Tag: دہشت گردی

  • کلبھوشن کیس، سماعت آج سے عالمی عدالت میں ہوگی

    کلبھوشن کیس، سماعت آج سے عالمی عدالت میں ہوگی

    دی ہیگ: عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے ہوگی، پندرہ رکنی بینچ میں ایک جج بھارتی بھی ہے، بھارتی وکلا دلائل پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، جاسوس کمانڈر کلبھوشن کیس کی سماعت نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کا فل بنچ پیر سے شروع کرے گا، پہلے دن بھارتی وکلا دلائل پیش کریں گے، منگل 19 فروری کو پاکستان جوابی دلائل دے گا۔

    بیس اور اکیس فروری کو عدالت کیس سے متعلق غوروخوض کرے گی، پندرہ رکنی بنچ میں سے ایک جج دلویر بھارتی ہے، خیال رہے کہ 10 اپریل2017 کو پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

    بعد ازاں 10 مئی دو کو بھارت نے سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی جس میں قونصلر رسائی نہ دینے پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

    پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا بھارت، عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں

    بھارت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو رسائی سے روکا نہیں جاسکتا۔

    عالمی عدالت نے پندرہ مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، اور اٹھارہ مئی کو فیصلے میں کیس کی سماعت کا اعلان کیا۔

    پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا، بعد ازاں سترہ جولائی دو ہزار اٹھارہ کو عالمی عدالت میں دوسرا جواب جمع کرایا گیا تھا۔

    پاکستانی جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیئے گئے، پاکستان کا جواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار گھس گیا، تاہم اے ایس ایف نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو قابو کر کے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج میں حیرت انگیز طور پر ایک مشکوک شخص موٹر سائیکل سمیت گھس آیا، اے ایس ایف اہل کاروں نے اسے بر وقت قابو کر لیا۔

    [bs-quote quote=”تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ایئر پورٹ ذرائع”][/bs-quote]

    موٹر سائیکل سوار کے گھسنے سے ائیر پورٹ میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ مشکوک شخص فرانس کا شہری ہے، نشے کا عادی ہے، فرانس میں بھی مار پیٹ کر چکا ہے۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص موٹر سائیکل پر مخالف سمت سے ائیر پورٹ کے ڈراپ لائن پر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ایس ایف کے اہل کار نے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکا۔

    ذرایع نے بتایا کہ اے ایس ایف اہل کار نے فوری طور پر کوئیک ریسپانس فورس کو اطلاع کر دی، کوئیک ریسپانس فورس نے مشتبہ شخص کو ڈراپ لائن کے برآمدے ہی سے حراست میں لے لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    ذرایع نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مشتبہ شخص کی موٹر سائیکل اور اس کا ریکارڈ سی پی ایل سی سے طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں بائیک سمیت داخل ہونے والا شخص فرانس کا شہری ہے، تلاشی کے دوران بائیک سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

    کہا جا رہا ہے کہ زیرِ حراست شخص ذہنی مریض ہے، 2018 میں فرانس سے پاکستان پہنچا، ملزم فرانس میں بھی کئی مرتبہ مار پیٹ کر چکا ہے، اور نشے کا عادی ہے۔

  • مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئندہ انتخابات میں نریندر مودی کو جتوانے کیلئے بھارتی ایجنسی را خود دہشت گردی کروا رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے الحمرا اوپن ائیر تھیٹر میں راول رنگ پٹھوار ثقافتی میلے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہندوستان خطے میں چانکیہ سیاست کو فروغ کر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور ممبئی حملوں کی طرح اب بھی صرف الزام تراشی کی جارہی ہے، دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ملک پاکستان نہیں بلکہ انڈیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب فنکاروں کی بہبود کیلئے مختص پیسہ ان ہی کو ملے گا کیونکہ حکومت اصل فنکاروں کی سرپرستی کررہی ہے منی لانڈرنگ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں فنکا روں کی نہیں۔

    مزید پڑھیں: فیاض چوہان کا پنجاب میں پی اے سی رکن بننے کا عندیہ، بھارت پر طالبان کی حمایت کا الزام

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات اسے پہلے پٹھورای خطے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ وزیراطلاعات نے نمایاں فنکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

  • پاسداران انقلاب پر حملہ، ایران نے اسرائیل اور امریکا کو ذمہ دار ٹھہرادیا

    پاسداران انقلاب پر حملہ، ایران نے اسرائیل اور امریکا کو ذمہ دار ٹھہرادیا

    ماسکو: ایرانی حکومت نے پاسداران انقلاب کے بس پر خودکش حملے کا ذمہ دار ایران اور امریکا کو ٹھرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایران میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا گیا تھا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں امریکا اور اسرائیل براہِ راست ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایران کو غیر مستحکم کرے، ہرحالات سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    دوسری حانب امریکی انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی رہی ہے۔

    ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ، 20اہلکار ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش بمبار نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 کے زخمی ہوگئے تھے۔

    پاسداران انقلاب صوبہ سیستان سے صوبہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے خاش جارہے تھے، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔

  • روس نے شام میں داعش کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی

    روس نے شام میں داعش کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی

    ماسکو: روس نے شام میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف واضح حکمت عملی تیار کرلی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی شامی صوبے ادلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف قائم کردہ اتحاد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کردیے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ شمالی شامی صوبے ادلب میں باغیوں کی جانب سے جارحانہ اقدامات کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں غیر عسکری علاقے کا قیام ایک عارضی اقدام تھا، شام سے امریکی فوجی انخلا معاملات کے حل میں موثر ثابت ہوگا۔

    علاوہ ازیں ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا ہے تاہم اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا، ٹرمپ کے اپنے ہی لوگ اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

    روس اور ترکی نے گزشتہ برس شمالی شام میں ایک غیر عسکری علاقے کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔

    افغانستان اور شام سے امریکی فوجی انخلا کا فیصلہ سینیٹ نے مسترد کردیا

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    خیال رہے کہ داعش کے خلاف شام میں صدر باراک اوبامہ نے پہلی مرتبہ سنہ 2014 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر باضابطہ شام کی خانہ جنگی میں حصّہ لیا تھا۔

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، تین دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان : آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی، مقابلے کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے جانباز اہلکاروں نے خیبر پختونخوا کو ممکنہ طور پر بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران دہشت گردوں نے قریبی پہاڑوں پر فرار ہونے کی کوشش کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک شدگان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں چار دہشت گرد ہلاک جب کہ چار اہلکار شہید ہو گئے تھے، شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل تھے۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • ترکی: دہشت گردوں سے تعلق کا الزام، امریکی قونصل خانے کا ملازم رہا

    ترکی: دہشت گردوں سے تعلق کا الزام، امریکی قونصل خانے کا ملازم رہا

    انقرہ: ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار امریکی قونصل خانے کے ملازم کو ترک عدالت نے رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں امریکی قونصل خانے کے ملازم حمزہ الوسی کو ترک عدالت نے رہا کردیا، اس پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کی پولیس نے ملازم کو فروری 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ترک عدالت نے چار سال 6 ماہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    حمزہ الوسی ترکی کے جنوبی صوبے انانہ میں قائم امریکی قونصل خانے میں ملازم تھا، ترک عدالت نے اسے رہائی تو دے دی تاہم بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ترکی کی عدالت نے دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری اینڈریو براؤنس کو رہائی دی تھی، سنہ 2016 میں حکومت مخالف تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں اینڈریو براؤنسن کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد ترکی اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

    امریکی پادری کی رہائی کے بعد امریکا نے ترکی سے پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا

    ترک عدالت نے اکتوبر 2016 میں امریکی پادری کو دہشت گردی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور اگست میں انہیں ایک گھر میں نظربند کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 26 جولائی 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی لورالائی دہشت گردی کی مذمت

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی لورالائی دہشت گردی کی مذمت

    اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لورالائی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے لورالائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہدا نے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے، شہدا ہمارا فخر ہیں، قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا ’سیکورٹی اداروں نے مہارت سے لوگوں کی جان بچائی۔‘ دریں اثنا فواد چوہدری نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لورالائی حملہ: تین اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید، تینوں دہشت گرد ہلاک

    خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی ژوب رینج کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید، جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

    تین خود کش بم باروں نے سہ پہر کو ڈی آئی جی کے دفتر میں داخلے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس اہل کاروں نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا۔

  • چینی قونصل خانہ حملہ کیس: پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل

    چینی قونصل خانہ حملہ کیس: پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل

    کراچی: چینی قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ کیس میں پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہوگئی، رپورٹ میں پانچوں دہشت گردوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چینی قونصل خانہ پر ہونے والے حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، واقعے کے پانچوں گرفتار دہشت گردوں کی جے آئی ٹی مکمل ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گرد لطیف اور عارف کی جے آئی ٹی سینٹرل جیل میں مکمل ہوگئی، جے آئی ٹی رپورٹ میں پانچوں دہشت گردوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے 15 لاکھ کی رقم خرچ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ روپے مختلف وقت میں حملہ آوروں اور سہولت کاروں کو دیے گئے، پیسوں کی منتقلی کے لیے مختلف بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا۔ پیسے امان اللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے۔ امان اللہ سہولت کاروں میں ماہانہ پیسے تقسیم کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سہولت کار امان اللہ کی افغانستان میں مارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، گرفتار دہشت گرد ہاشم عرف احمد بی ایل اے کمانڈر شریف کا بھائی ہے۔ کمانڈر شریف فورسز کے 2 اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو کمانڈر شریف کی گرفتاری کی کارروائی میں قتل کیا گیا، واقعہ میں گرفتار دہشت گرد ہاشم بھی زخمی ہوا تھا۔ رقم منتقلی کے شواہد حاصل کرنے کے لیے ایف آئی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 23 نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے جبکہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اور تمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

  • امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ ایک شخص گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ ایک شخص گرفتار

    واشنگٹن: امریکا میں جوائنٹ ٹیرازم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے مشتبہ شخص کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جارجیا کے شہر کَمنگ میں انسداد دہشت گردی ٹاسک فورسز نے ایف بی آئی کی سربراہی میں چھاپہ مارکر21 سالہ مشتبہ شخص کوگرفتار کرلیا۔

    اٹارنی جنرل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم وائٹ ہاؤس سمیت دیگرسرکاری عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ دیسی ساختہ بم اور ڈیوائس کی مدد سے وائٹ ہاؤس اور دیگر وفاقی عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

    امریکا میں بم دھماکوں میں ملوث ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث 24 سالہ مشتبہ ملزم نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مشتبہ ملزم نے مارچ میں ہی شہر کے مختلف مقامات پر6 دھماکے کیے تھے، ملزم پارسل بیگ میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر دھماکے کرتا تھا، بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔