Tag: دہشت گردوں کی فہرست

  • اسامہ بن لادن کا بیٹا ایف بی آئی کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    اسامہ بن لادن کا بیٹا ایف بی آئی کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : امریکا نے  اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ، ایف بی آئی کا کہنا ہے حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلق پر امریکا کو مطلوب ہے، وہ پاکستان، افغانستان، ایران یا شام میں ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ، ایف بی آئی کا کہنا ہے حمزہ سے متعلق مزید معلومات درکارہیں، حمزہ بن لادن پاکستان،افغانستان،ایران یاشام میں ہوسکتاہے۔

    حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلق اور کھلے عام امریکا کو دھمکیاں دینے پر امریکہ کو مطلوب ہیں۔

    یاد رہے رواں سال مارچ کے آغاز میں امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا، امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کی، جس میں انہوں نے امریکا اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

    بعد ازاں سعودی عرب نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

    خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے ذریعے 2011 میں قتل کردیا تھا۔

  • لشکر طیبہ کے دو رہنما اورطلبہ تنظیم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    لشکر طیبہ کے دو رہنما اورطلبہ تنظیم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن: امریکہ نے کالعدم لشکر طیبہ کے دو سینئر رہنماؤں کے نام اور اس کی ذیلی تنظیم المحمدیہ اسٹوڈنٹس کا نام خصوصی طور پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے لشکر طیبہ کے دو مزید سینیئر رہنماؤں کے نام اور اس کی ذیلی تنظیم المحمدیہ اسٹوڈنٹس کا نام خصوصی طور پرعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ نے لشکر طیبہ کا نام غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں دسمبر 2001 میں شامل کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ المحمدیہ اسٹوڈنٹس لشکر طیبہ کا طلبہ ونگ ہے۔ ان کے مطابق المحمدیہ اسٹوڈنٹس 2009 میں قائم کی گئی تھی اور یہ لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ہے اور لشکر طیبہ کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ کام کرتی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق المحمدیہ اسٹوڈنٹس کی امریکہ میں تمام جائیداد کو ضبط کیا جائے گا۔امریکہ نے لشکر طیبہ کے جن دو سینیئر رہنماؤں کا نام غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں محمد سرور اور شاہد محمود شامل ہیں۔