Tag: دہشت گردوں کے خلاف

  • دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، آرمی چیف

    دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز کیے جائیں، دہشت گردی ناقابل قبول ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا، یادگارہ شہدا پر بھی حاضری دی، انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، کمانڈ کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور قیام امن کے لیے صوبہ بلوچستان میں جاری آپریشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں ، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مدد کریں۔

    انھوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کی ہدایات بھی دیں۔

    آ رمی چیف نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے فوج صوبائی حکومت کو تمام ضروری سہولیات، لیویز کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد اور تمام دور دراز علاقوں میں جاری منصوبوں کے لیے سکیورٹی فراہم کرے گی۔

  • سیکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی، 53 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی، 53 دہشتگرد ہلاک

    دتہ خیل: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کرکے تریپن دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ہے جس میں غیر ملکی شہریوں سمیت تریپن دہشگرد ہلاک ہوگئے۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کےچھ ٹھکانےاوربارودسےبھری سات گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

    دوسری جانب مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کاکہناتھاتعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سے حالات بہتر ہوں گے، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے دور رس نتائج برآمدہوں گے۔ان کاکہناتھا علاقے میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

  • دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری

    دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری

    چار سدہ : ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جارہی ہے، تازہ کارروائیوں میں چھتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں، پاک سر زمین سے دہشت گردوں کے وجود کو ہر صورت ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں، چار سدہ کے علاقے شبقدر میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا، ایبٹ آباد کے علاقے میر پور میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع  پر پولیس نے کارروائی کی، ڈی پی او محمد علی گنڈا پور کے مطابق چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لئے جانے والوں میں چھ مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔