Tag: دہشت گردی

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام: آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام، بہادری سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار افراد اور خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بہادری اور کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام، ملک دشمن عناصر کو ہر صورت میں شکست دے کر دم لیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام فورسز کی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے لیے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے، بہادری سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار افراد اور خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے۔

  • اخوان المسلمون نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف شواہد موجود ہیں: سعودی عرب

    اخوان المسلمون نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف شواہد موجود ہیں: سعودی عرب

    ریاض: سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر شیخ عبد الطیف نے کہا ہے کہ اخوان المسلمون نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر شیخ عبد الطیف کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون نے سعودی عرب میں بھی بغاوت کے بیج بونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہے کہ یہ کس طرح دوسرے ممالک میں تخریبی کارروائیاں کرتے تھے، سعودی عرب کو اللہ پاک نے محفوظ رکھا۔


    القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری اخوان المسلمون کے حق میں سامنے آگئے


    سعودی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے علماء اور دانشور قیادت شہریوں کے ساتھ یکجا اور متحد رہے جس کی بدولت ہم استحکام اور اتحاد کی جانب آگے بڑھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون نے قرآن وسنت کے منافی انتہا پسندانہ نظریات کی تبلیغ کی اور سخت گیر نقطہ نظر کی تشہیر کی، اور لوگوں کو انتہا پسندی پر اکسایا اور انھیں نقصان پہنچایا۔

    دوسری جانب گذشتہ ماہ ایک مصری عدالت نے کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنائی تھی جن میں اخوان المسلمون کے اعلیٰ سطح قیات کے متعدد رکن بھی شامل ہیں، ان افراد کو پانچ سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔

  • گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورت حال نہیں‘ فواد چوہدری

    گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورت حال نہیں‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورتحال نہیں ہے، فوری طورپرمؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا ہمارا حامی وناصر ہو۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس عفریت کو مل کرہی شکست دی جاسکتی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی عمومی صورتحال نہیں ہے، فوری طورپرمؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔

    گلگت: کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پرحملہ‘3 اہلکارشہید

    خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں رات گئے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

    پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق فرارہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی جاچکی ہے۔

  • ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

    ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

    وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اوراہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے قرآن خوانی اورتقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

    آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے یوم شہدائے پولیس کےموقع پر کہا کہ شہدائے پولیس اوران کے کارنامے سندھ پولیس کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں جو افسران اور جوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پرچیف ٹریفک آفیسرلیاقت ملک نے کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید کی قبرپرپھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرنا ہے۔

    یوم شہدائے پولیس کے موقع پرنگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے شہدا نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

  • برطانیہ میں داعش کی کم عمر ترین خاتون دہشت گرد کو سزا

    برطانیہ میں داعش کی کم عمر ترین خاتون دہشت گرد کو سزا

    لندن : برطانوی عدالت نے لندن میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم کم عمر برطانوی خاتون کو 13 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت لندن میں دہشت گردی کیس کی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ کرنے کے جرم میں کم عمر ترین برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہری 18 سالہ صفا بولار پر الزام تھا کہ اس نے دو برس قبل اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ لندن میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خواتین سیل قائم کیا تھا، جس میں داعش کے نظریات سے متاثرہ خواتین کام کرتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے صفا بولار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے باعث مذکورہ خاتون کو 13 برس جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صفا بولار نے محض 16 برس کی عمر میں سنہ 2016 میں خانہ جنگی میں گھرا ہوئے ملک شام جاکر داعش کے جنگجو سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے برطانوی حکومت نے شام جانے سے روک دیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ صفا بولار نے شام جانے سے روکے جانے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ صفا بولار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے شام میں موجود داعش کے دہشت گرد (بوائے فرینڈ) سے اسلحہ اور دستی بم چلانے کی تربیت بھی لی تھی تاکہ لندن میں واقع برٹش میوزم کو پر دہشت گردانہ حملہ کیا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کے جج مارک ڈینس نے دہشت گردی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ ’صفا بولار کو علم تھا کہ وہ کیا کررہی ہیں، انہیں معلوم تھا اور وہ جان بوجھ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔‘

    عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ خاتون کا نظریہ دہشت گردی کے لیے بہت مستحکم ہوچکا تھا، جس کے باعث انہوں نے لندن میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس برطانوی عدالت نے صفا بولار کی 22 سالہ بہن کو بھی دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صفا بولار کی بہن زرلین کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مینا ڈچ کو بھی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے پر 6 برس 9 ماہ کی سزا سنائی تھی۔

  • حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو دہشت گردی بڑھ جاتی ہے: عمران خان

    حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو دہشت گردی بڑھ جاتی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو دہشت گردی بڑھ جاتی ہے، کیا یہ محض اتفاق ہے؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازش ہو رہی ہے، عوام ایسی کسی بھی سازش کو راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی پر کشیدگی اور دہشت گردی بڑھ جاتی ہے۔ کیا ان واقعات کا بڑھ جانا محض اتفاق ہے؟

    خیال رہے کہ آج صبح بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا‘ ملیحہ لودھی

    پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی ومالی قربانیاں دیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا مزید تعاون درکارہے، کوئی ملک دہشت گردی کے عفریت سے تنہا نہیں لڑسکتا۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی اب بھی بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

    ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، جس میں 2 لاکھ سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنایا جائے۔

    اس موقع پرملیحہ لودھی  نے کہا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے‘ چین

    عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے‘ چین

    بیجنگ : چین نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کے سامنے سرخرو ہوا ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان نے سخت مالیاتی نگرانی اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے موثر اقدامات کیے اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا

    خیال رہے کہ دو روز قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، گرے لسٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا جن کو منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا۔اس ادارے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سندھ پولیس نےاپنا خون دے کرشہریوں کا دفاع کیا‘ آئی جی سندھ

    سندھ پولیس نےاپنا خون دے کرشہریوں کا دفاع کیا‘ آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ سندھ کا دہشت گردی کے خلاف کردارایک سنگ میل بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید بینظیربھٹوایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی تھے۔

    ایگلیٹ کورس 38 اے بیج کے 213 جوان، 38 بی بیج کی 213 خواتین پاس آؤٹ ہوئیں اور مجموعی طورپر700 جوان ٹریننگ سینٹرسے پاس آؤٹ ہوئے۔

    آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی پریڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرجوانوں کو تعریفی اسناد، نقد انعامات دیے۔

    آئی جی سندھ نے ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ اہلکاردہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے، اہلکارفیلڈ میں نکلیں گے تو جرائم پیشہ افراد بھاگ جائیں گے۔

    امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ سندھ پولیس نے اپناخون دے کرشہریوں کا دفاع کیا، سندھ کا دہشت گردی کے خلاف کردارایک سنگ میل بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے عوام کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کی پرواہ نہیں کی، شہدا کی قربانیوں کو رائیگا نہیں جانے دیں گے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے تمام شعبوں کے دروازے بلوچستان کے لیےکھلے ہیں، بلوچستان پولیس جب چاہے اہلکاروں کو تربیت کے لیے بھیج سکتی ہے۔

    امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ یہ جوان بلوچستان کے نہیں اس ملک کے جوان ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کو اتارا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے3 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ ، موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی‘ 3 کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ 19 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔