Tag: دہشت گردوں کی موجودگی

  • افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی ، رپورٹ منظرعام پر آگئی

    افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی ، رپورٹ منظرعام پر آگئی

    کانگریشنل ریسرچ سروسزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردتنظیمیں خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کانگریشنل ریسرچ سروسز کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

    رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردتنظیمیں خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان پرحملوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کوافغان طالبان اور القاعدہ کی سہولت کاری حاصل ہے۔

    کانگریشنل ریسرچ سروسزرپورٹ میں کہا کہ القاعدہ مشرقی افغانستان میں نئے تربیتی مراکز قائم کر رہی ہے، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی حامی جماعت کے طور پر ظاہرکیاگیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کثیر تعداد میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، اسلامی ریاست خراسان میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد شامل ہیں۔

  • عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

    عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مذمت کی آج پھر کرتا ہوں، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا ہے، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےاقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی۔۔ خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سات ہزارلوگوں کوگرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، بنیادی حقوق ختم ہوکر رہ گئے ہیں، اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔

    رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر عمران خان نے کہا جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اُسے ہرایا نہیں جاسکتا۔۔ اتنا ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کےآنے جانےسے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    سابق وزیر اعظم کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم توگیارہ ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔