Tag: دہشت گردی

  • دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘شہریارآفریدی

    دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘شہریارآفریدی

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے خاندان کےغم میں برابرشریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    شہریارخان آفریدی نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کےغم میں برابرشریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • نیوزی لینڈ حملے میں زخمی ایک اور پاکستانی کی شناخت ہوگئی

    نیوزی لینڈ حملے میں زخمی ایک اور پاکستانی کی شناخت ہوگئی

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں مساجد میں ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصر کے نام سے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پرہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت ہوگئی۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے بتایا کہ زخمی محمد امین ناصر کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہرحافظ آباد سے ہے، محمد امین ناصر آئی سی یو میں تشویش ناک حالت میں ہے۔


    پاکستان میں موجود محمد امین کے اہل خانہ کے مطابق وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد گئے تھے۔

    ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملوں کے بعد سے 9 پاکستانی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کام کررہا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    نیوزی لینڈ میں‌ نمازیوں پر وحشیانہ حملہ بزدلی اور بدترین دہشت گردی ہے، شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز سفید فام نسل پرست کے دہشتگردانہ حملے پر دنیا بھر حکمرانوں کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے، سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانی اقدار سے عاری ہیں۔

    شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر ہونے والا بزدلانہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکا طور پر جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

    نیوزی لینڈ سانحہ : دہشت گرد نے پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

  • سانحہ نیوزی لینڈ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی شدید مذمت

    سانحہ نیوزی لینڈ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے مساجد سمیت عبادت گاہوں کا تقدس برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    انتونیوگوتریس نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت نیوزی لینڈ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں سے صدمہ پہنچا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کوششوں سے اسلاموفوبیا کا سدباب کیا جاسکتا ہے، ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم برداشت اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف بہتر طریقے سے کام ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نیوزی لینڈ حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

    مذکورہ حملے کے بعد کئی ممالک میں مذہبی عبادت گاہوں کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی، جبکہ لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ واقعہ اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ ہے: مشیل باچلے

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر اُس وقت فائرنگ کی تھی کہ جب وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا اجتماع شروع ہونا تھا، فائرنگ کے واقعے میں 49 مسلمان شہید جبکہ متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی۔

  • مغربی ممالک میں مساجد اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں پر ایک نظر

    مغربی ممالک میں مساجد اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں پر ایک نظر

    مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے والا مغرب خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، مغرب میں مسجدوں اور مسلمانوں پر دہشت گرد حملے نئی بات نہیں۔

    جرمنی کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں مسجدوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے، نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق صرف سال دو ہزار دس میں جرمنی کی ستائیس مسجدوں کو  دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دو ہزار سترہ تک حملوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی۔

    مارچ دو ہزار اٹھارہ میں برلن کی دو مسجدوں کو آگ لگادی گئی ان ہی دنوں جنوبی جرمنی کے شہر اولما میں بھی مسجد پر بم سے حملہ کیا گیا۔

    اگست دوہزار اٹھارہ میں برطانوی شہر برمنگھم میں ایک گھنٹے کے اندر دو مسجدوں پر حملہ کیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ نیوز‘اسٹیٹمنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں دو ہزارتیرہ سے دوہزارسترہ تک 167مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    حملوں کا سلسلہ2018 اور2019 میں بھی جاری رہا، اس کے علاوہ امریکا میں بھی مساجد اور مسلمان محفوظ نہیں ہیں، حالیہ چند سالوں میں واشنگٹن، کیلی فورنیا، اوہائیو، ٹیکساس، فلوریڈا، ورجینیا، مشی گن، نیو جرسی اور میساچوٹس میں مسجدوں پر حملے کیے گئے۔

    دو ہزار چودہ میں بلغاریہ کے شہر کولوو میں تاریخی مسجد پر حملہ کرکے اسے نذرآتش کردیا گیا۔ دوہزار سترہ میں فرانسیسی نژاد دہشت گرد نے کینیڈا میں اسلامک کلچرل سینٹر پر حملہ کیا، فائرنگ سے چھ نمازی جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔

  • نیوزی لینڈ میں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے ، پاکستانی ہائی کمشنر

    نیوزی لینڈ میں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے ، پاکستانی ہائی کمشنر

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کے واقعات کی کوئی مثال موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈمیں دہشت گردی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، پولیس کےمطابق حملے کے مرکزی ملزم کو نہیں پکڑا جاسکا، پولیس نے علاقوں کا محاصرہ کیاہوا، رابطے نہیں ہوپا رہے۔

    ہائی کمشنر کا کہنا تھا نیوزی لینڈمیں 20 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، اس طرح کی دہشت گردی نیوزی لینڈ میں پہلے نہیں ہوئی، پولیس سے رابطے میں لیکن کسی چیزکی تصدیق نہیں ہو پا رہی۔

    عبدالمالک نے کہا ہمارے پاس پاکستانیوں کےمتاثر ہونے سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ، جیسے ہی کوئی اطلاع ملی ہم دفترخارجہ سے رابطہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی سےرابطےمیں ہیں، کرائسٹ چرچ میں مسجد 1960 سے قائم ہے، اس میں 300 افراد موجود تھے، نیوزی لینڈمیں اس طرح کےواقعات کی کوئی مثال موجودنہیں۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 27 افراد جاں بحق

    یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

    وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

    جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔

    حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر27 سال ہے۔

  • پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

    پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ہائی کمیشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مکمل تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 27 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباََ ایک بجکر 40 منٹ پر مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔

  • پاک فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا‘ ملیحہ لودھی

    پاک فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو خود مختار کرکے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا، فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں بحالی کا محورخواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں، خواتین کو خودمختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں میڈیا اورمذہبی رہنما اہم کردارادا کرسکتے ہیں، تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے تکنیکی اورتربیتی نشستیں جاری ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کررہا ہے جبکہ یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

    نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سےعوام کا معیارزندگی بہتربنانا ہے۔

  • نیشنل ایکشن پلان: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مدرسہ تحویل میں لے لیا گیا

    نیشنل ایکشن پلان: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مدرسہ تحویل میں لے لیا گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد تیز کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک مدرسے کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بھی ایک مدرسے کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”محکمہ اوقاف نے تحویل میں لیے گئے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزید 3 اسکول بھی سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیے، جن میں دار القرآن جمشید کالونی، دار القرآن خاصخیلی کالونی اور فاطمہ تعلیم القرآن شامل ہیں۔

    ذرایع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نواب شاہ نے تینوں تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لی، تینوں تعلیمی اداروں کا کنٹرول اب محکمہ اوقاف سندھ کے پاس ہوگا، ان اداروں میں مجموعی طورپر 207 طلبہ زیرِ تعلیم تھے۔

    اب تک ملک بھر سے 182 مدارس اور 34 اسکول و کالجز، 5 اسپتال، 184 ایمبولینس اور درجنوں دفاتر کا کنٹرول حکومت سنبھال چکی ہے جب کہ 121 افراد زیر حراست لیے جا چکے ہیں۔

    سندھ بھر میں فلاح انسانیت اور جماعۃ الدعوۃ کے زیر انتظام چلنے والے 56 مدارس اور اسکولوں کو صوبائی حکومت تحویل میں لے چکی ہے۔

    پنجاب میں 160 مدارس، 32 اسکول، 2 کالجز، 4 اسپتال اور 153 ڈسپنسریاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

    وزارتِ داخلہ کے مطابق جو اسکول اور مدارس تحویل میں لیے گئے ہیں وہ محکمہ اوقاف کی چھ رکنی کمیٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن، 121ا فرادکو حفاظتی تحویل لے لیاگیا

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا، صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل کر کام کر رہی ہے۔

    جن مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے، ان میں مسجد قبا، مدنی مسجد، علی اصغر مسجد، مدرسہ خالد بن ولید اور مدرسہ ضیا القرآن شامل ہیں جب کہ محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے ہیں۔

  • بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی پر پاکستان کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی پر پاکستان کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے کی تیاری لی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو پاکستان کی سرزمین پرپے لوڈ گرانا مہنگا پڑ گیا، پاکستان اقوام متحدہ میں بھارت کو ماحولیاتی دہشت گردی کے کٹہرے میں‌ کھڑا کرے گا.

    وزیر ماحولیات امین اسلم نے اے آر وائی نیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی حملے میں درجنوں درختوں کونقصان پہنچا.

    ان کا کہنا تھا کہ بالا کوٹ میں بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی کی، اس دہشت گردی سے درجنوں درختوں کونقصان پہنچا ہے، جس کا اندازہ لگا لیا گیا ہے۔

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے ماحولیاتی نقصان ہوا، بھارت نے جنرل اسمبلی کی قرارداد47/37 کی خلاف ورزی کی، معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے.

    مزید پڑھیں: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر  پاکستانی طیاروں نے بر وقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا تھا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

    بعد ازاں 27 فروری 2019 کو پاکستای فضائی نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کر لیا.