Tag: دہشت گرد شمبین عرف شہک

  • کالعدم بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین عرف شہک مارا گیا

    کالعدم بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین عرف شہک مارا گیا

    اسلام آباد : کالعدم بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین عرف شہک مارا گیا، اہم سرغنہ شمبین کو اپنے ہی ساتھی نے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شمبین کی ہلاکت سے کالعدم تنظیم  میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    بی ایل ایف سمیت بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں اختیارات کی جنگ شدت اختیارکرگئی، شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے قتل کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ماراجانے والا دہشت گرد بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا اور کئی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا جبکہ فورسز پر حملوں ،ہتھیار ڈالنے والےساتھیوں کےقتل میں بھی مطلوب تھا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔