Tag: دہشت گردی کے مقدمات

  • عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی رہنما تفتیش میں شامل نہیں ہوتے تو یک طرفہ کارروائی کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات کے معاملے میں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلبی کے مزید نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اب تک اس معاملے میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کے بیان قلم بند کر چکی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے بھی جے آئی ٹی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں کو طلب کر چکی ہے، لیکن تحریک انصاف کا ایک بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش نہیں ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اگر شامل تفتیش نہیں ہوئے تو جے آئی ٹی یک طرفہ کارروائی کرے گی۔

  • حکومت کا عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلی سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جے آئی ٹی سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی جے آِئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    جے آئی ٹی کا اقدام گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

    ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانےکی سمری تیار کرلی گئی ہے ، وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

    جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسر اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، جے آئی ٹی سات دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

    جے آئی ٹی گزشتہ ہفتہ عدالتوں میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا شدہ صورتحال کاُ جائزہ لینے کے علاوہ پولیس اور دریگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کی بھی تحقیقات کرے گی ۔

    جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی۔

    جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • دہشت گردی کے مقدمات: عدالت نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

    دہشت گردی کے مقدمات: عدالت نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کے مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ، جاوید لطیف اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کےہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    وکیل سردار تیمور اسلم نے بتایا کہ اسی طرح کی ایف آئی آرمیں اسی عدالت نےایک اور آرڈر کر رکھا ہے، لاہور اور پشاور کے مقدمات کیلئےحفاظتی ضمانت چاہیے ،دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں۔

    عدالت نے استفسار آپ نے حفاظتی ضمانت کی تو استدعا ہی نہیں کی ، آپ کی درخواست میں صرف یہ ہے کہ تادیبی کارروائی سے روکاجائے۔

    جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت تمام صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لے، میاں جاوید لطیف کے حلقے میں 16 اکتوبر کو الیکشن ہے ، یہ وہاں جانا چاہتے ہیں لیکن اس وجہ سے وہاں نہیں جارہے۔

    عدالت نے جاوید لطیف کے وکیل کو راہدری ضمانت کی درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی نے پشاور ،لاہور میں درج مقدمات میں 10،10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا اور سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم دے دیا۔