Tag: دہشت گردی کا منصوبہ

  • یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 4 دہشت گرد گرفتار

    یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 4 دہشت گرد گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    ڈی پی او سجاد احمد نے بتایا کہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود مٹھی بگوانی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی بالی کھیارہ گروپ سے ہے۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 14 اگست کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم، بارودی مواد، تیار آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹرز، اے جی ایل گرنیڈ، پستول اور رائفل برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

  • اسلام آباد پولیس نے محرم سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    اسلام آباد پولیس نے محرم سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    اسلام آباد : وفاقی دالحکومت میں پولیس نے محرم سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سنگجانی سے ہینڈگرنیڈ ،ڈیٹونیٹر،خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، اسلام آباد پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا.

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے جارہے ہیں، سنگجانی میں آپریشن کےدوران ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے لیکن پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سےکلاشنکوف، ہینڈگرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، تاراور خودکش جیکٹ کا سامان تحویل میں لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور آپریشن جاری ہے۔

  • تربت: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    تربت: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    تربت: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے نتیجے میں بھاری اسحلہ اور بارود آمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر تربت کے ضلع کیچ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی عمل میں آئی، جس کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ با رود برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایف سی اور حساس ادارے نے بلنگور کے علاقے زیارتی بازار میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

    اس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بارودی مواد لیویز وردی اور وائرلیس سٹ اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔

    ذرایع کے مطابق برآمد ہو نے والے اشیاء میں میگزین، گو لیان، راکیٹ، گولے، دھماکہ خیز مواد، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں دستا ویزات ودیگر اشیاء شامل ہیں۔

    بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں تربت میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

    مذکورہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا تھا جبکہ 3 ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خود کش دھماکے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے مشترکہ آپریشن میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی میں اسلام الحق، جہانگیر شاہ، عمران، وقار الامین اور علیم نامی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہے جس کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد گجو متہ میں ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور منصوبہ بندی کرتے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور آئی بی کی جانب سے 9 مارچ سے مذکورہ دہشت گردوں کا پیچھا کیا جارہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جبک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ڈی آئی خان بنوں روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسلحے میں چوبیس ہزار پانچ سو کارتوس ،چار کلاشنکوف،نو رپیٹر ،بتیس پستول سمیت بڑی تعداد میں میگزین شامل ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے ڈیرہ غازی خان اسمگل کیا جارہا تھا۔