Tag: دہشت گردوں کا حملہ

  • میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی : پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا،  پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رات گئے تھرمل کیمروں میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی، بروقت کارروائی کرکے دس سے بارہ سے حملہ آوروں کو پساہونے پر مجبورکردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کاسلسلہ آدھےگھنٹےتک جاری رہا تاہم پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد بھاگ گئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی،قبول خیل چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کےجوانوں نے دلیری سے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ،پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے،انھوں نے ایک اور تاریخ رقم کی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت پروفیشنل فورس کےبہادرجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

  • ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان: گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جس پر خیبر پولیس نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

    دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی تھی۔

  • خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس پر خیبر پولیس نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ دہشت گرد حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی۔

    یاد رہے 3 روز قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    گذشتہ ماہ بھی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • لکی مروت میں  دہشت گردوں کا  ایک اور  حملہ ناکام

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تھانوں پرراکٹ لانچرز اوردیگربھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔

    پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد فرارہوگئے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    گذشتہ روز ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

    پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی طرف فائرنگ کے بعد پولیس نے دہشت گردوں ہر بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جوابی کاروائی کی، ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانون کو حملہ ناکام بنانے اور بہترین جوابی حملوں پر شاباش دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس چوکی 15 پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی برقت کاروائی سے انہیں ناکام بنا دیاتھا۔

  • ٹانک  : پولیس لائنز پر دہشت گردوں  کا حملہ ، 2 اہلکار شہید،  ایک حملہ آور ہلاک

    ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید، ایک حملہ آور ہلاک

    ٹانک : پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ڈی پی اوٹانک افتخارعلی بھی پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔

    ڈی پی او ٹانک افتخارشاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن کی عمارت میں موجود ہوں ،دہشت گردوں کامقابلہ کر رہا ہوں، پولیس نے بہادری سے لڑتے ہوئے اب تک 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی عمارت ابھی تک کلیئر نہیں ہوئی آپریشن جاری ہے، پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں،آخری دہشت گرد کےخاتمےتک لڑیں گے۔

    یاد رہے 12 دسمبر کو علی الصبح چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تھا تاہم چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا۔

    دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ تمام چھ دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔

    اس دوران ہی سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 27 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • ڈی آئی خان   : نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 ملازم  اور سپاہی  شہید

    ڈی آئی خان : نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 ملازم اور سپاہی شہید

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 ملازم سمیت پروجیکٹ کی سیکیورٹی پرمامورسپاہی شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کےملازم محمدفیصل اورآصف کامران شہید ہوگئے جبکہ پروجیکٹ کی سیکیورٹی پرمامورسپاہی محمدشاہین شاہ بھی شہید ہوا۔

    سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقےکی ترقی وخوشحالی کیلئےتعاون جاری رکھیں گی۔

    گذشتہ ہفتے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

  • ڈی آئی خان : آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان : آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان : آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملے کرکے دوپولیس اہلکاروں کو شہید اورتین کو زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے درازندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، دہشت گردوں نے کمپنی کیمپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    اصغر علی شاہ کا کہنا تھا کہ موقع پر مزید پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، حملے میں اے ایس آئی رحمت الٰہی اور خان عارف شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں میں عالمگیر خان، فضل الرحمان اور عطاء الرحمن شامل ہیں۔

    سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شہداکے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  • ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان  شہید، 2 زخمی

    ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوشہید جبکہ دو کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر دو طرف سے حملہ کیا۔

    نو تعمیر ہتھالہ تھانے پر رات گئے کئے جانے والے حملہ میں دستی بم اور راکٹ فائر کئے گئے، تھانے کا مین گیٹ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لگنے سے تباہ ہوگیا۔

    جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکےاور لانچرز سے راکٹ فائر کیے۔

    دہشت گردوں نے تھرمل گن کے کیمروں پر بھی فائرنگ کی اور چالیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ :  انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،  2 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے نواں کلی میں پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ انسداد پولیو کی ٹیموں کے ہمراہ کلی شاہ عالم میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو سر پر گولیاں ماری گئیں ، جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی اور واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے وقت انسداد پولیو ٹیم گھر کے اندر تھی جس سے بظاہر لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے جس سے مزید صورتحال واضح ہوگی۔

  • آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا

    آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا

    پشاور : اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، آئی ایس آئی نے 13جولائی کوباڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے بتایا کہ آئی ایس آئی نے 13جولائی کو باڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی، آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی۔

    اختر حیات کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی ، ایک دہشت گرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اسٹیشن کے باہر اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پہلے ہی مار دیا گیا جبکہ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکےسے اڑالیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطے سے اور پولیس کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگرد حملہ ناکام ہوا ، دہشتگردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے،ڈی این اے اور فنگر پرنٹ فرانزک کیلئے بھجوادیئے۔

    انھوں نے بتایا کہ 7سے 8منٹ میں دونوں دہشتگردوں کو پسپا کردیا گیا تھا ، صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ، کےپی پولیس کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہا ہے اورہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا۔

    اختر حیات کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات بہت ضروری ہوتے ہیں ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پولیس کے جوانوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔