Tag: دہشت گردوں کے خاکے

  • ڈی ایس پی علی رضا  کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کے خاکے تیار

    ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کے خاکے تیار

    کراچی: ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کے خاکے تیار کرلئے گئے اور عوام سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا قتل کیس میں دہشت گردوں کے خاکے تیار کرلئے گئے، گواہوں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے سی ٹی ڈی نے خاکے تیار کئے۔

    سی ٹی ڈی سندھ نے عوام سےملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالے کیلئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے جولائی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی گارڈن کو کریم آباد میں فلیٹس کےانڈر سیکیورٹی گارڈ سمیت گولیاں مارکرکے قتل کردیا تھا۔

    بعد ازاں عزیز آباد کے علاقے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او عزیز آباد عمران خان آفریدی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر میں قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نے کہا تھا کہ ’’مجھے اطلاع موصول ہوئی کہ شکیل کارپوریشن فلیٹ میں ڈی ایس پی علی رضا کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو علاقے کے لوگ کافی تعداد میں جمع تھے اور دو مختلف مقامات پر فاصلے سے تازہ خون پڑا ہوا تھا۔‘‘

    پولیس کو وقوعہ سے مبینہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی ملی تھی، جس میں سفید لباس میں ملبوس ٹارگٹ کلر کو علی رضا کی گاڑی رکتے ہی فلیٹس کے اندر اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم موٹرسائیکل پر آیا اورفائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ ملزم کےدیگر ساتھی بھی موقعے پر موجود تھے۔

  • پشاور: سکھوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے دو دہشت گردوں کے خاکے جاری

    پشاور: سکھوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے دو دہشت گردوں کے خاکے جاری

    پشاور: پشاور میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کے خاکے اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرد سکھ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہی ۔ ان کی فائرنگ سے تین سکھ مارے گئے تھے اور ایک سکھ زخمی ہوگیا تھا۔

    دہشت گردوں کے خاکے صوبے بھر کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو بھیج دیے گئے ہیں جبکہ ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کے لئے شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

    دونوں ٹارگٹ کلرزقتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ہشت نگری، حیات آباد، اور صدر کےتھانوں کو مطلوب ہیں۔