Tag: دہشت گرد قرار

  • نواز شریف نے عمران خان کو دہشت گرد قرار دے دیا

    نواز شریف نے عمران خان کو دہشت گرد قرار دے دیا

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عمران خان کودہشت گرد قرار دے دیا اور کہا عمران خان فراڈیا تو تھا لیکن یہ دہشت گرد بھی ہوگا یہ نہیں معلوم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عمران خان کیخلاف جےآئی ٹی بنائی ہے جو چھان بین کرے گی، سنگین واقعات ہیں جن کی انکوائری کی جائے گی۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہیرا پھیری اور فراڈ یا بندہ توپہلے ہی تھا ساری دنیاجانتی تھی لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کوعلم نہیں تھا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ایسی ویسی دہشت گردی، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔

    زمان پارک میں پیٹرول بموں کے استعمال پر ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم کس لیےپھینکےگئے،تاکہ پولیس والے جل کر مر جائیں، پولیس والوں پرپیٹرول بم پھینکنا کس نے سکھایا ہے، پہلی بار کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ایسی حرکت ہوئی ہے۔

    نواز شریف نے مزید کہا کہ پیٹرول بم پھینکنا ناقابل برداشت ہے،ہم نے کیا پاکستان کو ڈبونا ہے؟ ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔

  • سپریم کورٹ نے ترک ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا، اکاؤنٹس منجمد

    سپریم کورٹ نے ترک ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا، اکاؤنٹس منجمد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر وزارت خزانہ کو اکاؤنٹس ترک معارف فاؤنڈیشن منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی سی ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے کہ ترکی بھی مذکورہ تنظیم کو دہشت گرد قراردے چکا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستان بین الاقوامی سفارتی معاہدوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

    فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت فتح اللہ گولن اوردیگر تنظیموں کو بھی دہشت گرد قرار دے اور تنظیم کے تمام اثاثے ترکی معارف فاؤنڈیشن کو منتقل کیے جائیں، مذکوہ تنظیم کے تحت چلنے والے28اسکولوں کا بندوبست معاہدوں کی روشنی میں کیا جائے۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن کے اکاؤنٹس منجمند کیے جائیں، وزارت داخلہ اندراج انسداد دہشت گری ایکٹ کی سیکشن بی11کے تحت کرے جس کے بعد وزارت خزانہ اس کے تمام اکاؤنٹس ترک معارف فاؤنڈیشن منتقل کرنے کا انتظام کرے، پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن کے نام سے تمام این اوسی منسوخ ہیں، کسی دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں کام نہ کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔

    فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن1990میں قائم ہوئی، تنظیم کے28اسکول ترک حکومت کے تعاون سے چلتے رہے، کیگ ایجوکیشنل ترکی میں ناکام فوجی حکومت کے قیام میں ملوث تھی۔

    اسلامی سربراہی کانفرنس نے فتح اللہ تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا، فتح اللہ تنظیم پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن کی پیرنٹ آرگنائزیشن ہے۔

  • امریکا : حماس کے سربراہ عالمی دہشت گرد قرار، سفری پابندی عائد، اثاثہ جات منجمد

    امریکا : حماس کے سربراہ عالمی دہشت گرد قرار، سفری پابندی عائد، اثاثہ جات منجمد

    نیویارک : امریکا نے حماس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کا نام بین الااقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے اُن کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے غیر مقبول فیصلے کے بعد فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظٍیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو بین الااقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے.

    غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جہاں اُن کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہانیہ حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور مسلح جدوجہد کے پُرجوش حامی بھی ہیں اور متعدد اسرائیلی فوجوں سمیت 17 امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔


     یہ بھی پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے فلسطین کے حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں اور اپنے متنازعہ فیصلوں کے باعث امریکا مشرق وسطی میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے جس کا ثبوت یروشلم کو فلسطین کا دارالحکوتم تسلیم کرنے اور حماس کے سربراہ کے خلاف مذکورہ اقدام ہے.

    بین الااقوامی سیاست پر گہری مگاہ رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی ہو گی بہ صورت دیگر مشرق وسطیٰ میں جنگ کی سی کیفیت پیدا ہونے کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔