس جائے وقوع  پہنچ  گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mianwali-ctd-action-may-23-2025/

  • بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑ گیا

    بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑ گیا

    بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    پولیس کی اس فائرنگ سے 2 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے تاہم ان کے ساتھی لاشوں اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    تاہم اب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلےکے دوران پولیس اہلکار عمران شدید زخمی ہوگیا تھا جو اسپتال میں زیر علاج تھا۔

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار رفیع اللہ کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کے گھر کے دو کمروں کو آئی ڈی بم سے اڑا دیا، دھماکے سے 2 کمرے زمین بوس جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • لکی مروت :   دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت : دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت : ابو خیل میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

    خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کےعلاقےجابو خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے نواب خان زیات کے قریب نشانہ بنایا، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت خان بہادر اور حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کا تعلق ایک ہی گاؤں خیروخیل پکہ سے ہے اور وہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جارہے تھے تاہم شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ڈی پی او لکی مروت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

    ویرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدپولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کےپی پولیس نےقربانی دیکرتاریخ رقم کی ، کے پی پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

    لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

    لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑ خیل پکہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔