Tag: دہشت گرد گرفتار

  • سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے نفرت انگیز مواد برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، اسٹیکرز اور کتابیں لوگوں میں تقسیم کر رہا تھا، دہشت گرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار

    عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ  کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد بارمل چکے ہیں۔

    ملزمان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے را کے نمائندوں سے ملے، را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے بھیجے جاتے تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹوں کیخلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نےمقدمہ درج کرلیا۔

  • کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد کو اسلحہ خریدنے کی رقم  سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں سے ممنوعہ لٹریچر، اسلحہ خریدنے کی رقم  بھی برآمد ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، دہشتگردوں کی شناخت فواد مقیت اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا ان دہشتگروں کے حوالے سے مزید کہنا ہے دہشتگرد فواد ناظم آباد کراچی کا رہائشی ہے جبکہ عبداللہ کوہاٹ کا رہائشی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mianwali-ctd-action-may-23-2025/

    واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کے ساتھ ساتھ محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کی جانب سے بھی ملک بھر میں دہشت گرد گروپوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 10 دہشت گرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیے گئے جس دوران  10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد  کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2053 کومبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار  کیے، کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ،  34 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 34 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، جن میں 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد شامل ہیں۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے رواں ماہ میں پنجاب میں آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوئے ، دہشت گردوں سے باروی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان  کا کہنا تھا گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے میانوالی مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سات دہشت گرد ہلاک اور آٹھ فرار ہوگئےتھے، سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔

  • دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف دہشت گرد پکڑا گیا

    دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف دہشت گرد پکڑا گیا

    حیدر آباد : دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف دہشت گرد پکڑا گیا، دہشت گرد سے دستی بم، آئی ای ڈی بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد سے دستی بم، آئی ای ڈی بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ بال بیئرنگ، بیٹری، ریموٹ کنٹرول، ٹیپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد کی شناخت ایاز جنجہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یارخان اور فیصل آباد میں کی گئیں، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ندیم مرتضی، محمد جابر، آصف افتخار، شمس الدین، اعجاز حسین، حسن خان، شاہد سعید، فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 65 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور، میانوالی، بہاولپور، جھنگ، ٹوبہ  ٹیک سنگھ میں کی گئی، لاہور، میانوالی سے فتنہ الخوارج  کے 2 دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر شہروں سے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

    دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، 4 دستی بم، 18 فٹ فیوز وائر، اسلحہ، موبائل، نقدی برآمد ہوا، دہشت گردوں کی شناخت امجد، شیر، زباب، طیب اور بازخان کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 980 کومبنگ آپریشنز کے دوران 109 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 32662 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

  • پنجاب میں  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،  9 دہشت گرد  گرفتار

    پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب مین دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، محمد عثمان، عمران صدیقی، محمد تھانوی، مستجاب حسین شاہ، شوکت اللہ، احمد خان، شیراز محمود اور سعید الرحمان شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور لشکر جھنگوی داعش اور زنبیون سے ہے، ان دہشت گردوں کی گرفتاری رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور میانوالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔

    دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام، دستی بم 02، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26، سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، 30 بور پستول 04 معہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17، میگزین 07، کتابیں 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید کتابیں 04، موبائل فون 02، 960 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد یوسف خان عرف گل یوسف کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا، دہشتگرد سے امریکن ساختہ دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی نورس چورنگی منگھو پیرروڈ پر کی گئی، دہشتگرد نے 2006 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    گرفتار ملزم نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی پر حملہ بھی کیا۔ سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ کمانڈر نور ولی کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔

    لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں کئے گئے حملے میں 6 جوان زخمی ہوئے تھے، دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشتگردی کامقدمہ درج کیا گیا ہے، دہشتگرد سے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔