Tag: دہشت گردوں

  • پاکستان دہشت گردوں سے لڑرہا ہے بھارت نہیں، ٹرمپ

    پاکستان دہشت گردوں سے لڑرہا ہے بھارت نہیں، ٹرمپ

    واشنگٹن : ٹرمپ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہاہے، شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے، امریکا نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا ہے۔

    داعش کے گرفتار یورپی جنگجوﺅں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر اپنے جنگجووں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کر کے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا، امریکا افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے، شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عراق میں داعش کے دوبارہ ابھرنے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا ہے۔

    ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی جنگجوﺅں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک اپنے جنگجووں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کر کے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان شدت پسند گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کررہے جو غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکا سات ہزار میل دور ہے۔

  • کینیڈا میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ، دہشت گردوں کی فہرست میں‌ شامل

    کینیڈا میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ، دہشت گردوں کی فہرست میں‌ شامل

    ٹورنٹو: کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو بھی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی دنیا بھر کے ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ اپنے شہریوں کو نہ صرف شدت پسند دانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانے سے بچاسکےبلکہ انہیں ایسی تنظیموں یا گروہوں میں شمولیت سے بھی روک سکیں، کینیڈین سیکیورٹی حکام کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر انتہا پسند گروہوں کے خلاف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    کینیڈین سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ان گروپوں میں سے ایک تو دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم بلڈ اینڈ آنر ہے اور دوسرا اسی تنظیم کا مسلح بازو آرم کومبیٹ ایٹین۔

    کینیڈین حکومت نے الزام لگایاکہ ان گروپوں کے اراکین میں سے ‘بلڈ اینڈ آنر‘ کے انتہا پسند ارکان شمالی امریکا اور یورپ میں کیے جانے والے متعدد حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین حکومت کی طرف سے مرتب کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں مجموعی طور پر دنیا بھر سے تقریبا ساٹھ شدت پسند اور انتہا پسند گروہ شامل ہیں۔

  • افغان صوبے ہلمند میں فوجی اڈے پردہشت گردوں کا حملہ

    افغان صوبے ہلمند میں فوجی اڈے پردہشت گردوں کا حملہ

    کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے پر دو درجن سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حملہ افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوبی حصّے میں واقع افغان افواج کی 215 میوند فورس کے بیس پر ہوا، حملے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

    گورنر آفس سے جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ہلمند میں صبح 4 بجے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 7 خودکش بمبار سمیت 27 مسلح شدت پسند شامل ہیں، تاحال کسی انتہا پسند گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔

    افغان میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران تین خودکش بمبار سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    مزید : افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبے وردک میں بھی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔

    تحریک طالبان افغانستان نے فوجی اڈے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’طالبان کے ایک گروپ نے دھماکے کے بعد فوجی اڈے پر حملہ بھی کیا ہے‘ تاہم افغان حکام کی جانب سے فوجی اڈے پر گروپ حملے کی تردید کی گئی ہے۔

  • دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    برسلز/ریاض : یورپی یونین نے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا ہے، یورپی یونین نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب سعودی عرب پر صحافی جمال خاشقجی کے بعد شدید عالمی دباؤ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی مذکورہ فہرست میں سعودی عرب کے علاوہ افغانستان، شمالی کوریا، عراق، شام، اور ایران سمیت 16 ممالک شامل ہیں، ان ممالک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) مرتب کردہ نئے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی جانب سے یہ قوانین گزشتہ برس تیار کیے گئے تھے لیکن اس فہرست میں رواں ہفتے ترمیم کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کا نام شامل کیا ہے۔

    سعودی عرب کے حکام کی جانب سے یورپی یونین کمشین کے اقدام پر فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اقدامات سعودی حکومت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے باعث ریاست میں غیر ملکی سرمایہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

    خیال رہے کہ سعودی صحافی اور کالم نویس جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا، جمال خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے باعث ان کے ناقد تھے۔

  • ایرانی حکومت دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات دیتی رہتی ہے، سرتاج عزیز

    ایرانی حکومت دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات دیتی رہتی ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ  سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے بیانات آتے رہتے ہیں،ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کریں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

    ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی میں کارروائیوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردوں سے متعلق ایران کے بیانات آتے رہتے ہیں۔

    افغان حکام کی جانب سے 50 افغان فوجی مارے جانے کا بیان مسترد کرنے پر مشیر خارجہ نے کہا  کہ چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے، افغان سفیر کے مطابق ان کا نقصان کم ہوا ہے تو یہ اچھی بات ہے,افغانستان سے کہا ہے کہ وہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے۔

    بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ  اور بونیر کے شہری طاہر کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن  میں دفتر خارجہ بیان جاری کر چکا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد تختۂ دار کے حوالے

    سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد تختۂ دار کے حوالے

    اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے تحت پھانسی دے دی گئی، دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی.

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے، ان تین دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی ہے.

    پھانسی پانے والوں میں سید زمان‘ شوالے اورمحمد ذیشان شامل ہیں، تینوں دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آرنے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیدزمان اورذیشان کاتعلق کالعدم حرکت الجہاد اسلامی سے تھا، شوالے کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےتھا، تینوں دہشت گردوں نےاپنےجرائم کااعتراف کیا تھا۔

    فوجی عدالتوں کا قیام

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی عدالتوں نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ دو سالہ مدت کے دوران 274 مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلے سنائے ہیں، جن میں سے 161 مقدمات میں مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی اور 113 مقدمات میں مجرموں کو قید کی سزا ہوئی۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کے تحت آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار کی تھی تاکہ ملک سے مکمل طور پر جلد از جلد دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے.

  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت،آئینی اور قانونی اختیار استعمال کریں۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے، قانون اور حکومت کی عملداری کا قیام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ شرپسند عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    نواب ثناء اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں امن وامان کو کچلا اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر تک سب کو ایک پیج پر ہونےچاہیے،ہم عوام اور اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردوں سے ڈرنے والے سابقہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے،صوبے میں قیام امن کےلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

  • روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    دمشق: شام کےصدربشارالاسد کہتے ہیں کہ روس کی مددسےدہشت گردوں کو نیست ونابودکرنےمیں کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کےدارالحکومت دمشق میں روس کےپارلیمانی وفد سے گفتگو میں شام کےصدر بشارالاسد کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کےخلاف کامیابی روس کی مدد کی مرہون منت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ شام سےاتنی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کاصفایا شامی عوام اورفوج کی ہمت اور عزم کانتیجہ ہے۔

    اس موقع پرروس کےپارلیمانی وفد کاکہناتھاکہ شام پرغیرمنصفانہ جنگ مسلط کی گئی۔

    روسی وفد میں ارکان پارلیمان سمیت مذہبی،معاشرتی اورصحافتی اداروں کےنمائندگان شامل ہیں۔

  • قومی ایکشن پلان:وزیراعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس

    قومی ایکشن پلان:وزیراعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ سانحہ پشاورکے بعدسیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کاجائزہ لینےکیلئےاہم اجلاس ہوا۔

    ذرائع کےمطابق اجلاس میں قانون سازی اور انتظامی اقدامات پر پیشرفت پر مشاورت کی گئی، جن میں فوجی عدالتوں کے قیام کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

    وزیر اعظم نوازشریف نے ایک بارپھر اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    اب معاشرے میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کےلئے کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مستقل خاتمے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، بیرسٹر ظفر اللہ ، سیکرٹری داخلہ اور نیکٹا حکام بھی شریک تھے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے کراچی ائیر پورٹ پر حملے اور بالخصوص سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کیخلاف اہم اقدامات کرتے ہوئے گھیرا تنگ کردیا ہے۔

    پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کی سینکڑوں کمین گاہوں کو تباہ جبکہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔