Tag: دہشت گرد تنظیم

  • یمنی حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا

    یمنی حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرلیا ہے، حوثیوں کو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ فورس تربیت اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے درجنوں بار امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر فائرنگ اور سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں پر متعدد حملےکیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں نے جنوری 2022میں متحدہ عرب امارات پر بھی مہلک حملے کئے جبکہ اکتوبر2023سے اسرائیل پر 300 سے زیادہ پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔

    یمن کے حوثی

     

    ،وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق حوثیوں نے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر بھی100سے زائد مرتبہ حملے کئے۔

    انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور اہلکاروں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حوثی ہمارے شراکت داروں کی حفاظت، عالمی سمندری تجارت کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں، اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یو ایس ایڈ انتظامیہ کو یمن میں تمام امدادی منصوبے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد یمن کے حوثیوں نے بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

    یمن کے حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے بند کردیں گے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    حیدر آباد: سی ٹی ڈی نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پر حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، دہشت گرد کی شناخت محمد زمان عرف عادل کے طور پر ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق وزیرستان سے ہے، دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھا، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے۔

  • نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا

    نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا

    نیوزی لینڈ بھی حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے حملوں نے اس تصوّر کو توڑ دیا ہے کہ اس کے سیاسی اور عسکری ونگز الگ کیے جا سکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تنظیم ان خوفناک دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنے ملک میں حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور اسے کسی قسم کی معاونت فراہم کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، ایک اور افسوسناک واقعے میں اسرائیلی فوج نے مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    غزہ کے وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے باعث 77 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    ڈھاکا: 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 43 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔

  • ملزم کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے خلاف ہے: لاہور ہائی کورٹ

    ملزم کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے خلاف ہے: لاہور ہائی کورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے ملزم کو بری کر دی ، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے خلاف ہے۔

      لاہور ہائیکورٹ میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق نے اپیل پر سماعت کی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آرٹیکل 13 کے خلاف ہے، ذاتی فون کا ڈیٹا لینا اچھی روایت نہیں، یہ پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم راضی نہ ہو تو مجسٹریٹ سے فون ریکارڈ لینےکے لیے اجازت طلب کرنی چاہیے، جدید دور میں  اپنے قریبی اور پیاروں سے آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے بات کرتے ہیں، فونز  گھر سے کم نہیں، گھر کی چار دیواری میں رکھے ہرتعلق کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

    عدالت نے کہا کہ انسان کتابیں، گوگل، فیس بک، یو ٹیوب، ٹویٹر دیکھتا ہے جسکی قانون میں ممانعت نہیں، فون میں خفیہ  معلومات اجازت یا قانونی ہدایات کے بغیر نہیں نکالی جا سکتی، اگر معلومات کا حصول قانون کے خلاف ہے تو اسے قانون کےذریعے روکا جا سکتا ہے۔

    عدالے نے فیصلے پر مزید کہا کہ موبائل فون کا ڈیٹا کسی جرم کا لنک دے رہا ہے تو 24 گھنٹے میں اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے شک کا فائدہ دے کر ملزم رحمت اللہ کو بری کر دیا، ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 10 سال قیدکی سزا سنائی تھی۔

  • امریکا نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا

    امریکا نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن: امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ مصر کی قدیم مذہبی وسیاسی، مگر کالعدم جماعت الاخوان المسلمون کو ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر کام کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اخوان المسلمون کو جلد دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جائے گا، اس کے بعد یہ مصری تحریک امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم اور خطے میں اپنے ہم خیال لیڈروں سے اس موضوع پر مشاورت کی ہے۔

    اب الاخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے داخلی سطح پر کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی نے مسلح افواج کے سربراہ کی حیثیت سے جولائی 2013 میں الاخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کے ردعمل میں احتجاج کرنے والے اسلام پسندوں کے خلاف کئی ماہ تک سخت کریک ڈان کیا تھا۔

    اس کے ایک سال بعد عبدالفتاح السیسی پہلی مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے، خیال رہے کہ الاخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے داخلی سطح پر کام جاری ہے۔

    امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے گذشتہ ماہ ٹرمپ سے اخوان المسلمون کو بھی دہشت گرد قرار دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کا اخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ دسمبر 2013 میں مصری کی عبوری حکومت نے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا، عبوری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون کو حکومت مخالف مظاہروں، بم دھماکوں اور دیگر تشدد کے واقعات کے بعد دہشت گرد جماعت قرار دیا گیا تھا۔

  • داعش کی حمایت، اردن کے11 شہریوں کو پانچ سال کی سزا

    داعش کی حمایت، اردن کے11 شہریوں کو پانچ سال کی سزا

    عمان: ادرن کی فوج داری عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت میں 11 اردنی شہریوں کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کی ایک فوج داری عدالت نے داعش کی حمایت کے الزام میں 11 اردنی باشندوں کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

    غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ملزمان میں تین مختلف جامعات کے طلباء شامل ہیں۔ انہیں داعش کی حمایت کی پاداش میں دو سے پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ملزمان پر سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اورفیس بک کے ذریعے داعش کی حمایت میں پروپگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان ہیں۔

    فوج داری عدالت کی جانب سے ملزمان کو یہ سزائیں سوشل میڈیا پر ان کی طرف سے پوسٹ کردہ بیانات اور مواد کی بنیاد پر سنائی گئی ہیں۔

    عدالت میں زیرسماعت دہشت گردی کے کیس میں زیادہ تر ملزمان پر النصرہ فرنٹ، داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    امارات میں داعش کے ’کی بورڈ جہادی‘ کو پانچ سال قید، دس لاکھ درہم جرمانہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب عمارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی کی ترغیب دینے والے دو افراد کو سائبر کرائم کے قوانین کے تحت قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • انصارالشریعہ کیا ہے اوراس کے کیا مقاصد ہیں

    انصارالشریعہ کیا ہے اوراس کے کیا مقاصد ہیں

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ چند ماہ قبل پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آئے، جس کے بعد  انصار الشریعہ نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئی۔

    یہ ذمہ داری ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قبول کی گئی جوبعد ازاں فوری طور پر بلاک کردیا گیا، پاکستان کے انٹیلیجنس ادارے اور پولیس اس کے وجود سے تب تک یکسر لاعلم تھے جب تک انصارالشریعہ نے خود اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔

    انصار الشریعہ کیا ہے اور اس کے مقاصد کیا تھے؟ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتداء میں انصارالشریعہ میں صرف13ارکان تھے، جنہوں نے داعش سے اختلافات کے بعد اس تنظیم کی بنیاد رکھی، پڑھے لکھے لڑکوں پر مشتمل گروہ نے سائٹ ایریا سمیت کئی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا۔

    انصار الشریعہ کا مقصد القاعدہ کی سرپرستی اور خوشنودی حاصل کرنا تھا، گروہ کا سربراہ ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی عالمی دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونا چاہتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق تمام ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی باقاعدہ ویڈیوبنائی جاتی تھی، پھر یہ ویڈیوز افغانستان میں موجود قیادت کو بھیجی جاتی تھیں، عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھی انصارالشریعہ کو تسلیم کیا، کچھ روز میں ارکان نے بیعت کرنی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تنظیم نے کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کیا اور رواں سال فروری میں پولیس فاؤنڈیشن کے ایک محافظ کو نشانہ بنایا۔

    اپریل میں شاہراہ فیصل پر فوج کے ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء ناگی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ مئی2017 میں بہادر آباد میں کی گئی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوئے۔

    ماہ جون میں سائٹ ایریا کے علاقے میں ایک ہوٹل پر افطار کے انتظار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار اہلکار شہید ہوئے۔

    علاوہ ازیں عزیز آباد میں بھی ماہ اگست میں ڈی ایس پی ٹریفک کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ طاہر ناگی قتل کے بعد حساس اداروں نے تنظیم پر کام شروع کیا۔

    انصارالشریعہ کیخلاف پہلاچھاپہ سروش کے گھر پرمارا گیا، خواجہ اظہار پر حملے کا پلان سروش کے گھر سے ملا، حملہ، ریکی اور دیگردستاویزات بھی سروش کے گھر سے ملے۔

    گزشتہ رات رینجرز کی بڑی کارروائی کے بعد یہ راز بھی کھلا کہ دہشت گردوں کا اگلا ٹارگٹ پولیس ہیڈکوارٹرز اور حساس مقامات تھے۔ ہلاک دہشتگردوں نے اتوار بازار،الہ دین پارک کی ریکی کررکھی تھی ملزمان موٹرسائیکل پر ریکارڈنگ ڈیوائس لگا کر ریکی کرتے تھے۔

  • القاعدہ کے سربراہ نے افغان طالبان کے نئے امیر کی بیعت کا اعلان کردیا

    القاعدہ کے سربراہ نے افغان طالبان کے نئے امیر کی بیعت کا اعلان کردیا

    قاہرہ: عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا۔

    دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے چودہ منٹ کے ایک آڈيو پیغام میں افغان طالبان کے نئے امیر کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا، جس کی تقرری طالبان سربراہ ملا اختر منصور کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کی گئی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ 2011 میں پاکستان کے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد الظواہری کو القاعدہ کے اہم عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

    ایمن الظواہری نے کہا، ‘ جہادی تنظیم القاعدہ کے سربراہ کی حییت سے میں ایک بار پھر نئے افغان سربراہ کی بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی مسلمانوں کو امارت اسلامیہ کے قیام کے لیے اسامہ بن لادن کے نقطہ نظر کی حمایت کی دعوت دیتا ہوں’۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

    ایمن الظواہری کی مذکورہ آڈیو ریکارڈنگ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

    اسامہ بن لادن کے بعد جب سے القاعدہ کی سربراہی ایمن الظواہری کے حصے میں آئی، القاعدہ کو شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مسلسل شکست کا سامنا ہے۔