Tag: دہشت گردی

  • دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا معاہدہ

    دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا معاہدہ

    دہشت گردی کیلئےسرمائےکی فراہمی کے سدباب اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے اعلٰی دماغ معاہدے پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے رابطے اور تعاون بڑھانے کیلئے پیر کو کراچی میں خصوصی معاہدہ کرلیا، معاہدہ پر اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور اور ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے سعود مزرا نے دستخط کئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق معاہدہ اینٹی منی لانڈرنگ اور بینکنگ سرکل کے کرائم کا سدباب کرے گا، معاہدے کے تحت ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کے افسران پر مشتمل اعلٰی اختیاراتی کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔

    جو اینٹی ٹیررسٹ فائنانسگ اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر کام کرے گی جبکہ یہ خصوصی کمیٹی دونوں اداروں کیلئے مشترکہ کام کرنے کے حوالے سے اسٹینڈرڈ آف پروسیجر بھی تشکیل دے گی۔

     

  • پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

    پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔

     

  • تہران:ایران دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ایرانی وزیرخارجہ

    تہران:ایران دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ایرانی وزیرخارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان قریبی تعاون چاہتا ہے۔

    تہران میں کینیا کے سینیٹ کے اسپیکر ایکوی ڈیوڈ ایتھورو کیساتھ ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کینیا سمیت افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید توسیع کو خواہشمند ہے۔

    اس موقع پر کینیا سینیٹ کے اسپیکر ڈیوڈ ایتھورو کا کہنا تھا کہ کینیا ایران کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، زرعی اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

  • نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا، زبیر ملک

    نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا، زبیر ملک

    وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر زبیر احمد ملک نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا،ملکی اور علاقائی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سیاسی و معاشی استحکام، روپے کی قدر اور زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہو گی جبکہ ڈالر کی قیمت ، افراط زر،بجٹ خسارہ اور بے روزگاری کم ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر اورغیر ملکی مداد میں اضافہ ہو گااور مختلف اداروں کے تعلقات بہترجبکہ عدلیہ عوام کی توقعات کے مطابق کام کرتی رہے گی۔

    انہوں نے زور دیا کہ فوج دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کی حکمت عملی اپنائے تاکہ عوام اور کاروباری برادری اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں گمشدہ افراد کا مسئلہ حل ہونے اورکرپشن میں مزید کمی آنے۔کا قوی امکان ہے

     

  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ میں نئے سال کے پہلے روز زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جس کے نتیجےمیں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

    دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا اور دہشت گردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    زائرین کا قافلہ تین بسوں پر مشتمل تھا جو کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اخترآباد کے علاقے سے گزر رہا تھا ۔دھماکا زائرین کی بس کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

    جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دو لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    دھماکے کے بعد بس آگ بھڑک اٹھی تو فائر بریگیڈ کوبھی طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی، پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات اور پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن اسی سے سو کلوگرام تک تھا۔
       

  • کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    خیبر پختونخواکےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان پانچ سا تھیوں سمیت جیل بھیجوادیئےگئے۔انھیں دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ چارسدہ پولیس نے قومی وطن پارٹی ۔پی کے۔ اٹھارہ کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کو کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دینےکے الزام میں پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کو اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنھوں نے ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈی پی او چارسدہ نے بتایا رجڑکے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار کئے جنھیں چھڑانے کیلئے سلطان خان نے زبردستی کی اور پولیس پراسلحہ تھان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ان ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئےہیں۔

    دوسری جانب سلطان خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےغیر قانونی گرفتاریاں کیں جس پر وہ تھانے پہنچے تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کے خلاف انھوں نے احتجاج بھی کیا۔ واقعے پرقومی وطن پارٹی کے کارکنوں نےسٹی تھانے پرشدیداحتجاج کیاجس سےٹریفک درہم برہم ہوکررہ گیا۔

     

  • کراچی بدامنی: سات افراد جاں بحق ، چھ زخمی ، مرزا یوسف بال بال بچے

    کراچی بدامنی: سات افراد جاں بحق ، چھ زخمی ، مرزا یوسف بال بال بچے


       
    کراچی میں ایک بار پھر قتل و غارت کا سلسلہ تیز ہوگیا، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا یوسف مرزا پر حملہ دو ہلکار جاں بحق، مختلف واقعات میں ابتک سات افرادجاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے

    پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک بارہ میں ایم ڈبلو ایم کے رہنما مولانا مرزا یوسف پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کے دو محافظ اقبال اور مظہر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دو نوں دم توڑ گئے، واقعے میں مولانا مرزا یوسف محفوظ رہے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    شارع لیاقت پرپولیس مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالجبارجاں بحق ہو گیا ، بنارس کی دیر کالونی میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، پاپوش میں فائرنگ کے واقعے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

     منگھوپیر اور اتحاد ٹاون کے علاقے سے دوافراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی۔ سمن آباد کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹبل رحیم لاشاری زخمی ہوا،لیاری کے علاقے سنگولین میں نامعلوم افراد کے کریکر بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے،لانڈھی ،ملیر، میٹرول سائٹ ایریا میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔


    لیاری کےعلاقہ ہنگورآبادمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے جانے والے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد  نے فائرنگ 

    کردی،جاوید ناگوری نے اے آروائی  کو بتایا کہ  فائرنگ کے نشانات ان کی سرکاری اورپولیس موبائل پر دیکھے جاسکتے ہیں، دوسری 

    جانب جمعہ بلوچ روڈ کے مکینوں کا دعوی ہے کہ جاوید ناگوری کے محافظوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے ، 

    واقعے کے خلاف مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔