Tag: دہشت گردی کے خلاف

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں، صدر اوباما

    دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں، صدر اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کا نام لیکر کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا، دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے بلکہ شدت پسند تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں، شدت پسند تنظیموں کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    صدر اوباما نے کہا کہ جو لوگ دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی سرکردگی کر رہے ہیں وہ مذہبی رہنما نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تہذیبوں کی نہیں ، اس جنگ میں فتح کیلئے مغرب اور مسلم رہنماؤں کا اتحاد ضروری ہے۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردوں کے خلا ڈٹا ہوا ہے اور انتہا پسندی کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہونا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ  ہماری جنگ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات سے بھٹکے ہوئے لوگوں کے خلاف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، داعش اور دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندہ نہیں اور اسے روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔

  • شہداء شکارپور، دہشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال

    شہداء شکارپور، دہشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال

    سکھر: سانحہ شکار پر شہداء کمیٹی نےاندرون سندھ شٹر ڈاؤن کی کال دے دی ہے، مذاکرات پرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پندرہ فروری کو لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔

    شہداء شکار پور اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکھر، روہڑی، کندھرا،صالح پٹ سمیت دیگر اندرون سندھ بیشتر شہروں میں شٹر ڈاﺅن ہے، شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود کی سربراہی میں ریلی نکالی جائے گی۔

    علامہ مقصود نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مذاکرات پر عمل درآمد کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اگر اب بھی عمل نہیں کیا گیا تو پندرہ فروری کولانگ مارچ شروع کیا جائے گا اور سترہ مارچ کو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کراچی کا گھیراﺅ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے، سندھ بھر میں کالعدم گرہوں کے دفاتر کھلے ہیں اور صوبہ بھر میں سانحہ کے بعد سے اب تک دہشتگردوں کی تشہیری مہم میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، جس کے خلاف حکومت اور ریاستی ادارے کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں۔

    سکھر میں ہڑتال کے موقع پرشہر کے تمام پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شکار پور میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکے میں 60 سے زائد شہید ہوگئے تھے۔

  • کراچی: دہشت گردی کے خلاف وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا جاری

    کراچی: دہشت گردی کے خلاف وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا جاری

    کراچی: سول سوسائٹی کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف وزیرِاعلی ہاؤس کے قریب دھرنا جاری ہے، وزیرِاعلی سندھ کے مشیر وقار مہدی نے شرکاء سے مذاکرات کئے تاہم مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایوان وزیرِاعلی کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد ایوان وزیرِاعلٰی جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

    سول سوسائٹی کے ارکان جب وزیراعلٰی ہاؤس پہنچے تو پولیس کی جانب سے انہیں قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی کے بعد شرکاء نے پی آئی ڈی سی چوک پر ہی احتجاجی دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشتگردوں کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں تمام کالعدم تنظیمیں اور انکے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کرے اور کالعدم تنظیموں کے دفاتر کو بند کیا جائے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپورکے زخمیوں کو کراچی منتقل کرکے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔