Tag: دہشت گردی

  • عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے: چینی وزارت خارجہ

    عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے: چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے.

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مسعود اظہر کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسعواظہرپربھارتی موقف تبدیل ہواتواعتراض واپس لیا، مسعودا ظہرکو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر چین کو کوئی اعتراض نہیں.

    اپنے بیان میں‌ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیاں ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے.

    مزید پڑھیں: پاکستان نے مسعود اظہر کو کشمیر سے جوڑنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی: ترجمان دفتر خارجہ

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے.

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ اس معاملے کا پاکستان میں کوئی اثر نہیں ہوگا، بھارت نام پابندیوں کی فہرست میں ڈالنے کو اپنی فتح کہہ رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کو سفارتی محاذ پر آج بڑی کامیابی ملی، بھارت اور اس کے ہم نوا ممالک نے مسعود اظہر کا نام پلواما حملے سے نکال دیا ہے۔

  • اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست کے معاملے پر بھارت کا بڑا یو ٹرن

    اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست کے معاملے پر بھارت کا بڑا یو ٹرن

    اسلام آباد: پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش نا کام بنا دی، اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست کے معاملے پر بھارت نے بڑا یو ٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، یو این میں پلوامہ حملے کے سلسلے میں بھارت نے بڑا یو ٹرن لے لیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کے ہم نوا ممالک نے مسعود اظہر کا نام پلواما حملے سے نکال دیا ہے۔

    بھارت اور مغربی ممالک نے مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد دی تھی، ذرایع کے مطابق قرارداد میں پہلے مسعود اظہر کو پلواما حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا، 13 مارچ کو چین نے بھارتی درخواست پر تکنیکی اعتراضات لگائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین مسعود اظہر پر نئی قرارداد کی بھی سخت مخالفت کرے گا

    پاکستان نے بھارت سے پلواما حملے پر مسعود اظہر کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے تھے لیکن بھارت نے تا حال پلواما حملے میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت نہیں دیے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت اور مغربی ممالک نے مسعود اظہر کو نئے انداز سے ٹارگٹ کر لیا ہے، مسعود اظہر کا نام اب بہ طور سربراہ جیش محمد ڈالنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔

    ذرایع کے مطابق بھارت اور مغربی ممالک نے پہلے مسعود اظہر پر پلواما حملے کا الزام لگایا تھا، اب ان سے متعلق نئی درخواست یو این کمیٹی میں آج سنی جائے گی۔

  • چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، ولادی میر پیوٹن

    چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، ولادی میر پیوٹن

    بیجنگ : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شاندارمشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایجنڈے پر بامعنی اور مؤثرعملدرآمد ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں میں باہمی آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

    روسی صدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

    ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، مالیاتی اور کرنسی پالیسیوں کے استحکام کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی اور عالمی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، شاندارمشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی صدر

    اس سے قبل چینی صدر نے دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ملکوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔

  • ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا

    ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت تھم نہ سکا، فوج نے شہید ہونے والے نوجوان پر دہشت گردی کا الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں غزہ میں صیہونی فورسز کی اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا، اسرائیلی حکام نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے شہید پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق نوجوان کے پاس دہشت گردی کے آلات تھے جس کے ذریعے وہ فوج کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

    فوج نے بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رکنے کا بھی کہا گیا تھا لیکن وہ نہیں رکا جس پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تین ماہ کے دوران فلسطینی بچوں سے ہزاروں ڈالر کے برابر رقم جرمانے کے طور پر وصول کرلیے ہیں۔

    اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے جرمانوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی پرمبنی کوئی امن فارمولا قبول نہیں کریں گے‘عرب لیگ

    عوفر میں واقع فوجی عدالت سے تین ماہ کے دوران بچوں سے ایک لاکھ ستر ہزار شیکل کی رقم جرمانوں کی صورت میں وصول کی گئی۔

    امریکی کرنسی میں یہ رقم 48 ہزار ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ جنوری میں 62 ہزار شیکل، فروری میں 67 ہزار اور مارچ کے دوران 41 ہزار شیکل کی رقم جرمانوں کی صورت میں وصول کی گئی۔

  • پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستحکم اور پُرامن سرحد چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستحکم اور پُرامن سرحد چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایرانی حکام کے ساتھ اورماڑہ دہشت گرد واقعے کی تفصیلات کا تبادلہ کرچکا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے اغوا کیے گئے سرحدی محافظ اہلکار کی بازیابی کے لیے مدد کررہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان اور ایران کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستحکم اور پُرامن سرحد چاہتا ہے تاکہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکا جاسکے۔

    موجودہ حکومت ہمسایوں سے پُرامن تعلقات کے لیے کوشاں ہے، شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کی بقا کے لیے ہمسایوں سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

    کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب تمام افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا تھا۔

  • سری لنکا میں دہشت گردی، تحقیقات میں بین الاقوامی پولیس مدد فراہم کرے گی

    سری لنکا میں دہشت گردی، تحقیقات میں بین الاقوامی پولیس مدد فراہم کرے گی

    کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والی بڑی دہشت گردی کی تحقیقات میں بین الاقوامی پولیس(انٹرپول) مدد فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں میں دھماکے ہوئے جبکہ مضافات میں دو مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 290 افراد ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی اس دہشت گردی کی تفتیش کے لیے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی جانب سے تفتیشی ماہرین کی ایک وفد بھیجا جارہا ہے۔

    انٹرپول کا وفد مقامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر تفتیش میں شریک ہوگا، ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں جو کسی تباہی کے بعد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہیں۔

    حکام نے دھماکوں کے بعد امن و امان کی صورت حال قائم کرنے کے لیے مختصر وقت کے لیے کرفیو نافذ کرکے عارضی طور پر سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے حملوں سے شدید رنج پہنچا ہے، عوام صبر کریں۔

    خیال رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کے گرجا گھروں و ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

    سری لنکا دھماکے، 290 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی، ملک میں کرفیو نافذ

    زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام، سلامتی کونسل کی قرارداد سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

    دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام، سلامتی کونسل کی قرارداد سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بےمثال قومی عزم،اجتماعی دانش و قربانی سے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں فتح حاصل بھی کیا، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی مؤثرحکمت عملی کارگرثابت ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پالیسی گائیڈلائنز سے تمام فریقین کو قرارداد کو سمجھنے میں مددملےگی۔

    یاد رہے کہ تین اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی دہشت گردی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد منظور کی گئی تھی، اس موقع پر پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کا پل تعمیر کرنا چاہیے۔

    اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف تھی، متذکرہ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ اقوام اور مذاہب کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مغرب میں نسل پرستوں میں انتہاء پسندانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے، ایسا نظریہ یا سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہم مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر نفرت، استحصال کا نشانہ بننے نہیں دے سکتے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی دہشت گردی کے خلاف پیش کی گئی قرار داد منظور ہوگئی، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل تعمیر کرنے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مذہب، تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی، قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پاکستان کی حمایت سے ترکی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

    پاکستان نے قرارداد کے متن اور خدوخال وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں پر مبنی انتہا پسندی اور تنگ نظری کی مخالفت کرتی ہے۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام اور مذاہب کو قریب لانے کی کوششوں کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب میں انتہا پسند نسل پرست سوچ پروان چڑھ رہی ہے، نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مذہب، رنگ و نسل کی بنیاد پر نفرت، استحصال کا نشانہ بننے نہیں دے سکتے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند گروہ مذہب کی بنیاد پر انتشار اور امن دشمنی کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کےاتفاق رائے پرمنحصرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پرمنحصرہے، حکومت توسیع کےمعاملے پرسیاسی اتفاق رائے کی کوشش کرے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اتفاق رائے ہوا توفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ایک غیرمعمولی قدم تھا، فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتیں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پردہشت گرد حملے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2015 میں قائم کی گئیں تھیں۔

    فوجی عدالتیں ابتدائی طور پر دو سال کی مدت کے لیے قائم ہوئیں تاہم مارچ 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 23 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ان کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز پیروی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسری 2 سالہ آئینی مدت اتوار کو مکمل ہوگئی۔

  • عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامات نہیں بلکہ دہشت گردی کی وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط پرتوجہ دی جائے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفاد کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے، حق خودارادیت کے انکار سے پیداصورت حال بھی دیکھی جائے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پربھی توجہ دے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں، نیپ کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط، جامع پالیسی بنائی گئی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اداروں کو مزید مضبوط کیا گیا۔

    پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔