Tag: دہشت گردوں کے حملے

  • لکی مروت : 2  تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام

    لکی مروت : 2 تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام

    لکی مروت : پولیس نے دہشت گردوں کے دو تھانوں پر حملے ناکام بنا دیے اور فوری جوابی کارروائی پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

    ڈی پی او محمد جواد نے کہا کہ پولیس کی فوری کارروائی پردہشت گرد تاریکی میں فرار ہوگئے، الرٹ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کو بھانپ لیا تھا۔

    محمد جواد کا کہنا تھا کہ پولیس نےدہشت گردوں کومورچہ زن ہونےکاموقع ہی نہیں دیا، دونوں مقامات پردہشت گردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی پی او نے بتایا پولیس کے جوان پہلےسےالرٹ تھے، فوری جوابی کارروائی پر دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    ڈی پی او محمد جواد اسحاق نے پولیس جوانوں کو دونوں حملے ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس ہر قسم کے حالات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں جنوری میں ابو خیل میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ، اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے۔

  • کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تباہی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تباہی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی :لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی.

    ویڈیو میں ایک شخص کو سڑک پر تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے منظر میں پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا تھا۔

    ایک جانب زخمی سیکیورٹی اہلکار کو بے ہوش دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پولیس اہلکار کی جانب سے دہشت گرد کی رائفل کو اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں خودکش دھماکے کے بعد تباہی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

    حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کےپاس سے بیگ ملاہےجس میں دستی بم موجودہیں، دھماکےکی زدمیں قریب موجودایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی۔

  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ ، 4 جوان شہید

    دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ ، 4 جوان شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 3 مسلح دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کےعلاقے ژوب میں دہشتگردوں نے گیریژن کے علاقے میں حملہ کردیا ، دہشت گردوں نےعلی الصبح شدیدحملہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کی تنصیبات میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو ایک جگہ محدود کردیا گیا۔

    شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کا بقیہ 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    کلیئرنس آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔