Tag: دہشت گردوں

  • بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10زخمی ہوئے۔

    جامعہ کراچی دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کون شخص ہوگا جو اپنے استاد کو مارے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے خبردار کرتا ہوں ہم نے بہت برا وقت دیکھا ہے ، ہم دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، ہم دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرینگے ، چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کئے اور حکومت کے مشکل فیصلوں کا عوام نے ساتھ دیا، کراچی کے تاجروں نے کورونا کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کراچی میں ٹیکس دینے کا پوٹینشل ہے، میراتعلق سیہون سے ہے، جو چھوٹا سا شہر ہے، میں کہتا ہوں کراچی 90 فیصد ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب ٹریک پر لائیں گے تو سیہون بھی اتنا ٹیکس دے گا، چاہوں گا کہ لوگ زیادہ کمائیں اور کراچی اور زیادہ ٹیکس دے۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ سابق حکومت نے ساڑھے تین سال کیا کیا جو ایک اور موقع مانگ رہےہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہر چیز میں تباہی آئی۔

    وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا اسمبلیوں کے اندر ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا کہ کوئی ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کر سکتا تھا ، آن لائن میٹنگزمیں جھڑپیں بھی ہوئیں، اگر ساتھ مل کر بیٹھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

  • بلوچستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، میجر شاہد بشیر شہید

    بلوچستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، میجر شاہد بشیر شہید

    آواران : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھڑپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

    اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔

  • دہشت گردوں کا سیاسی جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ : اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا

    دہشت گردوں کا سیاسی جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ : اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا

    اسلام آباد : سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا اور کارروائی کے دوران سیاسی جلسے پر دہشت گردی کامنصوبہ بنانے والے 4 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیاسی جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے 5کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔

    یاد رہے خیبر پختوںخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو کی حدود شیری خیل کے قریب خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سید زمان زخمی ہوگیا ، جس کی گرفتاری کلیئے کوششیں جاری ہے۔

  • کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ،سیکورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ،سیکورٹی الرٹ جاری

    کراچی : بلدیہ عظمی کراچی حکام نے دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا اور کہا بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ ہے ، جس کے پیش نظربلدیہ عظمی کراچی حکام نے سیکورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی بلڈنگ میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے، بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں اور بلڈنگ میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور افراد کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے۔

    یاد رہے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں شہر میں دہشتگردی کے بڑے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

  • مفتی عبداللہ حملے میں دہشت گردوں کا فوڈ سپلائی سے مشابہت رکھنے والی موٹرسائیکلیں استعمال کرنے کا انکشاف

    مفتی عبداللہ حملے میں دہشت گردوں کا فوڈ سپلائی سے مشابہت رکھنے والی موٹرسائیکلیں استعمال کرنے کا انکشاف

     کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے مفتی عبداللہ حملے میں دہشت گردوں کا فوڈ سپلائی سے مشابہت رکھنے والی موٹرسائیکلیں استعمال کرنے کا  انکشاف کیا اور بتایا کہ را اس نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناعبداللہ پرقاتلانہ حملہ میں ملوث نیٹ ورک کوبے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل مولانا عبداللہ پر جمشید کوارٹر میں قاتلانہ حملہ ہوا ، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا فرقہ ورانہ نیٹ ورک نہیں بلکہ لیاری گینگ وار پر مشتمل زاہد شوٹر نامی دہشت گرد نے گروپ بنا رکھا تھا۔

    عمرشاہد کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را اور دیگرغیرملکی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، مولانا پر حملہ فرقہ ورانہ فسادات کرانے کے لیے تھے، ٹارگٹ کلر ڈلیوری بوائے کے روپ میں اسلحے اور پیسے کی لین دین کررہے تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نےکہا کہ مولانا حمد اللہ ان کی ٹارگٹ ہٹ لسٹ میں نہیں تھے، ان کی ہٹ لسٹ کافی لمبی تھی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مفتی عبداللہ حملے میں دہشت گردوں کا فوڈ سپلائی سے مشابہت رکھنے والی موٹرسائیکلیں استعمال کرنے انکشاف کرتے ہوئے کہا تمام آن لائن ڈیلیوری سروسز کی مکمل چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فوڈ پانڈا اور بائیکا سمیت تمام کا ریکارڈ اکھٹا کریں گے، تمام کمپنیاں متعلقہ ڈیٹا جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

    عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے کےایف کی ایمبولینس بھی استعمال کی گئی ، معاملہ ہاتھ سے نکلنے سے پہلے ان معاملات پر کڑی نظر رکھیں گے، حملے میں ہتھیار اور رقم کی منتقلی آن لائن ڈیلیوری کی موٹر سائیکلوں پر کی گئی۔

    دوسری جانب راجہ عمرخطاب نے کہا کہ ٹارگٹ کلر ڈلیوری بوائےکےروپ میں کارروائیاں کرتےہیں، گروپ کے تمام لڑکے پیشہ ور قاتل ہیں ، گروپ میں گولیمار ، لیاری کے جرائم پیشہ افراد شامل کیے گئے ، را اس نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پر 10لاکھ تنازعے پر قتل کی خبریں چلیں ، رقم کاکوئی تنازعہ نہیں تھا ، خبر بے بنیاد تھی ، شاہد شوٹر ٹیم کا کوڈ نام ہے۔

  • دہشت گردوں نے کراچی پولیس کے افسران وجوانوں کونشانہ بنانا شروع کردیا

    دہشت گردوں نے کراچی پولیس کے افسران وجوانوں کونشانہ بنانا شروع کردیا

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردوں نے 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان کو شہید اور ایک زخمی کیا، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی پولیس کےافسران وجوانوں کونشانہ بناناشروع کردیا، 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    کراچی کے علاقے محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعدنعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

    آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمدکوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو کی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش

    بلاول بھٹو کی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو فون کیا۔آئی جی سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے کےحوالے سے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پرسندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آج اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے قوم کے خاطر جانیں قربان کیں، شہید جوانوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک

    واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔

  • کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، گورنر سندھ

    کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، گورنر سندھ

    لاہور: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، رینجرز کی کاوشیں صوبے بھرمیں بحالی امن کی صورت نظرآتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوان یاد رکھیں ایک قابل فخرادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے کردار ادا کیا، رینجرز کی کاوشیں صوبے بھرمیں بحالی امن کی صورت نظرآتی ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا سہارا لینے والوں کا بھی رینجرز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، شہرمیں امن کی بحالی کے 6 برس میں رینجرز نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

    انہوں نے کہا کہ 19000سے زائد آپریشن کر کے 14 ہزارسے زائد گینگسٹرکو رینجرز نے پکڑا، رینجرز نے ہی کراچی کو معاشی و تجارتی استحکام بخشنے میں کردار ادا کیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ رینجرزکے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جن عناصرکی وجہ سے امن تباہ ہوا امید ہے انہیں پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    محکمہ داخلہ سندھ نے 6 دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقرر کردی

    اسلام آباد: محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقررکردی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی، دہشت گردوں کے سر کی قیمت سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر کی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گرد غلام مرتضی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ، دہشت گرد فصل غنی عرف شفیق کے سر کی قیمت 20 لاکھ اور دہشت گرد منظوراحمد عرف بلال کےسر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد رفیق عرف عبید اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے، دہشت گرد سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور دہشت گرد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

    دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انعام دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں سمیت مفرور ملزمان کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 ہزار 180 ملزمان مفرور ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سب سے زائد مفرور ملزمان کی تعداد کراچی میں ہے، کراچی میں دہشت گردوں سمیت 22 ہزار 127 ملزمان مفرور ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن مفرور ملزمان میں دوسرے نمبر پر ہے۔

  • ایردوآن نے برطرف میئروں کو دہشت گردوں کا خدمت گار ٹھہرا دیا

    ایردوآن نے برطرف میئروں کو دہشت گردوں کا خدمت گار ٹھہرا دیا

    انقرہ : ترک صدر کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ میئر حضرات عوام کے بجائے دہشت گردوں کی خدمت میں لگ جائیں گے تو ہم ان کو برطرف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کردوں کے ہمنوا تین شہروں کے میئروں کی برطرفی سے متعلق اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد دہشت گردوں کے کام آ رہے تھے،یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ترک صدر کے بیان میں سامنے آئی۔

    ایردوآن نے انقرہ میں اپنے بیان میں کہا کہ خبردار ! کوئی بھی اپنا ہاتھ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں نہ دے اگر میئر حضرات عوام کے بجائے دہشت گردوں کی خدمت میں لگ جائیں گے تو ہم ان کو برطرف کریں گے،حکومت نے برطرف میئروں کی جگہ نئے بلدیاتی سربراہان مقرر کر دئیے تھے۔

    یاد رہے کہ ایردوآن کی حکومت ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتی ہے کہ اس کے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں جس نے 1984 سے ترکی میں علمِ بغاوت بلند کر رکھا ہے،تاہم ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی اس الزام کو مسترد کرتی رہی ہے۔

    دیار بکر کے میئر عدنان سلجوق ، ماردین کے میئر احمد ترک اور فان کے میئر بدیعہ اوزوکچی ارتان کو گذشتہ اتوار کی شب ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

    رواں سال 31 مارچ کو منتخب ہونے والے تینوں افراد پر شبہ ہے کہ ان کے کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ترکی اس پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔تینوں شخصیات کا تعلق کردوں کی ہمنوا جماعت ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی سے ہے۔