Tag: دہشت گردی کیخلاف جنگ

  • دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکا

    دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امریکا

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسند، دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ، پیاروں کیلئے دکھتے ہیں۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات نے نمٹنا امریکا پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھا ملاکر کھڑیں رہیں گے۔

    میتھیو ملر سے ایران کی جانب سے پاکستان کو پائپ لائن مکمل کرنے پر نوٹس دینے کے سوال کہ پاکستان ایران پر پابندیوں کے باعث پائپ لائن مکمل نہیں کر پارہا۔

    جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران سے معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ اثرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کے لیے اولین ترجیح ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

  • امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

    پاکستان نے امریکا کی قومی سلامتی حکمت عملی2017پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی الزامات کومسترد کردیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی نفی کرتے ہیں، پاکستان نےخطے میں امن واستحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، لہٰذا پاکستان بےبنیاد امریکی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں صف اول میں رہا، خطے سے القاعدہ کے خاتمے میں پاکستان کا تعاون عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے، پاکستان افغانستان میں ہمیشہ مقامی امن عمل کا خواہاں رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی، انسداد دہشت گردی آپریشنز کے باعث پاکستان آج زیادہ پرامن، محفوظ اور مستحکم ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری قوت ہے، اس کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان کاجوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مؤثر اور محفوظ ہے، پاکستانی جوہری پروگرام کے حفاظتی انتظامات کسی دوسرے جوہری ممالک سے کم نہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کودہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی،ٹرمپ


    واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کیا ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالرامداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتادیا کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ہماری مدد کرنا ہوگی۔