Tag: دہشت گردوں

  • لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ نواز کا وطیرہ رہا ہے، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ جےآئی ٹی کےقیام کا نوٹی فکیشن معطل کیاجائے، سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جبکہ لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف حکومت کی کسی تفتیش میں شریک ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جےآئی ٹی کےقیام کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہنا تھا سرتاج عزیزکابیان دہشت گردوں کی حمایت کااعلان ہے، انھوں نے کہاکہ سرتاج عزیز نے آپریشن ضرب عضب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہا کہ تین روز پہلے عوامی تحریک بلوچستان کےصدرکےبھائی کوقتل کردیاگیا ہے اور لوگوں کو قتل کرنا مسلم لیگ ن حکومت کاوطیرہ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ نےمزید کہا کہ گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافے کی منظوری دی جاچکی ہے، جس سے صارفین پرسترارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے والا ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا وہاڑی میں وینٹی لیٹرنہ ہونےسے بائیس بچےاورسرگودھاکے اسپتال میں اٹھارہ بچے دم توڑچکے ہیں۔

    انھوںنے مزید کہا کہ ظالم حکومت اورنظام کےخاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

  • پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: پشاور میں شہید والے پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہناہے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

    فخرعالم گزشتہ روز وزیرباغ میں دہشتگردوں کے خلاف ہو نے والے پولیس مقابلےمیں شہید ہوا تھا۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی:  پولیس مقابلہ میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ملزمان تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کراچی سپرہائی وے کے نزدیک پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشت گرد مارے گئےجبکہ ایک دہشتگرد قاری نوراللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جن کا گروپ دس سے بارہ افراد پر مشتمل ہے پولیس نے دہشتگردو ں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

  • اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    اوچ شریف میں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، تینوں دہشت گرد پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب تھے،  تینوں دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حراست سے چھڑا لیا تھا، جس پر سرکل بھر کی پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو اوچ شریف کے علاقہ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

    دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جار ی رہا، جس کے نتیجہ میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر ،احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مذکورہ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نمازِ تراویح کی ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • میرانشاہ: دہشت گردوں کیخلاف زمینی کارروائی شروع،15شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: دہشت گردوں کیخلاف زمینی کارروائی شروع،15شدت پسند ہلاک

    azab

  • دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے، بلاول بھٹو

    دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے، بلاول بھٹو

    بلاول بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر اپنی تقریرمیں دہشت گردی کے حوالے سے پہلی بار پارٹی کی پالیسی کو کھُل کربیان کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اگر ریاست کی شرائظ نہ مانیں تواُن سے مذاکرات نہ کیئے جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریرمیں دہشت گردی سے متعلق پارٹی پالیسی کو واضع کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اُس وقت تک دہشت گردوں سے بات چیت کی حمایت نہیں کرے گی جب تک وہ ہتھیار نہیں پھینکتے اور آئین کو تسلیم نہیں کرتے ۔

    دہشت گردی ڈروں حملوں کا نتیجہ نہیں اُنہوں نے عمران خان کی دہشت گردی کے حوالے سےپالیسی پراُنہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اُنہوں نے اپنی تقریر میں نوازشریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

      دہشت گردوں کے بارے میں اُن کا کہناتھا، دہشتگرد ملک بدنام کررہے ہیں ۔ عوام ان کیخلاف جہاد کرینگے پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں پیپلزپارٹی کے تعاون کے بارے میں اُنہوں نے کہا ہمارے قدم پیچھے نیں ہٹیں گے، زرداری نے بچے خطرے میں ڈال یئے بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا اختتام ایک انقلابی نظم پر کیا جس خلاصہ ظلم اور فرسودہ رواجوں سے بغاوت تھا۔

  • شمالی وزیرستان:فورسز سےجھڑپوں میں23شدت پسندہلاک

    شمالی وزیرستان:فورسز سےجھڑپوں میں23شدت پسندہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران تئیس شدت پسند مارے گئے جبکہ تین جوان زخمی ہوئے۔

    عسکری حکام کے مطابق بدھ کی شب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے کھجوری چیک پوسٹ سے واپس آنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پردونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسزکی موثر کاروائی میں تئیس شدت پسند مارے گئے جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    سکیورٹی فورسز کا قافلہ ان زخمی جوانوں کو واپس لے کر آرہا تھا، جو بدھ کے روز ایک مسجد میں دوران نماز شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے، اس حملے میں اہلکار شہید بھی ہوئے تھے، اطلاعات کے مطابق اردگردکےعلاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔