Tag: دہشت گردی

  • متحد ہوکردہشت گردی سےنمٹ سکتے ہیں، بلاول بھٹو

    متحد ہوکردہشت گردی سےنمٹ سکتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےسیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشت گردی سے نمٹ سکتی ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہارایشیا کی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

    پیپلز پارٹی کےچئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے لئے دنیا کی تمام قوموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔۔چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

  • نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

    نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا

    کراچی: نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا، حماد صدیقی سمیت آٹھ ملزمان کونامزدکرنے کی سفارش کردی۔

    سانحہ بلدیہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش کردی گئی، نئی ایف آر دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرنے کی سفارش، حماد صدیقی، رحمان بھولا، محمد زبیر اور دیگرکےخلاف کارروائی کاکہہ دیا، سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے از سر نو بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی۔

    جے آئی ٹی نے پہلے سے درج مقدمے کی واپسی اور رحمان بھولا، عمرحسین، سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کرنے کی سفارش کی، جے آئی ٹی کے مطابق رحمان بھولا اورنگی ٹاؤن سیکٹرکاجوائنٹ انچارج تھا، حماد صدیقی نے رحمان بھولاکے ذریعے بھتہ مانگاتھا، فیکٹری مالکان نے ایم کیوایم رہنماؤں سے نائن زیرو جاکرملاقات کی، ملاقات کے باوجود بھتے کی رقم میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزمان عبد الرحمان عرف بھولا نےمالکان سےپچیس کروڑ روپے بھتہ اورفیکٹری منافع میں حصہ طلب کیاتھا۔

    فیکٹری مالکان ایک کروڑ روپے دینے پرراضی تھے،فیکٹری مالکان کو بھتہ نہ دینے پرسبق سیکھانے کا فیصلہ کیا گیا، فیکٹری کےکارندے زبیرچیریا اوردیگرچارافراد نے کمیکل پھنک کر آگ لگائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سینئر رہنماوں کےدباؤ پر واقعہ شارٹ سرکٹ قراردے دیا، فیکٹر ی مالکان نے ہاتھ پاوں مارے تو محمد علی حسن قادری سے ملاقات کروائی گئی، حسن نے فی جاں بحق کےلئے ڈھائی اور زخمی کےلئے ایک لاکھ روپےطلب کیے، رقم انیس قائم خانی کے منہ بولے بیٹے عبدالستار تک پہنچی، انیس قائم خانی کا نام نامزد ملزمان میں نہیں ہے۔

    تفتیشی افسر نےعدالت کوبتایاکہ جے آئی ٹی رپورٹ اعلیٰ افسران کوارسال کردی گئی ہے، عدالت نے استفسارکیاکہ ملزم منصور کہاں ہے ایک ماہ میں کیوں گرفتار نہ کیاجاسکا،یہ کوئی عام مقدمہ نہیں جو آپ کہہ دیں تعمیل نہیں ہوئی، عدالت نے آئی جی ویسٹ کوتفتیشی افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔

    میڈیا سے گفتگومیں وکیل کاکہناتھاکہ تین سال سے زائد وقت گزرنے کے باوجودکیس جے آئی ٹیز کی بنیادپرچل رہاہے اور متاثرہ خاندانوں کوتاحال انصاف نہیں ملا، عدالت نے مالکان کوحاضری سے استثنیٰ دینےکی درخواست منظورکرلی، سانحہ بلدیہ کیس کی آئندہ سماعت بائیس مارچ کوہوگی۔

  • دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگرد نیٹ ورک سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

    واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا،پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    مارک ٹونر نے کہا کہ داعش یا کسی بھی دہشتگرد نیٹ ورک سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

    مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ داعش سے الحاق رکھنے والے گروپ افغانستان میں سر اٹھا رہے ہیں،مارک ٹونر نے کہا کہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ممکنہ ملاقات کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ، کالعدم تحریک طالبان سوات کے دو نئے گروپس افغانستان سے کراچی پہنچ گئے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، علی رضا میمن، سمیت دیگر پولیس افسران ہٹ لسٹ پر ہیں۔

    حساس اداروں نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی پہنچنے والے ایک گروپ کو سلمان عرف یاسر اور دوسرے گروپ کو جاوید ہاشمی نامی شخص لیڈ کررہا ہے ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپس کو کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، اور سی ٹی ڈی کے افسران علی رضا، راجہ خالد اور طارق اسلام کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپس کو ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  • امریکہ میں مسلمان طالب علم دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار

    امریکہ میں مسلمان طالب علم دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار

    ٹیکساس: امریکی پولیس نے کم عمر مسلمان طالب علم کو ہنر کی سزا دیتے ہوئے دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے میک آرتھر اسکول میں استاد نے مسلمان طالب علم کے ہاتھ میں گھڑی کو بم قرار دے کر پولیس کو طلب کر لیا ۔

    امریکی پولیس کے ترجمان جیمز میکیولین نے بتایا کہ  14سالہ احمد محمد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احمد محمد کی گھڑی ہاکس بم سے مشاہبت رکھتی ہے ۔

    پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے احمد محمد سے پو چھا کہ کیا وہ بم بنانا چاہتے تھے جس پر احمد محمد نے کہا کہ اس نے صرف ایک گھڑی بنانے کی کوشش کی تھی ۔

    محمد احمد نے بتایا کہ پولیس افسران نے تفتیش کے دوران اس پر زور دیا کہ یہ گھڑی نہیں بلکہ ہاکس بم ہے ۔

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی کے نام سے ہوئی،جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سےبتایا جارہاہے۔

     سیکورٹی فورسز نے ملزموں کے قبضے سےدھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

     گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید تین سہلوت کار پکڑے گئے۔ گرفتارمبینہ دہشتگردوں نےخودکش حملہ آور کو ٹرانسپورٹ مہیا کی تھی۔ ملزمان کےقبضےسے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔

     دو نومبر دوہزار چودہ کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے فورا بعد خود کش حملہ کر کے پچاس سے زائد شہریوں کو خاک اور خون میں نہلایا دیا گیا تھا۔ شہداء میں بچے اور خواتین شامل تھے۔

  • پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے،امریکی قونصل جنرل

    پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے،امریکی قونصل جنرل

    لاہور: امریکی قونصل جنرل مسٹر زیکٹ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسندی کے خلاف مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔

    آزاد میڈیا جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل مسٹر زیکٹ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، 16 دسمبر کو پیش آنے والے سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے قیام امن کیلئے قابل تعریف کوششیں کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔ آزاد میڈیا دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت جدید مشینوں کے بل بوتے پر پروان نہیں چڑھ سکتی، بلکہ ہنرمند اور افرادی قوت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

    اگر پاکستان ابتدا سے ہی اپنے لوگوں کو تعلیم اور ہنرمند بنانے پر توجہ دیتا تو آج ہماری معیشت بہت مضبوط ہوتی۔ موجودہ حکومت تعلیم اور ہنر سکھانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

  • رینجرز نے مختلف اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی

    رینجرز نے مختلف اداروں میں گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی

    کراچی : قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے مختلف اداروں سے منسلک گھوسٹ ملازمین کی لسٹ مرتب کرلی، جو جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کئی گھوسٹ ملازمین کراچی شہر میں ہونیو الی دہشت گردی اور جرائم میں ملوث اور کرمنل ونگز کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

    کئی گھوسٹ ملازمین قومی خزانے پر بوجھ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں بدامنی کے طور پر استعمال ہورہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد گھوسٹ ملازمین کے خلاف آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز حکام نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ پرست لسانی تعصب اور دہشت گردی میں ملوث گروہ کو فطرہ، زکواة یا عطیات جمع نہ کرائیں، کیونکہ اس سے جمع کی گئی رقم دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہوتی ہے۔

    رینجرز حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کوئی گروہ بزور طاقت آپ سے فطرہ، زکواة یا عطیہ کا مطالبہ کرے اس کا فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پراطلاع کریں۔

  • آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آرمی میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میڈیکل کور نے قدرتی آفات سمیت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سب کو متحد ہو کر اپنا کردا ادا کرنا ہو گا، تا کہ قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آخر میں انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں میڈلز اور اعزازات بھی تقسیم کئے۔

  • ضرب عضب،گزشتہ رات کارروائی میں کامیابیاں ملیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ضرب عضب،گزشتہ رات کارروائی میں کامیابیاں ملیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب آپریشن ضرب میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا گھیراتنگ کردیاگیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے اور دہشتگردوں کو خیبر ایجنسی شمالی وزیرستان کے علاقے سوکھ سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی کی گئی اور افغان سرحد پر درہ مستول کا کنٹرول بھی سیکیورٹی فورسز نے حاصل کرلیا ہے۔ دہشتگرد مستول کے راستے نقل وحرکت کرتے تھے اور اس ہی راستے سے افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے فرار ہونےکے تمام راستے بند کیے جارہے ہیں اور فوجی جوان دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں پر قبضے کو مستحکم کررہے ہیں۔