Tag: دہشت گردوں کی شناخت

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے 3 دہشت گردوں کی شناخت

    رینجرزاورسی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے 3 دہشت گردوں کی شناخت

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ امن دشمنوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی استاد اسلم گروپ سےتھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مولوی عبدالکریم سواتی عرف مفتی، یوسف عرف شہزاد عرف نعمان برمی اور محمد احمد عرف مولوی عبداللہ برمی کے نام سے شناخت ہوگئی ہے، ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ سے تھا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو رینجرز اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے، تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزاورسی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، تین ہلاک


    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو خود کش جیکٹیں، بلاک بم، دو آئی ای ڈیز ،دو ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی کاررروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

     ایس ایس پی سی ٹی ڈی مینیر شیخ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم لوگوں میں مذہبی لٹریچر فراہم کرتا تھا، گرفتار دہشت گرد اشتہاری ملزم بھی ہے جس سے ممنوعہ لٹریچر اور نوٹ پیڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی مینر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کالعدم تنظیم کا ایک گروپ ٹی ٹی پی کو فنٖڈنگ کرتا ہے، گرفتار دہشت گرد دکانداروں سے بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی : اردو بازار میں رینجرز مقابلے میں مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں کے فلیٹ کا مالک محمد حفیظ بھی پکڑا گیا,۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات برنس روڈ کے گنجان آباد علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونےوالے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے، مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد، نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ مقابللے میں ہلاک ہوانے والی خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

    کراچی اردو بازار میں رینجرز سے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا فلیٹ محمد حفیظ نانی شخص کی ملکیت ہے۔ محمد حفیظ نے دہشتگردوں کوٹھکانہ فراہم کیا اہم معلومات کے مطابق ملزم حفیظ ہلاک دہشت گرد نعیم کا ماموں زاد بھائی ہےجو پشین سے کراچی آیا۔

    نعیم نے گنجان آباد علاقے میں فلیٹ لیا ۔ ملزم نےکرایہ نامہ کسی اور نام سےتھانے میں جمع کرایاتھا، پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال یلوکیپ ٹیکسی بھی برآمد کرلی۔ مذکورہ گاڑی سی پی ایل سی سےکلیئرہے۔

    مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد،نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کےنام سے ہوگئی۔ ہلاک خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔