Tag: دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک

  • آزاد کشمیر میں دہشت گردوں  کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    مظفر آباد : آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ، تحقیقات میں انکشاف ہوا حساس مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق شرپسندعناصر کیجانب سے آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

    آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقارنور اور آئی جی راناعبدالجبار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسندعناصراپنےمذموم مقاصد کیلئے کار فرماہیں، 27 اکتوبر 2024 کو شجاع آباد چیک پوسٹ پرفائرنگ کی گئی ، فائرنگ سے کانسٹیبل سجادریشم شہید ہوئے۔

    وقار نور کا کہنا تھا کہ اندوہناک واقعے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا، کچھ مشکوک عناصرکی شناخت ہوئی، زرنوش نسیم عرف قاسم،اسامہ عرف محمدمطلوب ملزمان کے طور پر سامنے آئے، ہنزلہ عرف الفت بھی مطلوب ملزم کےطورپرسامنے آئے۔

    انھوں نے بتایا کہ 19 مارچ 2025 کو آزاد پتن انٹری پوائنٹ پرثاقب غنی کواسلحے سمیت گرفتارکیا، ثاقب غنی نے دوران تفتیش زرنوش اوردیگرشرپسندعناصر سے روابط کااعتراف کیا۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ ملزمان سجادریشم کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان تھانہ سٹی باغ کو آگ لگانے کی کوشش میں بھی شامل رہے اور موٹر وے پولیس اسلام آباداورسنگجانی ٹول پلازہ پربھی حملے کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا حساس مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، اسامہ نے اصل مقاصد کا ادراک ہونے پر رضا کارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کیا، اسامہ کی نشاندہی پر گرینیڈ اور پستول برآمدہوئے۔

    وقار نور نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے آزاد کشمیر میں متعددتخریبی کارروائیوں کااعتراف کیا اور اپنے ویڈیو بیانات میں پورےنیٹ ورک کا اعتراف کیا تاہم ایک اوراہم کردار غازی شہزادراولاکوٹ جیل سے فرار ہے، غازی شہزاد کے افغانستان میں دشمن ایجنسیوں سے روابط کی تصدیق ہو چکی۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود عبدالرؤف نامی دہشت گرد نوجوانوں کوگمراہ کررہاہے، عبدالرؤف فتنہ الخور اج کے ساتھ ملکرجہاد اور شریعت کے نام پر گمراہ کر رہا ہے، ہماری معلومات کےمطابق بھارت کیجانب سے کچھ شرپسند عناصر کو پناہ دی جارہی تھی۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے بتایا کہ بھارت کیجانب سےشرپسندعناصرکی مالی معاونت،دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھیی ، آزاد کشمیر میں گزشتہ کچھ عرصہ سےشرپسندانہ واقعات کی منصوبہ بندی کےثبوت ہیں، واقعات میں ملوث سہولتکاری کرنیوالے عناصرکیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں قائم امن کےپیچھےہمارےسیکیورٹی اداروں کی محنت کارفرماہے، عوام ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر قسم کے انتشاری عوامل پر نظر رکھیں ، عوام کوچاہیےکہ قانون نافذ کرنے اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

  • کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اہم دہشت گرد کمانڈرز سمیت 17 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

    انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے کراچی سے اہم دہشت گرد کمانڈرز سمیت 17دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

    ان دہشت گردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طالب علم کے روپ میں منظم کیا گیا تھا ، گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سوات/مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور NGOs پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

    یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

    یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا ، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

    اس سلسلے میں حساس تنصیبات، اعلیٰ سطحی عہدیداران اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تاجروں /ملازمین کے خلاف بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات بروٴے کار لائے جا رہے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔